Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ٹی وی جلانے کا عمل

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! گزشتہ چند سالوں سے تسبیح خانہ سے نسبت ہے‘ آپ کے درس بڑے شوق سے سنتا ہوں اور آپ کے بتائے مسنون اعمال پر حتی الامکان عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ زندگی میں بھرپور سکون ہے۔ تسبیح خانہ سے جڑنے کی بدولت میرے خیالات و احساسات بدل گئے ہیں‘ میرا دل بدل گیا ہے اور آج جو باتیں میں لکھ رہا ہوں وہ میری کیفیات ہیں جن کو تحریر کی شکل دینے لگا ہوں۔ محترم حکیم صاحب! آج میرا دل چاہتا ہے کہ خود کو آگ لگالوں یا کچھ کھالوں‘ وجہ صرف ’’ٹی وی‘‘ ہے۔ آپ درس اور رسالہ میں پوری دنیا کو اعمال دیتے ہیں‘ وظائف پر لگاتے ہیں اور درس اور رسالے کی بدولت گناہوں بھری زندگی سے نجات دلاتے ہیں‘ میں جب سے گناہوں کی دلدل سے نکلا ہوں گھر میں مذاق بنتا جارہا ہوں‘ دل جل رہا ہے‘ بس کوئی ایسی تدبیر‘ چلہ‘ دم یا عمل بتائیں کہ یہ منحوس ’’ٹی وی‘‘ جل جائے۔ میری جوان بہنیں‘  ماں اوربڑابھائی اکٹھے بیٹھ کر ٹی وی پر بے ہودہ ڈرامے‘ فلمیں اور گانے دیکھتے ہیں‘ ایسے ایسے مناظر اکٹھے بیٹھ کر دیکھتے ہیں کہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ اٹھتے ہیں دماغ پھٹنے کو آتا ہے‘ گھر میں کیا کچھ ہوچکا ‘کیسے لکھوں قلم بھی شرمارہی ہے‘ مگر آج لکھنا ضروری ہے اور میں لکھوں گا‘ بہنیں بے راہ روی پر چل پڑی ہیں‘ لباس‘ چال‘ چلن‘ لب و لہجہ اور ہرچیز تبدیل ہوگئی ہے‘ بہنوں کا لباس دیکھ کر میری نظر زمین میں گڑ جاتی ہیں‘ اب تو بات آگے بڑھ کر بے ہودہ ویڈیوز اور کہانیوں تک پہنچ چکی ہے ۔ خدارا کوئی عمل بتادیں یا تو یہ ٹی وی جل جائے یا میں جل کر بھسم ہوجاؤں۔ میں بڑا مجبور ہوکر خط لکھ رہا ہوں‘ دل پھٹا جارہا ہے‘ آپ لوگوں کو بے شمار عمل دیتے ہیں آج مجھے ٹی وی جلانے کا عمل چاہیے‘ مجھے قبرستان میں بیٹھ کر چلہ ہی کیوں نہ کرنا پڑا میں کروں گا‘ اگر ایسا کوئی عمل نہیں ہے تو دعا کریں میں پھر سے ویسا ہی ہوجاؤں جیسا تسبیح خانہ میں آنے اور آپ کےدرس سننے سے پہلے تھا۔ مجھ میں یہ تمام تبدیلی آپ کے درس اور تسبیح خانہ میں نسبت کی وجہ سے آئی۔ میری یہ کیفیت شاید کوئی اور نہ سمجھ سکے۔ مجھے بس اس ٹی وی کو آگ لگانی ہے۔(ش،ع۔ بہاولنگر)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 320 reviews.