Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درد شقیقہ تین روز میں ختم

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں چند نسخے عبقری کے قارئین کیلئے لکھ کر بھیج رہا ہوں‘ جو میرے آزمودہ ہیں۔
درد شقیقہ تین روز میں ختم: اسطخدوس 4 ماشہ‘ دھنیا خشک چار ماشہ‘ کالی مرچ سات عدد‘ ایک چھٹانک پانی میں پیس کر چھان کر ذرا سی شکر ملا کر سورج نکلنے سے پہلے پی لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تین روز یہ عمل کرنے سے درد سر جاتا رہتا ہے۔ دانت کا درد: دانت کے درد کو فوراً غائب کرتا ہے۔ ھوالشافی: اجوائن خراسانی ‘ کونین ہم وزن ہر دو کو ملا کر منجن بنالیں جہاں درد ہو وہاں اس کو لگادیں‘ اگر دانت کے اندر گڑھا ہواس گڑھے کے اندر بھردیں بہت جلدکرم ہوگا۔ ان شاء اللہ دانت درد ٹھیک ہوگا۔پیٹ کے کیڑے نکالنے کا سفوف: ھوالشافی: مغز اخروٹ ایک تولہ‘ خرما ایک تولہ‘ باؤبڑنگ ایک تولہ کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ تین ماشہ تازہ پانی سے کھالیا کریں یا آڑو کے پتے سات عدد پانی میں پیس کر شکر سفید ملا کر صبح نہار منہ تین روز پلانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔نسخہ دافع سوزاک: کتیرا ایک تولہ‘ تالمکھانہ ایک تولہ‘ رال سفید ایک تولہ‘ شکرسفید تین تولہ‘ کوٹ چھان کر سفوف بنا کر سات پڑیاں بنالیں۔ روزانہ صبح کو گائے کے دودھ کی لسی کے ساتھ کھالیا کریں۔ سات دن میں ان شاء اللہ آرام ہوگا۔ (محمدحمزہ حنیف‘ کچہ کھوہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 305 reviews.