Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

19 سال پرانا نزلہ زکام ایسے ٹھیک ہوتا ہے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

سخت سردی کی وجہ سے سبز رنگ کے موشن کررہا تھا‘ اینٹی بائیوٹک دی گئی مگر کچھ فرق نہ پڑا اس کے علاوہ دم وغیرہ بھی کروایا مگر بچے کا رونا کم نہ ہوا۔ آخر میں نے اس کی ماں کو کہا کہ خود بھی نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ڈال کر پیو اور بچے کو بھی اپنی انگلی پر لگا کر صبح و شام چٹاؤ۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک دوست جسے ہمیشہ سردی گرمی ہر موسم میں زکام رہتا تھا بچپن سے تھا۔ اب تقریباً 19سال اس کی عمر ہے ہر جگہ علاج کروایا مگر فائدہ نہ ہوا۔ زکام کی وجہ سے کان میں اور ڈاڑھ میں درد شروع ہوگیا میرے پاس آئی اور اس کا حل پوچھا میری سمجھ میں بھی کچھ نہ آیا اگلی بار آئی پھر بہت پریشان تھی۔ میں نے کہا آقا مدنیﷺ نے جو اپنی زبان اطہر سے فرمایا ہے اور جو قرآن میں ہے وہ کبھی جھوٹ نہیں ہوسکتا۔ میرے دماغ میں اچانک آیا کہ اسے شہد اور کلونجی بتادوں۔ میں نے اُسے سردیوں میں گرم پانی میں اور گرمیوں میں ٹھنڈے پانی میں شہد ایک چمچ ملا کرپینے کو کہا اور طاق عدد میں کلونجی نہار منہ صبح کے وقت بتایاجو کہ وہ اب بھی استعمال کررہی ہےاور یہ ستر فیصد تک بالکل ٹھیک ہوچکی ہے۔ جو مہنگی سے مہنگی دوائی سے بھی نہ ہوا۔ اب ان شاء اللہ ہورہا ہے۔
ڈھیٹ لیکوریا کا آسان علاج:اسی طرح ایک عورت آئی ہر مشکل میں مجھ سے دوائی وظیفے وغیرہ پوچھتی رہتی ہے۔ اس نے بتایا کہ مجھے لیکوریا پانی کی طرح آتاہے‘ مہنگے سے مہنگا علاج کروایا۔ میں نے صرف اس کو پھٹکڑی بریاں کرکے چھ پڑیا بنا کر دیں اور کہا کہ صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ ایک پڑیاکھانی ہے۔ آپ یقین کریں کہ صرف 2 دن کے استعمال سے ہی مکمل آرام آگیا ‘وہ حیران رہ گئی اور بہت خوش ہوئی۔
سردیوں میں بچوں کو لگے سبز موشن کا علاج: ایک بچہ دو دن سے مسلسل رو رہا تھا اور سخت سردی کی وجہ سے سبز رنگ کے موشن کررہا تھا‘ اینٹی بائیوٹک دی گئی مگر کچھ فرق نہ پڑا اس کے علاوہ دم وغیرہ بھی کروایا مگر بچے کا رونا کم نہ ہوا۔ آخر میں نے اس کی ماں کو کہا کہ خود بھی نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ڈال کر پیو اور بچے کو بھی اپنی انگلی پر لگا کر صبح و شام چٹاؤ۔ ایک دن میں ہی بچے بالکل ٹھیک ہوگیا۔
سدا جوان رہنے کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا پچھلے تین سالوں سے قاری ہوں‘ بہت ہی اچھا رسالہ ہے اس کے علاوہ آپ کے بارے میں کیا لکھوں میرے پاس آپ کی تعریف لکھنے کے لئے کوئی لفظ ہی نہیں کہ آپ کتنے اعلیٰ درجہ کے انسان ہیں۔عبقری قارئین کیلئے میرے پاس چند مشاہدات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
سدا جوان رہنے کے لیے:ایک دن میری بھابھی مجھے اپنی دادی کے بارے میں بتا رہی تھیں کہ وہ 90سال کی عمر میں وفات پاگئی ہیں لیکن ان کے چہرے پر ایک جھری بھی نہیں پڑی تھی‘ بال بالکل سیاہ تھے وہ دیکھنے میں 50سال کی بھی نہیں لگتی تھی ان کا راز یہ تھا کہ وہ صبح شام ایک گلاس خالص دودھ پیتی تھیں اور رات کو دودھ میں روغن بادام دس قطرے ڈال کر پیتی تھیں۔ دودھ زندگی میں وہ کبھی نہیںچھوڑتی تھیں تو جو لوگ سدا جوان اوردماغی کمزوری سے دور رہنا چاہتا ہے تو ان چیزوں کو زندگی کا لازمی جزو بنالے۔
منہ کے چھالوں کے لئے نسخہ:میں نے ایک دن اپنی انگلش کی استانی کو فون کیا تو جب ان کی صحت کے بارے میں پوچھا تو وہ کہتی ہیں صحت کے بارے میں نہ پوچھو تو پھر میں نے پوچھا مس کیا ہوا ہے تو وہ کہنے لگیں کہ منہ میں چھالے بن گئے ہیں‘ بہت ادویات کھائی ہیں لیکن آرام نہیں آرہا تو میں نے پھر اپنی امی کو گائوں فون کیا ان سے چھالوں کیلئے نسخہ پوچھا تو انہوں نے کہا ایک جڑی بوٹی’’رس‘‘ 20روپے کی کسی پنساری سے لے لو اور کسی مٹی کے برتن میں بھگو کر رکھ دو تھوڑی دیر بعد جڑی بوٹی نکال کر زخموں پر لگا دیں اور پانی پی لیں میری استانی نے ایسے ہی کیا‘ ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ انکے چھالے دو مرتبہ کرنے سے ہی ختم ہوگئے ۔ پنساری کی دکان پر جاکر ’’رس‘‘ جڑی بوٹی مانگیں گے تو وہ دے دے گا۔
شیمپو کے نقصانات:آپ نے ماہنامہ عبقری میں شیمپو اور ٹوتھ برش کے نقصانات کے بارے تحریریں بھیجنے کا حکم فرمایا تھا تو اس حکم کی تعمیل میں شیمپو کے چند نقصانات درج ذیل ہیں:۔ جب شیمپو سر پر لگاتے ہیں تو اس میں کیمیکل اتنے زیادہ ہوتے ہیں جو بظاہر تو بالوں کو سلکی کردیتے ہیں لیکن یہ بالوں کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے انسان کو انوکھے روگ دے جاتے ہیں۔ شیمپو جلد کی قدرتی روغنیت (آئل) سب کچھ نچوڑ لیتا ہے۔ بانجھ پن، نسوانی بیماریاں، عینک کا لگنا، بالوں کا گرنا، ٹینشن، اینگزائٹی، عدم برداشت، جوڑوں اور کمر کا درد، پٹھوں کا کھچائو، چہرے پر داغ، دھبے، چھائیاں ان سب بیماریوں کا ایک بڑا سبب یہ شیمپو ہے۔
ٹوتھ برش کے نقصانات:برش کرنے سے دانتوں میں خلا پیدا ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے مسوڑھے کمزور ہو جاتے ہیں مسوڑھوں میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔دانتوں میں کیڑا لگ جاتا ہے اس لئے نیم کا مسواک استعمال کیا جائے۔ اس سے دانتوں میں کیڑا نہیں لگتا۔ دماغ تیز ہوتا ہے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں دانت چمک جاتے ہیں۔(محمد شاہد نواز، لاہور کینٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 293 reviews.