Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم سے پرانا بخار اتر گیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ سات سال سے پڑھ رہا ہوں‘ الحمدللہ! اس سے خوب مستفید ہوتا ہوں۔ مجھے گزشتہ ایک سال سے بخار تھا‘ بے شمار ٹوٹکے‘ ادویات اور ڈاکٹر آزمائے مگر بخار وقتی طور پر اترتا اور دوسرے دن پھر ہوجاتا۔ اس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھا بلکہ میں تو ہمت ہی ہار بیٹھا تھا کہ اب ساری زندگی اسی بخار کے ساتھ گزارنا پڑے گی۔ ایک دن میری بڑی بہن ہاتھ میں عبقری رسالہ تھامے میرے پاس آئی اور کہا کہ بھائی! تم تسبیح خانہ میں جاکر دم کروا آؤ مجھے یقین ہے کہ تمہارا بخار اسم اعظم کے دم سے اترجائے گا۔ میں نے عبقری رسالہ پکڑا اس کے ٹائٹل پر لکھی تاریخ اور وقت نوٹ کیا اور ملتان سے لاہور کی ٹکٹ بک کروائی اور بروز اتوار صبح چار بجے تسبیح خانہ لاہور پہنچ گیا‘ دم سے پہلے آپ نے شفائیہ دعا کروائی‘ دعا مانگتے ہوئے عجیب کیفیت بنی اور میں خوب رویا‘ پھر روحانی دم شروع ہوا‘ جیسے ہی میں آپ کے سامنے سے گزرا‘ آپ نے دم فرمایا‘ مجھے ایسامحسوس ہوا میرے دماغ میں سے کوئی چیز نکل گئی ہے‘ میرا جسم بالکل ہلکا پھلکا ہوگیا۔ اس دن سے لے کر آج تک تقریباً چھ ماہ ہوچکے ہیں مجھے دوبارہ بخار نہ ہوا۔ (اویس‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 292 reviews.