Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فصل کو چارچاند لگانے والی سپرے بالکل مفت

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تسبیح خانہ میں دوسری روحانی کلاس میں شریک ہوا‘ بہت مفید اور اچھے اچھے اعمال اور ٹوٹکے سیکھے۔میں نےا س روحانی کلاس میں حروف تہجی کے بارے میں سنا۔ میرے ماموں ایک کسان ہیں اور وہ اپنی زمین میں کپاس کاشت کرتے ہیں۔ میں ایک مرتبہ ان سے ملنے گیا تو میرے ماموں سرپکڑ کر انتہائی پریشانی کے عالم میں بیٹھے تھے‘ میں نے ان سے پریشانی کی وجہ پوچھی تو کپاس کے کھیت کی طرف انگلی سے اشارہ کرکے کہنے لگے: فصل کو بیماری لگ گئی ہے‘ اس بیماری میں کپاس کے پتے سکڑ کر خشک ہوجاتے ہیں اور کپاس کا پودا مرجاتا ہے۔ مزید بتایا کہ طرح طرح کے مہنگے سے مہنگے سپرے کرکرکے تھک چکا ہوں مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ خیر میں اپنے ماموں کو اسی پریشانی میں چھوڑ کر گھر آگیا۔ ایک ہفتے بعد دوبارہ ماموں کے گھر گیا تو پھر انتہائی پریشان‘ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے: یار اس بار بڑا نقصان ہوگیا ہے‘ ساری کپاس ختم ہوتی جارہی ہے‘ اتنا خرچہ کیا ہے‘ ٹھیکہ بھرا ہے۔ ہزاروں کی سپرے کر چکا ہوں۔ میری تو ساری جمع پونجی ختم ہوگئی۔ اب میں کیا کروں؟ میں نے ماموں کو تسلی دی اورانہیں کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں‘ میرے پاس ایک عمل ہے آپ وہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے فصل پر سپرے کریں آپ کی اجڑی فصل پھر سے ہری بھری ہوجائے گی۔ ماموں چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے میری بات سن کر فوراً اٹھ کر بیٹھ گئے اور میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہنے لگے جلدی سے بتا وہ کیا عمل ہے؟
میں نے انہیں وہی حروف تہجی کا عمل جو آپ نے روحانی کلاس میں بتایا تھا بتا دیا۔ میں نے کہا: آپ گیارہ لوگ بیٹھ کر ہر بندہ129 مرتبہ (ا ب پ۔۔۔۔نورانی قاعدہ والی مکمل) پڑھ کر پانی پر دم کرتے جائیں۔ اس کے بعد اس پانی کو سات دن کر مسلسل اپنی فصل پر سپرے کریں‘ ہر روز نیا عمل کرنا ہے اور پانی نیا لینا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پانچ دن ہی سپرے کرنے سے فصل بالکل ٹھیک ہوگئی۔نجانے کیوں جب میں یہ عمل بتارہا تھا تو ان شاء اللہ کے ساتھ میرے منہ سے نکل گیا کہ دیکھئے گا ان شاء اللہ جب آپ یہ عمل کریں گے تو آپ کے آس پاس کی کپاس بھی آپ کی کپاس کا مقابلہ نہ کرسکے گی اور لوگ آکر پوچھیں گے کہ کونسا سپرے کیا ہے؟
سپرے کرنے کے چند دنوں کے بعد ہی اللہ تعالیٰ کا اتنا کرم ہوا کہ واقعی ہی اس کپاس کے آس پاس کی کپاس اس کے مقابلے میں کہیں کم تھی اور لوگ میرے ماموں سے آ آکر پوچھتے تھے کہ یہ کپاس تو ختم ہوجانی تھی تم نے کیا کیا؟ تمہاری فصل اتنی زبردست ہوگئی ہے اور پھر اس کپاس کو پھل لگا وہ اتنا بڑا اور کھلا ہوا تھا کہ ایسا پھل اس علاقہ میں کسی بھی کپاس کو نہ لگا تھا۔ واقعی یہ عمل انتہائی طاقت ور ہے۔ یہ میرا آزمودہ عمل تمام کسانوں بھائیوں کیلئے ہدیہ ہے۔ جب بھی آزمائیں حضرت حکیم صاحب اور ان کی نسلوں کیلئے ضرور دعا کردیجئے گا۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب اوران کی نسلوں کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ان کا سایہ ہم پر تادیر سلامت رکھے۔ آمین ثم آمین۔
جانوروں کے زخم کے لئے:  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو جانور زخمی ہو ں یا کیڑے پڑ جاتےہوں، ٹھیک نہ ہو رہے ہوں تومہندی کا پائوڈر اور فینائل کی گولیاں دونوں کو مکس کر کے لیپ بنا لیں‘ جہاں زخم ہو وہاں لگا دیں۔ آرام آجائے گا ۔ہمارا بارہا کا آزمودہ ہے۔
جانور وں کو بھوک نہ لگتی ہو: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو جانور کوئی چیز گرم کھا جاتا ہے تو اس کو نہ بھوک لگتی ہے نہ کچھ کھاتا ہے۔ تو بھنگ کے ساتھ گڑ ملا کے دیں ۔ گولی بنا کے کھلا دیں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
جانوروں کے امراض کے نسخے
ماسٹر غلام اکبر،سانگھڑ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام و علیکم!میں ایک ہائی سکول کا استاد تھا دین سے بھی بہت لگائو تھا لیکن عبقری پڑھنے سے پہلے بہت سی سنت نبویﷺ کو پوری طرح خیال نہیں کرتا تھا بھول جاتا تھا معاشرے میں بھی اخلاقیات کا خیال نہیں کرتا تھا حکمت کا بہت شوق تھا چھ سات سال پہلے میں بہاولنگر آیا تھا حکمت کی کتاب طلب کی تو انہوں نے مجھے عبقری رسالہ دے دیا مجھے دیکھتے ہی ایسے لگا جیسے قدرت کا خزانہ مل گیا پھر میں تو دیوانہ ہوگیا وہاں سے اپنے رشتہ دار کے ذریعے کچھ عرصہ منگوایا پھر سانگھڑ شہر میںشان بک ڈپو پر ملنے لگ گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے کبھی ناغہ نہیں کیا مجھے تو اس نے بالکل بدل دیا خدا کا شکر اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے اور سدا خوش رکھے اور ہمارے دین اور دنیا کو سدھار دیا ان حالات میں یہ رسالہ بہت ہی اہم ہے۔
میں ایک زمیندار ہوں مال مویشی رکھے ہوئے ہیں کچھ نسخہ جانور کی بیماری کا تجربہ شد ہے۔
گل گوٹو: ریٹھا تھوڑا سا کوٹ کر بڑے جانور کے لیے چار پانچ دانے اُبال کر وہ پانی کسی نال کے ذریعے جانور کے منہ میں ڈالا دیں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔
اُپھارہ: ہلدی پسی ہوئی دو چمچہ مکھن میں ملاکر جانور کو دے دیں۔
تھن میں کچھ خرابی ہو: میٹھا سوڈا½کلو نمک ایک پائو کی پڑھیاں چھوٹی چھوٹی روزانہ 2پڑھیاں ایک صبح ایک شام دیں۔
بھینس سوئے تو مندرجہ ذیل اشیاء چاروں مغز ½پائو کمر کس 30 گرام گلقند ایک کلو، متھے½کلو، زیرہ سفید ایک پائوں، ایک ایک چھٹانک کوٹ کر پڑھیاں بناکر دیں۔

پرندوں کو ہدیہ:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نےجنات کے پیدائشی دوست میں وظیفہ پڑھا تھا سورہ اخلاص تین مرتبہ پرندوں کو ہدیہ کرنا۔۔تووہ میں نےجس پرندے کو بھی ہدیہ دیا تو وہ پرندہ صحت مند اور تندرست رہا۔ اول وآخر درود شریف اور سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھنی ہے ۔
۔۔۔
جانوروں کے لئے:
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اکثرجانور ہوتے ہیں ،وہ مارتے ہیں بندوں کو جب بھی جائیںمارتے ہیں۔ تو سات بار بسم اللہ پڑھ کر کوئی کھانے کی چیز کھلا دیںان کو۔ ٹکرا ہو روٹی کا یا جو بھی اور کوئی چیز ہو۔ ان شاء اللہ آپ کو ماریں گے نہیں۔ جب بھی آپ ان کے پاس جائیں گے وہ آپ کو پائوںچاٹیں گے اورآپ سے محبت کریں گے ۔
جانور کے پیٹ کے کیڑےختم :
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس کتے یا کسی بھی جانور کو کیڑے پڑ جائیں ،پیٹ میں اوراگر کیڑے نکلتے ہوں اسکے پیٹ سے تو اس کو 5ccکے سرنج سے مٹی کا تیل پلائیں۔ ان شاءاللہ کیڑے سارے پیٹ سے نکل جائیں گے ۔آرام آجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 291 reviews.