Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معدہ کے تمام امراض کیلئے خاندانی راز

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ خاص طور پر آپ کا طبی آرٹیکل جو کے ہر ماہ ماہنامہ عبقری کے صفحہ نمبر 24 پر آتا ہے‘ میرا سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ آپ نےایک مرتبہ اپنے طبی کالم میں ’’سفیدپاؤڈر‘‘ کا نسخہ بتایا۔ میرے دوست نےایک دن اپنی بیوی کے بارے میں بتایا کہ اسے معدہ کا السر ہے‘ جس کی ادویات خرید خرید کر وہ تنگ آچکا ہے مگر مرض ٹھیک نہیں ہورہا۔ میں نے اسے یہی ’’سفید پاؤڈر‘‘ والا نسخہ بتا دیا‘ اس کی اہلیہ نے چھ ماہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کیا بقول میرے دوست کے اہلیہ کا السر 80فیصد تک ٹھیک ہوچکا ہے اور میری مہنگی ادویات سے جان بھی چھوٹ چکی ہے۔ اس کے علاوہ بھی میں لوگوں کو یہی نسخہ بنا کر دیتا ہوں‘ بے شمار افراد معدہ کے امراض سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ نسخہ درج ہے:۔ھوالشافی:چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں یابوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔(محمد رئیس قادری‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 274 reviews.