Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

دل وہ واحد جسم کا سردار ہے جو ہمیں سچی راہیں‘ سچے سودے اور سچے کردار دیتا ہے۔ ہمارا دل ایک غیرمرئی لہریں اور شعاعیں نکالتا ہے اوروہ شعاعیں اور لہریں کسی دوسرے کے دل میں منتقل ہوتی ہیں۔ یہ لہریں اور شعاعیں منفی بھی ہوتی ہیں اور مثبت بھی۔ منفی اس وقت ہوتی ہیں جب ہماری سوچیں منفی ہوں‘ ہمارے جذبے منفی ہوں اور ہم کسی کے لیے کینہ، بغض اور نفرت کا جذبہ لے کر چل پھر رہے ہوں اور مثبت اس وقت ہوتی ہیں جب ہم اپنی طبیعتوں کو مثبت کی طرف متوجہ کرسکیں اور یہ مثبت سوچیں ہی مثبت لہریں اور مثبت شعاعیں بن کر ہمارے جسم کو اور دل کو روح پرور‘ معطر ومنور کردیتی ہیں اور اگر ہماری طبیعت اور ہمارا جسم ہروقت لوگوں کے عیب اور نفرت ہی سوچتا رہے گا تو پھر ایک وقت آئے گا ہم نفرت سے خود آلودہ ہوجائیں گے اور نفرت ہمارے تن بدن میں پھیل جائے گی۔ پھرہمارے جسم‘ ہماری طبیعت میں ہروقت نفرت ہی آئے گی جو نہ چاہتے ہوئے بھی ہم اپنے دل و دماغ سے نہیں نکال سکتے۔ ماں کے دل کی محبت بچے پر اثر کرتی ہے اور اس ماں کے دل کی محبت جو صرف اور صرف اپنےگھر‘ اپنے شوہر اور بچوں پر توجہ کرے۔ جو مجبور بے بس یا شوقیہ ملازمت اور نوکری کرتی ہیں وہ کبھی وہ محبت اور شفقت کی سچی لہریں اپنی نسلوں کو نہیں دے سکتیں اور کبھی بھی ان کی نسلیں صحت مند لہریں اور صحت مندشعاعیں نہیں پاسکتیں۔ وہ ہمیشہ تھکی ہوئی لہریں اور تھکی ہوئی شعاعیں پائیں گی۔تھکا ہوا جسم کیا خدمت کرے گا؟ اور تھکی ہوئی سوچیں کیا خدمت دیں گی؟ اسلام نے عورت کو گھر کا چراغ بنایا ہے محفل کا چراغ نہیں بنایا۔ اسلام نے عورت کو ایک مقام دیا ہے‘ ایک مرتبہ دیا ہے بیوہ کا حق دیا ہے کہ اگر اولاد ہے تو بھی جائیداد میں اس کو حق ملا ہے اگر اولاد نہیں تو جائیداد میں اس کو دگنا حق ملے گا۔ پھر قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں عورت کو مقام اورمرتبہ میں اتنا زیادہ دیا ہے کہ وہ جتنا جتنا بڑھاپے کے قریب پہنچے اگر ماں ہے تو دیکھنا ثواب‘ اگر بیٹی ہے تو خدمت ثواب‘ اگر بہن ہے تو اس کا حق دے کر اس کی خدمت کرکے اس سے اجر کمائیں ‘دنیا سنواریں‘ آخرت سنواریں ‘رزق بڑھائیں‘ صحت بنائیں کیونکہ صلہ رحمی سے احادیث میں لمبی عمر کےراز ملتے ہیں‘ دعاؤں کی قبولیت کا وعدہ ملتا ہےا ور بری موت سے دور رہنے کا ایک سچا نظام ملتا ہے۔ ہم اپنی طبیعتوں ‘اپنے جسم کو اور اپنی روح کو اس وقت معطر کرسکتے ہیں جب دل کسی بھی قسم کے کھوٹ سے پاک ہو‘ سوچیں آتی ہیں‘ آئندہ بھی آتی رہیں گی لیکن ان سوچوں سے آپ کتنا نفع خود لے رہے؟ اور کسی دوسرے کو دے رہے۔ میرے اس مضمون کو پڑھنے کے بعدکم از کم تین بارروزانہ سوچیں میں بھی‘ آپ بھی کہ ہماری سوچیں کتنی مثبت ہیں اور کتنی منفی اور ہم خود کتنا فائدہ پارہے اور انسانیت کو کتنا فائدہ دے رہے۔ آئیے! اپنی سوچوں کو مثبت بنائیں عالم کے لیے‘ انسانیت کے لیے ہر مسلک‘ ہر فرقے‘ ہر رنگ اور ہر نسل کے لیے۔ ان شاء اللہ

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 256 reviews.