Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پانچ جنات کی سچی آپ بیتی اور روحانی منزل کے راز

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

سالہا سال کی بنی روحانی منزل مری کی عمارت جن شریعت اور طریقت کے بھیدوں کو افشاں کرنے کیلئے تعمیر ہوئی اور عبقری کے ساتھ نسبت رکھنے والے مخلص مرد اور خواتین ایک انتھک انتظار میں کہ کب یہاں سے فیض راحت‘ رحمت ‘ برکت اور شفاء کے چشمے پھوٹتے ہیں‘ میری طبیعت اور عادت ہے کہ جب تک سچے حقائق سامنے نہ آجائیں اس وقت تک میں کسی چیز کو بیان کرنے کے لیے قلم نہیں اٹھاتا اور نہ اپنے منبر سے بیان کرتا ہوں۔ روحانی منزل مری کی تعمیر کو کتنے سال ہوگئے ہیں؟ آپ خوب جانتے ہیں۔ سالہا سال کے تجربات کے بعد میں جس نتیجے پر پہنچا ہوں اور جو اب تک میرے پاس مشاہدات‘ تجربات اور انوکھے چشم دید واقعات جمع ہوئے ہیں وہ میں آپ کی خدمت میں من و عن بیان کرتا ہوں تاکہ لاکھوں مخلوق خدا روحانی منزل مری سے بے فیض نہ رہے اور دکھیاروں کے دکھ ختم ہوں‘ غم کے ماروں کے غم ختم ہوں اور مشکلات‘ بے اولادی‘ تنگ دستی اور جادو جنات میں گھرے لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ واقعہ نمبرایک: ایک صاحب وہاں مزدوری کرتے تھے یہ اس دور کی بات ہے جب روحانی منزل مری تعمیر ہورہی تھی‘ وہ جب بھی مجھ سے ملاقات کرتے تو ہمیشہ دھیمی آواز اور دھیمے لہجے میں کہتے کہ یہاں تعمیر میں کچھ لوگ ایسے آتے ہیں جن کی شکلیں اور چہرے عجیب و غریب اور حیرت انگیز ہوتے ہیں لیکن ان کے انداز میں خلوص ‘سچائی اور حقیقی خیرخواہی محسوس ہوتی ہےا ور وہ خدمت میں لگ جاتے ہیں جو کام ہفتوں اور دنوں میں ہونا ہوتا ہے وہ کام گھنٹوں اور منٹوں میں ہوجاتا ہے۔ میں خود حیران ہوتا ہوں انہیں کھانے کا کہتا ہوں‘ پینے کا کہتا ہوں یا کسی خدمت اور آرام کا کہتا ہوں تو کہتے ہیں نہیں بس ہمیں حضرت حکیم صاحب نے بھیجا ہے‘بس ہم تو خدمت کرکے چلے جائیں گے۔ ریت‘ اینٹیں‘ بجری‘ سریا‘ یا دوسرے سامان کا اٹھانا اور لے جانا یہ تمام خدمت وہ بڑے حوصلہ اور شوق سے کرتے رہتے ہیں۔ ایک بار وہ کل پانچ لوگ تھے جو اس دن خدمت کیلئے آئے تھے‘ میں اچانک ان کے پاس گیا تو دیکھا کہ ایک موٹا بلا جو شاید کسی شیر کے چھوٹے بچے سے کم نہ ہوگا بیٹھا ہے میں تو انہیں پانچ چھوڑ کر گیا تھا اب وہ بلا سمیت پانچ تھے‘ لیکن ایک بندہ کہاں گیا؟ اور یہ اتنی بھاری اور موٹی بلی کہاں سے آئی؟ میں خود حیران ہوا‘ میری حیرت کو دیکھ کر وہ مسکرا دئیے‘ اور آناً فاناً میں نے دیکھا کہ وہ بلا آہستہ آہستہ اپنی شکل بدلتا گیا اور بدلتے بدلتے وہ پھر اسی روحانی منزل کے خادم کی شکل اختیار کرگیا جو میں نے پہلے دیکھے تھے۔ میں تھر تھر کانپنے لگا میرا بدن پسینہ پسینہ ہوگیا اور میرا دل ڈوبنے لگا تو ان میں سےا یک بندہ اٹھ کر مجھے تھپکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ بھائی جان آپ ڈریں نہیں‘ ہم آپ کے دوست ہیں ہم تو آپ کے معاون ہیں ہم اسی در کے غلام ہیں‘ میرے منہ سے آواز نہیں نکل رہی تھی آخر کار میں کانپتے لہجے کے ساتھ بولا لیکن یہ کیا ہے؟ تو پانچوں مسکرائے اور کہنے لگے: روحانی منزل کی خدمت صرف حضرت کے ذمے نہیں ہے‘ ٹھیک ہے حضرت کے ہاں لینے‘ دینے اور چندے کا نظام نہیں لیکن جسمانی خدمت سے تو حضرت نے کسی کو نہیں روکا اور ہم یہاں آتے ہیں اور بہت عرصہ سے آرہے ہیں‘ ہم یہاں صلوٰۃ التسبیح پڑھتے ہیں اور یَافَتَّاحُ کا ورد کرتے ہیں ہمارے بڑے بزرگوں نے جن کی عمریں بہت لمبی ہیں انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ اگر تمہارے مسائل بہت زیادہ الجھ گئے ہیں اور تمہاری مشکلات ناممکن حد تک اٹک گئی ہیں‘ بس تم مری جاؤ اور روحانی منزل میں زیادہ سے زیادہ صلوٰۃ التسبیح پڑھو اور سینکڑوں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں یَافَتَّاحُ پڑھو ‘مگر روحانی منزل کے ادب ‘احترام اور صفائی کا خیال کرنا‘ اگر تم نے وہاں ادب سے یہ عبادات کرلیں تو پھر تمہاری نسلوں میں وہ عرشی فیصلے ہوں گے جو شاید تمہارے بڑے چاہتے چاہتے اور کوشش کرتے کرتے اور مانگتے مانگتے قبروں میں چلے گئے۔
جب وہ جنات یہ باتیں بتارہے تھے ان کے لہجے میں اعتماد‘ سچائی‘ خلوص اور مٹھاس تھی‘ مجھے کچھ تسلی ہوئی‘ لیکن پھر بھی میری کپکپاہٹ‘ تھرتھراہٹ اور خوف سوفیصد کم نہ ہوا۔ انہوں نے مجھے بازو سے پکڑ کر اپنے ساتھ بٹھا لیا‘ ان میں سے ایک نے کہا میں وہ جن ہوں جس کی اولاد نہیں تھی‘ اور میں نے شاید انسانوں اور جنات میں کوئی جگہ ایسی نہیں چھوڑی جہاں مال خرچ نہ کیا ہو اور لمبے لمبے سفر نہ کیے ہوں لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا جب سے میں نے روحانی منزل کی خدمت کی اس کا ادب کیا صلوٰۃ التسبیح آکر یہاں مسلسل پڑھی اور یَافَتَّاحُ کا لاکھوں ورد کیا اب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے میرا ایک بیٹا ہے اور مزید میری بیوی امید سے ہے۔
دوسرا بولا: میری والدہ لاعلاج بیماریوں میں مبتلا تھی کوئی معالج ڈاکٹر ہسپتال نہیں چھوڑا ہر جگہ سے سوائے پیسہ ضائع کرنے اور وقت ضائع کرنے کے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا میں بالکل مایوس ہوگیا تھا‘ میں والدہ سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ادب اور پیار کرتا ہوں‘ آخر مجھے ایک حافظ جن نے بتایا وہ یہاں سے بہت زیادہ مرادیں پاکر گئے تھے‘ انہوں نے کہا تو سب کچھ چھوڑ اور روحانی منزل میں ڈیرے ڈال دے وہاں تین دن‘ سات دن‘ گیارہ دن‘ اکیس دن یا چالیس دن بس دن رات صلوٰۃ التسبیح پڑھ اور یَافَتَّاحُ کا ورد لاکھوں کی تعداد میں کر میں نے خود کیا میری والدہ ایسی تندرست ہوئی کہ میں حیران ہوگیا پھر میری والدہ آئیں اور انہوں نے یہ عمل وہاں کیا تو میرے گھر میں رزق‘ دولت‘ عزت‘ صحت اور خوشیوں کے ایسے خزانے ملے اور میری والدہ رو رو کر کہتی ہے کہ بیٹا اے کاش کہ مجھے اس سے پہلے روحانی منزل مل جاتی اور میں نے یہ خزانے اس سے پہلے لوٹ لیے ہوتے۔تیسرا بولا: میرے اوپر سخت جادو ہوا کیونکہ جنات کا جادو بہت سخت ہوتا ہے اور جن ایک دوسرے پر بھی بہت جادو کرتے ہیں‘ بس جادو نے میرا کچھ نہ چھوڑا میرا گھر اولاد بیوی والدین اور زندگی کا کچھ نہ بچا، میرے گھر کا شیرازہ بکھر گیا‘ دل کا سکون لٹ گیا اور زندگی کا چین ختم ہوگیا‘سب حالات میرے مخالف حتیٰ کہ سب دوست اور رشتہ دار بھی مجھ سے منہ موڑ گئے‘ اس کے توڑنے کی بہت کوشش کی جس نے جادو کیا تھا مجھے اس کا پتہ بھی تھا لیکن وہ مجھ سے طاقت ور تھا‘ میں اس تک پہنچ نہیں پارہا تھا اورمیں بے بس تھا‘ کسی راز دان نے مجھے روحانی منزل کا راستہ دکھایا بس پھر میں روحانی منزل کے دو طاقت ور اعمال یعنی صلوٰۃ التسبیح اور یَافَتَّاحُکا ورد پاگل اور دیوانہ بن کر کیا۔ اور آج میں خوشی سے یہاں خدمت کرنے آیا ہوں میرے سب جادو اورسفلی عمل ختم ہوگئے اور مجھے سب مرادیں مل گئیں اور خوشیاں اور کامیابیاں آج مجھے اتنی ملی ہیں کہ جنات حیران ہیں۔چوتھا بولا: میرے گھر میں ہروقت جھگڑے لڑائیاں‘ اولاد نافرمان اور پریشانیاں رہتی تھیں اور میں عاجز آچکا تھا میں ہر پل موت مانگتا تھا(باقی صفحہ نمبر47 پر)
(بقیہ: پانچ جنات کی سچی آپ بیتی اور روحانی منزل کے راز)
لیکن مجھے موت نہیں ملتی تھی میں کیا کرتا کہاں جاتا:؟ کس کو کہتا؟ یہ چیز میرے بس میں نہیں تھی میری زندگی ایک مردہ کی شکل اختیار کرگئی تھی جو نہ جیتا ہے نہ مرتا ہے لوگوں کو ہنستا مسکراتا دیکھ کر میرے آنسو نکل جاتے تھے یہ کیسے ہنس رہے ہیں؟ میں بعض اوقات مہینوں اپنے گھر کا رخ نہیں کرتا تھا کہ جاتے ہی مجھے غصہ آئے گا یا میری بیوی کو یا میرے بچوں کی نافرمانیاں ایسی ہیں کہ ان کے واقعات سن کر میرا دل ڈوب جائے گا۔ بس! کسی خاتون نے مجھے جو کہ پہلے خود بھی اپنے بڑھاپے کے باوجود روحانی منزل سے جھولیاں بھر کر گئی تھی روحانی منزل جاکر کچھ دن گزارنے کا مشورہ دیا بس! وہ دن اور آج کا دن اگر میں اپنی خوشیوں اور جھولیاں بھرنے کے واقعات تمہیں بتانا شروع کردوں تو پھر دن کے دن یہاں گزر جائیں گے میری خوشیاں اور میرے واقعات ختم نہیں ہوں گے۔ پانچواں وہ جن جو ایک بہت بڑا بلا بنا ہوا تھا اور بعد میں انسان کے روپ میں آگیا۔ اس نے ٹھنڈی سانس بھری اور کہنے لگا میں جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزار رہا تھا گناہ بدکاری سیاہ کاری اور ذلت کی زندگی دن رات میرا اوڑھنا بچھونا تھا۔ نماز‘ روزہ ‘ تسبیح ذکر اعمال جو لوگ کرتے تھے حتیٰ کہ مجھے ان سے بھی نفرت تھی اور نیکی سے خودبخود نفرت کرتا تھا۔ ایک دن میرے بڑے بھائی مجھے روحانی منزل لائے میں نے یہاں روحانی منزل میں بے شمار جنات کو عبادات کرتے دیکھا کسی کو یَافَتَّاحُ پڑھتے کسی کو صلوٰۃ التسبیح پڑھتے میں باہر سڑک پر چلا گیا اور مجھے ان کی یہ ادا پسند نہ آئی‘ اور حتیٰ کہ میں اس کے بعد روحانی منزل اندر نہ گیا لیکن کوئی طاقت تھی جو مجھے پھر اندر لے گئی اور میں ایسے بیٹھے بیٹھے بے ساختہ یَافَتَّاحُ پڑھنے لگا۔ بس پھر کیا تھا میرے دل کی دنیا‘ جذبوں کی دنیا بدلی میرے سوچوں کے دھارے بدلے پھر تو میرا چہرہ ‘میرے دن ‘میری رات میری صبحیں اور شامیں بدل گئیں‘ اب نیکی سے محبت‘ نیک لوگوں سے محبت پیار‘ عبادت‘ تسبیح ایمان داری‘ سچائی گناہوں اور کسی کو تکلیف دینے سے مجھے خود تکلیف ہوتی ہے وہ ٹھنڈا سانس بھر کر کہنے لگا روحانی منزل نے مجھے کتے خنزیر جانور سے جن بنا دیا۔ آج میں ایک نیک فرد ہوں اب بتاؤ کہ روحانی منزل میں خدمت نہ کروں تو اور کہاں جاؤ؟ یہ میرے محسن کا آستانہ ہے۔ وہ رو پڑا اور زارو قطار رونے لگا اور اس کے آنسو نہیں تھم رہے تھے۔ مجھے ان کی ایک باتوں سے اتنی تسلی اور دھارس بندھی کہ میرا سارا خوف ختم ہوگیا۔ اور میں اتنا مطمئن ہوا کہ انہیں ایک ایسی انوکھی نظروں سے دیکھنے لگا جیسے وہ محسن ہوں اور انہوں نے مجھے روحانی منزل کی عزت عظمت اور قدردانی عطا کردی۔
آئندہ قسط میں روحانی منزل مری کے روح پرور انوکھے واقعات پڑھنا ہرگز نہ بھولیں۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 243 reviews.