Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولاد جوڑے اور پھل دار درخت (انتخاب: محمد اکرم کمبوہ، کراچی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2008ء

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشر ف المخلو قات بنایا ۔ اسے عقل و شعور سے نوا زا ۔ نر اور ما دہ پیدا کیے اور پھر ان سے جو ڑے بنائے ۔ اس طر ح تخلیق کا عمل جا ری و ساری کیا ۔ عور ت کو ما ں جیسا عظیم رتبہ ملا اور یہ وہ رتبہ و رشتہ ہے، جس کی خوا ہش ہر عورت میں بدرجہ اتم موجو د ہو تی ہے۔ لیکن ہر خوا ہش کی تکمیل کے لیے کچھ نہ کچھ محنت ، قر با نی ضرور درکا ر ہو تی ہے ۔ سورئہ نجم کی آیت نمبر 39 میں ارشا دِ باری تعالیٰ ہے ( لَیسَ لِلاِنسَانِ اِلَّا مَاسَعٰی) ( ترجمہ : انسان کو وہی ملتا ہے ، جس کی وہ کوشش کر تا ہے)۔ انسان کا ایک پا ﺅ ں تدبیر اٹھاتی ہے تو دوسرا تقدیر۔ قسمت میں تو گندمی مٹی ہے ، کو ئی اینٹ بنائے یا کوزا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل اسی لیے عطا کی ہے کہ ہم اسے بروئے کا ر لائیں ۔ یہ قانونِ فطر ت ہے کہ جس چیز کا استعمال بند کر دیا جائے ، وہ نا کا رہ ہو جاتی ہے ۔ شفا ف پانی بھی مستقل کہیں رکا رہے تو بد بو پیدا کر دیتا ہے ۔ کوئی بھی مشینری استعمال میں نہ لائی جائے تو زنگ آلو د ہو جا تی ہے۔ انسانی مشینری بھی متحرک رہنا چاہتی ہے ۔ کا ہلی انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔ قصہ مختصر اولا د کی خوا ہش مند خواتین خود کو مصروف رکھیں۔ غصے اور زیا دہ کھا نے سے پرہیز کریں ۔ خدانخواستہ کوئی بیماری ہو جائے تو ڈاکٹر سے فوری رجو ع کریں ۔ ایک دوسرے کا خیا ل رکھیں ۔ بچو ں سے پیا ر کریں ، صدقہ خیرا ت کر تی رہیں ۔خو د کو ہمیشہ ما ں کے رو پ میں دیکھیں ۔ زیا دہ تر ایسے ما حول میں رہیں جہا ں بچے اور پودے وغیر ہ ہو ں ۔ عبادت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اپنی غذا پر بھی خاص توجہ دیں کہ جو ہم کھا نا کھا تے ہیں ، وہی ہمارے جسم کا حصہ بنتا ہے ۔ زیا دہ پکی اشیا نہ کھائیں ۔ مر غن غذاﺅ ں سے پرہیز کریں ، اس سے زہریلا ما دہ پیدا ہو تا ہے ۔ ادھ پکی چیزیں کھا ئیں ۔ دودھ کے بجائے دہی زیا دہ مفید ہے ۔ کچی سبزیا ں کھا ئیں ۔ تلسی کے پتے ، اس کے بیج اور سونف کواستعمال میں لائیں ۔ ہر قسم کا سبزا، پھل ، پھو ل ، بیل بوٹے اور پھل دار درخت زیا دہ سے زیادہ دیکھیں ۔ یا درکھیے ، ہر شے اپنی الگ خاصیت رکھتی ہے۔ انسان ،حیوان ، چرند ، پرند ، درخت وغیرہ ۔ ہمیشہ اچھے دوست بنائیں ۔ خوبصورت پرندے پالیں۔ دودھ دینے والے جا نوروں سے محبت رکھیں ۔ اپنے گھر میں پھول اور پو دے لگائیں ۔ ہو سکے تو خوبصورت پھو لو ں کے گملے رکھ لیں اور انہیں پانی خود دیں ۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعاکریں کہ ” یا اللہ جس طر ح تو نے ان گملو ں میں پھول سجائے ہیں ، میرے گھر کے آنگن میں بھی پھو ل کھلا دے ۔ خوبصورت ، صحت مند ، فرمانبردار بچہ عطا فرما ۔ آپ یہ دعا ہر پھل دار اور درخت کو دیکھ کر بھی ما نگیں اور ” یا مصور “ کا وِرد جا ری رکھیں ۔ اللہ بے نیاز ہے ، وہ دعاﺅں کا سننے والا ہے۔ کوئی بھی پھل دار درخت ، جس میں خوب پھل آتے ہوں ، نما زِ فجر کے بعد ( جب سور ج کی کر نیں نکلنے لگیں) ننگے پا ﺅ ں صاف ستھرے ہو کر ( اگر ٹھنڈک زیا دہ لگے تو چپل پہن لیں) اس کے نیچے جا ئیں ۔ تنے سے لگ کر اپنی پیشانی اس پر لگائیں پھر آنکھیں بند کر کے اللہ سے لو لگا تے ہوئے دعا کریں ۔ ” یا اللہ تو نے ہی اس درخت کو بار آور کیا ہے ، یہ تیری تخلیق ہے ۔ اس درخت جیسی طاقت مجھے بخش دے اور مجھے بھی بار آور کردے ، جیسے تو نے اس درخت کوکیا ہے ۔ یااللہ ! مجھے صحت مند فرما نبر دار بچہ عنا یت فرما۔ آمین ثم آمین ۔ ‘ ‘ جب آپ محسو س کریں کہ درخت سے تو انائی آپ کے اندر اتر رہی ہے تو درخت سے ہٹ جائیں ۔ اسے پیا ر سے تھپکائیں اور پانی دیں ۔ یا درکھیے ، پو دے ، درخت سب جان دار ہوتے ہیں اور ان سے با قاعدہ انرجی خارج ہو تی ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ ہر شے سے شعا عیں نکل رہی ہیں ، حتیٰ کہ ہماری انگلیو ں کی پوروں سے بھی ۔ اسی لیے پیا رے نبی ا نے کھا نے کے بعد پو رو ں کو چاٹنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے کھا نا ہضم ہو تا ہے ۔ آپ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں ، انشا ءاللہ ضرور بار آور ہو ں گی ۔ آپ کی دنیا بدل جائے گی ۔ ایک ننھا منا پیارا سا بچہ آپ کی گو د میں کلکاریاں ما رے گا تو آپ کی دھڑکنیں خود بخود پکا ر اٹھیں گی ۔ یہ کس کو دیکھ کر ، دیکھا ہے ۔ میں نے بزمِ ہستی میں کہ جو شے ہے ، نگا ہو ں کو حسیں معلوم ہو تی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 341 reviews.