Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رحمت ‘ برکت اور عافیت کے دروازے کھلوانے کاوظیفہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

میری موتی مسجد میں جانے والوں سے ایک شکایت ہے کہ وہاں پر بچوں کے ساتھ جو خواتین آتی ہیں اتنا شوروغل کرتی ہیں کہ عبادت کرنا مشکل ہوجاتا ہے‘ بچے چیخ رہے ہوتے ہیں‘ روتے ہیں‘ ادھر سے اُدھر صحن میں بھاگ رہے ہوتے ہیں۔

رحمت‘ برکت اور عافیت کے دروازے کھلوانے کا وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً دو سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں۔ ویسے تو اس رسالے کے سارے مضمون ہی زبردست ہوتے ہیں مگر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ خصوصاً بہت ہی زبردست ہوتا ہے۔ اس میں موجود وظائف تیربہدف ہوتے ہیں۔ میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں سے ایک وظیفہ محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کیا جو کہ الحمدللہ میں نے پچاس لاکھ اللہ کی عطا اور رحمت سے مکمل کرلیا ہے اور اب یہ حال ہے کہ سورہی ہوں تو دل پڑھتا ہے محمدرسول اللہ‘ اس وظیفے کی برکت ہے کہ اللہ نے ہمارے کاروبار میں برکت اور رحمت کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی کہ کس کس جگہ سے رزق آرہا ہے‘ کوئی چیز لینے کا سوچتی ہوں تو اللہ راستے خود ہی بنا دیتا ہے۔ ابھی بھی میرا دن رات کا یہی وظیفہ معمول ہے۔ اس دوران میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ بھی ہوا میں نماز پڑھ کر دعا مانگ رہی تھی کہ اچانک یوںمحسوس ہوا جیسے میرے چہرے پر بارش کی طرح کوئی پھوار پررہی ہے۔ ایسے جیسے چہرے پر کوئی چیز گررہی ہے اور میرا جسم ہلکا ہوگیا ہے۔ میں نے زور و شور سے دعائیں مانگنا شروع کردیں۔ پھر خود ہی یہ سلسلہ رک گیا مجھے ایسا محسوس ہواجیسے اللہ کی رحمت مجھ پر برس رہی ہے۔ میں ابھی تک اس کرم پرحیران اور اللہ کی شکرگزار ہوں یہ میری زندگی کا ایک عجیب واقعہ ہے‘ سنا تھا اللہ کی رحمت برستی ہے اللہ نےسچ مچ مجھ پر اپنی رحمت برسادی۔ شکرالحمدللہ یہ سب اس وظیفے کی برکت ہے۔
اس کے علاوہ ایک مرتبہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک جھولے پر بیٹھی ہوں اور ہوا میں بھی سانپ ہیں اور زمین پر بھی لیکن مجھے کچھ نہیں کہتےمیں مسلسل’’محمدرسول اللہ‘‘ پڑھ رہی ہوں۔ پھر میں انگلی سے اشارہ کرتی ہوں تو سارے سانپ مرجاتے ہیں۔ بس آخر میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ یااللہ تیرا اور تیرے بندوں کا شکر جو یہ وظائف مجھ تک پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں اور وہ آپ ہیں اللہ آپ کو اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنی رحمت کے سائے میں رکھے اور آپﷺ کے پہلو میں آپ کو اللہ جگہ دے۔ آمین ثم آمین۔ (افشاں کامران‘ لاہور)
موتی مسجد کے عمل سے حج کا ویزہ آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالے میں موتی مسجد کا پڑھا‘ پڑھ کر دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ میں موتی مسجد میں جاکر عمل کروں۔ جب میں موتی مسجد میں گئی تو وہاں اعمال کرنے کے بہت فوائد حاصل ہوئے‘ وہاں جاکر اللہ پاک سے جو بھی مانگا اللہ پاک نے پورا کیا۔ الحمدللہ! بہن کو حج کا ویزہ نہیں مل رہا تھا وہاں جاکر نوافل پڑھے‘ اس کے علاوہ بچی کے امتحانات کےا چھے نتائج کیلئے بھی ہم نے نفل پڑھے۔ اگلے ہی دن بہن کا ویزہ آگیا۔ بچی بہت اچھے نمبرز سے پاس ہوگئی۔ موتی مسجد میں جانے والوں سے شکایت: میری موتی مسجد میں جانے والوں سے ایک شکایت ہے کہ وہاں پر بچوں کے ساتھ جو خواتین آتی ہیں اتنا شوروغل کرتی ہیں کہ عبادت کرنا مشکل ہوجاتا ہے‘ بچے چیخ رہے ہوتے ہیں‘ روتے ہیں‘ ادھر سے اُدھر صحن میں بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے مسجد میں پکنک منانے آئے ہیں۔ مائیں بالکل منع نہیں کرتیں بلکہ برآمدے میں بیٹھ کر خود بھی اس طرح بلند آواز میں محو گفتگو رہتی ہیں جس سے عبادت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ حالانکہ وہاں پر عبادت کرنے میں بے حد سکون ملتا ہے۔(ایم، ایم، ایف۔ فیصل آباد)
گھریلو سکون کا انوکھا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک رشتہ دار کے توسط سے عبقری سے تعارف ہوا‘ پڑھ کر بہت اچھا لگا کہ واقعی اس دور میں ہم جیسے پریشان حال لوگوں کیلئے انمول تحفہ ہے۔ عبقری کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سارے وظائف قرآنی ہوتے ہیں اور یہ شرک سے پاک ہیں۔
ویسے تو ہمیں عبقری رسالے کے سارے مضامین ہی پسند ہیں مگر سب سے زیادہ پسند ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ہے۔ اس میں موجود واقعات بہت دلچسپ و باکمال ہوتےہیں۔ ہمارے گھر کاماحول کافی خراب تھا‘ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے۔ ہر روز کسی نہ کسی کی کسی نہ کسی سے لڑائی ضرور ہوتی۔ گھر میں عجیب بے سکونی تھی‘ بعض اوقات گھر کے مختلف حصوں سے تعویذ بھی ملتے۔ ہم نے ان سب کے علاج کیلئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ کرنا شروع کردیا۔ سارے گھر والے سارا دن کھلا پڑھتے۔ ابھی ہمیں پڑھتے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ گھر میں عجیب سا سکون محسوس ہورہا ہے آپس کے لڑائی جھگڑوں میں حیرت انگیز طور پر کمی واقعہ ہوئی ہے۔ ہرکوئی چڑچڑے پن میں مبتلا تھا جس میں کمی ہورہی ہے۔ہمارے گھر میں کھانا لذیذ نہیں بنتا تھا مگر جب سے اس ورد کو شروع کیا ہے کھانوں میں لذت آرہی ہے‘ رزق میں برکت ہورہی ہے‘ پہلے جتنا بھی پکالیں رات کو بچتا نہیں تھا مگر اب الحمدللہ! کھانے میں برکت بھی ہے اور لاجواب ذائقہ بھی۔(غ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 053 reviews.