Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں ایمان و یقین سے خالی ہوں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

حکیم فیروزالدین اجملی رحمۃ اللہ علیہ ایک حدیث قدسی مبارکہ کا مفہوم اکثر بیان فرماتے کہ اللہ رب العزت فرماتے ہیں: ’’جو قوم غورو فکر چھوڑ دے ہم اس کو نیست نابود کردیتے ہیں اور ان پر ایسی قوم مسلط کردیتے ہیں جو غوروفکر کی عادی ہو‘ مزید فرمان ہے جو غوروفکر کرتے ہں میں ان کی راہیں کھول دیتا ہوں‘‘ آج ہمارا بھی یہی حال ہے‘ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اللہ پاک نے چنا‘ اسی وسیلے سے ہمیں عزت اور روزی دینے کا اہتمام فرمایا اور ہم اپنی ’’میں‘‘ میں گم ہوگئے۔ اسی لیے ہمارے یہاں ایجادات کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ لاقانونیت اور مہنگائی کے مارے مریض و لواحقین حیران و پریشان ہیں۔ ان کو کچھ سجھائی نہیں دیتا۔ ان کو درد کی دواء زخم کی مرہم نہیں ملتی۔ اپنے ملکی حالات دیکھ کر یہی اندازہ ہوتا ہے کہ کہانی یوں ہی چلتی رہے گی۔ ہماری ایسی آوازیں صدابہ صحرا ثابت ہوں گی۔ ہم نے اپنے پچھلوں بزرگوں سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔ ان کی اچھی روایات کو آگے نہیں بڑھایا۔ اپنی ڈھائی اینٹ کی مسجد بنالی یا اپنے کنوئیں تک محدود ہوگئے اور سمجھے کہ بس یہی ہمارا جہان ہے۔ میں اکثر علمی محفلوں میں دیکھتا ہوں کہ شرکاء میں سے اکثر کے پاس قلم کاغذ نہیں ہوتا۔ علمی باتوں کو اپنے اوپر سے گزارتے رہتے ہیں۔ نیند صرف ایک لفظ پر اُکھڑتی ہے ’’نسخہ‘‘ ان کو جسمانی اعضاء کی بناوٹ و افعال سے غرض کم تشخیص سے غرض کم‘ نسخے کی طلب و اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔ ایسا معالج علاج کیا خاک کرے گا۔ مجھے تو یہ احساس ہونے لگا ہے اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں کہ دیکھنے میں تو میں انسان ہوں لیکن بے رس‘ بے ذائقہ‘ بے فائدہ‘ نہ خالق کی پہچان نہ مخلوق کی‘ میں ایمان و یقین سے خالی ہوں اسی لیے نئی جہتیں مجھے نہیں سُوجھتی۔ بس میرا کاروبار چلے‘ پیسہ آنا چاہیے یہی میری زندگی کا مقصد ہے۔ دعائیں قبول کیوں نہیں ہورہیں‘ اللہ کی مدد کیوں نہیں اتر رہی۔ بہادری‘ مردانگی‘ احساس ذمہ داری‘ بھائی چارہ انسانیت کیا ہوتی ہے؟ اس کے لیے پاکستان بننے سے پہلے کی کتابیں اٹھا کر دیکھئے۔ جب سواری اور زندگی کی اتنی سہولتیں میسر نہ تھیں معالج حضرات کیا کیا مشقتیں اٹھاتے تھے؟ اور کیا ورثہ چھوڑ گئے ہیں؟ پاکستان بنے چھیاسٹھ سال ہوگئے ہیں۔ کسی مرض پر آج تک ایسی ایک کاوش سامنے نہیں آسکی جس سے انسانیت کو نفع پہنچے۔ ہماری نظر(باقی صفحہ نمبر31 پر)
( صرف اپنے نفع تک محدود ہے‘ تن آسانی و ہڈحرامی‘ علم سے دوری نے معاشرے اور خود ہمیں سفلاسافلین تک پہنچا دیا ہے۔ جب تک ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو تسلیم نہ کیا جائے تو فائدہ لینا دینا ایک خواب ہی رہے گا بالفرض میں حکیم ہوں‘ میں مریض کو ڈاکٹر و فیزیو تھراپسٹ‘ ہومیو ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری سمجھتا ہوں یا مشورہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں جس میں میری اور مریض کی بھلائی ہے۔ یہ جب ہی ہوگا جب تہہ دل سے میں ان کی صلاحیتوں کا تہہ دل سے اعتراف کرتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ یہ کام وہ مجھ سے زیادہ بہتر کرسکتے ہیں اس بات کا ہمارے یہاں فقدان ہے اور یہ آپس کی ملاقاتوں کے ذریعے ہی ہوگا۔ رزق کا وعدہ اللہ کی عطا سے جڑا ہوا ہے۔ میرے رزق میں کمی نہ ہوگی جب صمیم قلب سے یہ آواز آئے گی تو علم و حکمت برکت کے دروازے کھلتے جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 138 reviews.