Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بسم اللہ کے تعویذکا خاص عمل‘ انوکھی برکات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

تسبیح خانہ میں ہونے والاجمادی الاول کی تیسری جمعرات بسم اللہ کے تعویذکا خاص عمل‘ انوکھی برکات‘ سچے واقعات
اس سال جمادی الاول کی تیسری جمعرات تسبیح خانہ لاہو رمیں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم625 مرتبہ ایک کاغذ پر لکھ کر لائیں۔ شیخ الوظائف خصوصی عمل فرمائیں گے۔
گزشتہ سال کروائے گئے عمل کے بے شمار فوائد آئے‘ چند قارئین کی نذر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ گزشتہ سات سال سے مسلسل آرہا تھا‘ گزشتہ سال جمادی الاول کی تیسری جمعرات آپ نے625 مرتبہ بسم اللہ ایک کاغذ پر لکھ کر لانےکا حکم فرمایا اور اس دن آپ نے دوران درس اجتماعی خاص عمل کیا۔ جب سے یہ تعویذ والا عمل کیا اور یہ تعویذ میرے پاس ہے۔ میرے رزق میں حیران کن برکت پیدا ہوگئی ہے۔ میں سرکاری ملازم ہوں‘ میری تنخواہ مہینے کے ابتدائی دس دن میں ہی ختم ہوجاتی تھی اور پورا مہینہ میرا کیسے گزرتا یہ میں ہی جانتا تھا مگر اب ایسا کچھ نہیں‘ میری تنخواہ میں اتنی برکت ہوگئی ہے کہ اگلی ماہ کی تنخواہ مل جاتی ہے مگر گزشتہ ماہ کی تنخواہ ختم نہیں ہوتی۔ (اعظم مغل‘ لاہور)
٭میں ایک تاجر ہوں‘ میراکاروبار پورے پاکستان اور بالخصوص اندرون سندھ پھیلا ہوا ہے‘ میں گزشتہ گرمیوں کے موسم میں دکانداروں سے پیمنٹ لینے اندرون سندھ گیا‘ شدید گرمی کے موسم میں ، میں نے ایک ہوٹل میں اپنی قمیض اتار کر دیوار کے ساتھ لٹکادی کہ کچھ دیر بعد پہن لوں گا‘ مگر چند لمحات کے بعد میں نے دیکھا تو میری قمیض وہاں نہیں تھی‘ اس قمیص میں میرے تمام کاغذات‘ پیسے اور سب سے بڑھ کر جمادی الاول کی تیسری جمعرات کو تسبیح خانہ میں ہونے والا بسم اللہ کا خاص عمل شدہ تعویذ بھی تھا جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوا کیونکہ اس تعویذ کے حیرت انگیز کمالات اور فوائد مجھے مل رہے تھے۔ خیر میں نے وہاں سے واپسی کی راہ لی اور جیسے تیسے 
( 625 مرتبہ بسم اللہ کے عمل کی سچی برکات): اپنے شہر پہنچا۔ کچھ عرصہ بعد میری حیرانی کی انتہا نہ رہی جب ایک بندہ خود قمیض اٹھائے میرے گھر آپہنچا میں نے اس کا شکریہ ادا کیا۔ مگر حیرانی میری تب مزید بڑھی جب اس میں تمام کاغذات مکمل اور میرا نایاب بسم اللہ 625 مرتبہ والا تعویذ جیسے میں نے رکھا ویسے ہی اہتمام سے پڑا تھا۔ یہ میرے لیے ایک کرشمہ ہے۔ (ک، کراچی)٭عزت برکت اور سکون: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس جگہ میں کام کرتا تھا وہاں میری کوئی عزت نہیں تھی‘ نجانے کیوں ہر کوئی مجھ سے حقارت سے بات کرتا‘ میرے باس جب بھی آتے کسی نہ کسی بات پر میری بے عزتی ضرور کرکے جاتے۔ مگر جب سے 625 مرتبہ تعویذ لکھا ہے اور یہ تعویذ میری جیب میں آیا ہے۔ تب سے لے کر آج تک میرے ساتھ ہر کوئی دفتر میں بہت عزت احترام سے پیش آتا ہے‘ میرے باس نے اس دن سے لے کر آج تک تقریباً 6 ماہ ہوگئے ہیں میری بے عزتی نہیں کی۔ اگر کبھی کوئی غلطی ہوبھی گئی تو کوئی نوٹس نہیں لیا۔ (کاشف‘ لاہور)٭کالے علم کی کاٹ:ہمارے حاسدین نے ہم پر نجانے کیسے کیسے سفلی جادو کروائے‘ سالہا سال سے تباہی ہمارا مقدر بنی ہوئی تھی‘ بے شمار جگہوں سے علاج کروائے مگر صرف ایک یا دو دن سکون سے گزرتا اس کے بعد اس سے بھی زیادہ تباہی آتی‘ گھر کا ہر بندہ بیمار‘ گھر میں تنگدستی اور فاقوں کا راج تھا۔ میری کزن نے مجھے 625 مرتبہ بسم اللہ لکھنے کا کہا اور ساتھ تاکید کی اس جمعرات تعویذ لکھ کر میرے ساتھ تسبیح خانہ چلنا‘ وہاں شیخ الوظائف خاص عمل کروائیں گے۔ ہم جمادی الاول کی تیسری جمعرات بسم اللہ ایک کاغذ پر 625 مرتبہ لکھ کر تسبیح خانہ پہنچیں۔ شیخ الوظائف نے درس کے بعد خاص عمل کیا۔ جب سے یہ تعویذ ہمارے گھر آیا ہے۔ گھر میں سکون آگیا ہے‘ بیماری‘ تنگدستی فاقے‘ نحوست‘ لڑائی جھگڑےسب ختم ہوچکے ہے۔ اس تعویذ نے تمام سفلی علوم کی کاٹ کردی ہے۔ (نائلہ عمران‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 242 reviews.