Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱۲

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

جگہ پر رکھ کر ایک بوند پانی ڈال دیں۔
آگ سے جل جانا:شکر یا گُڑ کا گاڑھا ضمادتھوڑی تھوڑی دیر بعد کریں یا خالص شہد کا ضماد کرتے رہیں جس وقت جو عضو جل جائے فوراً گندم کے آٹے میں دبا دو چھالا نہیں پڑیگا۔دیرینہ درد کمر:گوگل3ماشہ، ایک عدد چھوہارہ جس میں گٹھلی نکالی ہو میں سب بھر کر آٹے کے خمیر میں لپیٹ کر گرم راکھ میں دبائیں۔ جب سرخ ہو جائیں نکال کر چنے کے بابر گولیاں بنائیں ایک ایک گولی صبح شام کھائیں۔
منجن:باریک کوئلے کا سفوف ایک حصہ، نمک 2حصے، عقرقرحا، ماجو، پھٹکڑی سفید، پھٹکڑی سرخ، ناگرموتھا ایک ایک تولہ، نمک سیندھا۔ پپلا مول، نیلا تھوتھا بریاں، کباب چینی، چھلکابادام چھ چھ ماشہ، ہڑتال گاونتی ایک چھٹانک، باریک پیس کر محفوظ رکھیں۔پائیوریا:ہرڑکلاں، بہیڑا، آملہ، سونٹھ، کالی مرچ، پپل کلاں، نیلا تھوتھا بریاں، نمک کالا‘ نمک لاہوری،نمک سانبھر، عقرقرحا، باداموں کے چھلکے کا کوئلہ، پھٹکڑی کا سفوف، لکڑی پتنگ، چھال کیکر سفوف، مولسری کی چھال تمام ہموزن کوٹ چھان کر سفوف بنادیں۔ دانتوں میں لگانے کے 15منٹ بعد پانی سے دانتوں کو دھودیں۔
پائوں کا پھٹنا:زیتون کا تیل 5تولہ، مُردار سنگ ایک تولہ، پھٹکڑی بریاں ایک تولہ، موم 5تولہ، سفیدہ کا شغری ایک تولہ، یوکلپٹس آئل 2 تولہ۔ زیتون کا تیل آگ پرچڑھا کر موم ڈالیں موم کے پگھل جانے پر اتار کر سب چیزیں ملاکر کھرل کرلیں رات کو پائوں گرم پانی سے دھوکر خشک کرکے مرہم لگائیں۔قبض:سونف ایک تولہ، سونٹھ ایک تولہ، بڑی ہرڑ کا چھلکا ایک تولہ، سیندھا نمک ایک تولہ، سخت قبض میں 6ماشہ سفوف گرم رات کو پانی کے ساتھ معمولی قبض میں 3 ماشہ کھانا کھانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے ترپھلا 3ماشہ، سنائی صاف شدہ 3ماشہ، کالا نمک 4رتی، رات کو سوتے وقت گرم پانی سے لیں۔ صبح دست ہوگا۔(2)ایلویرا5تولہ، عصارہ ریوند2½تو لہ، گل سرخ 2تولہ، سیاہ مرچ 2تولہ کوٹ کر گھیگوا رکے رس کے ہمراہ ایک سے 2رتی تک کی گولیاں بنادیں۔ رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ یا پانی سے ایک یا 2گولی۔(3)اسگندھ ناگوری باریک پیس کر سفوف بنادیں روزانہ شام کو سوتے وقت 3ماشہ گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
ہیضہ:سرخ مرچ کے بیج دور کرکے باریک پیس لیں شہد میں دو دو رتی کی گولیاں بنائیں ہیضہ کے مریض کو ایک گولی نگلوادیں۔ دس منٹ کے اندر پسینہ آنا بند ہوگا۔
دماغی تکان:شہد کے 2 بڑے چمچ گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ ایک سیر سونف کو چار سیر پانی میں رگڑ کر اور چھان کر ایک سیر گائے کا گھی ملاکر نرم آنچ پر پکائیں۔ صرف گھی رہنے پر اتارلیں۔ ایک سے 2تولہ تک پائو بھر گائے کے گرم دودھ میں صبح شام پلانا دماغی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔
نزلہ زکام:پسا ہوا نمک شہد میں گوندھ کر کپڑے میں لپیٹ دیں اور اس پر مٹی لگاکر آگ میں رکھیں جب مٹی سرخ ہو جائے تو نمک کو اندر سے نکال کر پیس لیں۔ ایک ماشہ کے قریب صبح یا کھانے کے بعد استعمال کرلیا جائے تو نزلہ و زکام اور درد جوڑ میں مفید ہے۔
دماغی گرمی:برگ برہمی خشک4تولہ، مغز بادام4تولہ، مغز کدو 4تولہ، سیاہ مرچ ایک ماشہ، الائچی خورد 3ماشہ سب کو ایک سیر عرق گلاب میں بطور سردائی حل کرکے چھان لیں بعدازاں سوا سیر چینی ملاکر چاشنی تیار کریں اور بوتل میں محفوظ رکھیں۔ 2تولہ سے 4 تولہ تک ٹھنڈے پانی میں ملاکر پئیں۔ بڑھی ہوئی دماغی گرمی اور حرکت قلب و دماغی قوتوں کا پاسبان ہے۔
بخار:بخار کے غلبہ کو دور کرنے کے لئے کڑوی انیس ایک ماشہ سے 2ماشہ تک باریک سفوف ہمراہ تازہ پانی ہر تین چار گھنٹہ بعد دینا نہایت مفید ہے۔
دماغی طاقت‘ جسمانی گرمی اور تکان:برگ برہمی سبز 3 سے 6ماشہ، مغز بادام14 عدد، مغز کدو3ماشہ، الائچی خورد 4 عدد، سیاہ مرچ 5 عدد بطور سردائی رگڑ کر مصری ملاکر پینے سے عقل خوب بڑھتی ہے۔
سبز برہمی کے پتوں کا رس 2تولہ، تازہ پانی 2 تولہ، گھی گائے 2 تولہ، کٹوری میں ڈال کر پکائیں۔ پانی جل جائے تو کپڑے سے چھان کر 6 ماشہ شہد ملاکر اور ایک تولہ کھانڈ ملاکر چاٹ لیں اوپر سے گائے کا گرم دودھ پئیں۔
برائے قوت باہ:سفید موصلی5تولہ، عقر قرحا 2½ تولہ، کونچ کے بیج 2½ تولہ، اگر 2½تولہ، تالمکھانہ2½ تولہ، ست گلو 2½تولہ سب کا چورن الگ الگ بناکر پھر تول کر ملائیں اور پان کے رس میں کھرل کر کے ایک ایک ماشہ کی گولی بنائیں۔ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔پاگل پن اور مرگی:سبزبرہمی کا رس ، گھی گائے ایک سیر، گل چنبیلی، ہلدی، ستوت (ثرید)،پوست ہر ایک چار تولہ، فلفل دراز، باؤبڑنگ، سیندھا نمک، مصری، بچ ایک ایک تولہ، سب کو کوٹ کر سولہ گنا پانی میں جوش دیں اور چوتھائی پانی رہنے پر مل کر چھان لیں اور اس میں برہمی کا رس اور گھی ملادیں جب صرف گھی رہ جائے تو چھان کر محفوظ رکھیں۔ 6ماشہ دواگائے کے دودھ کے ساتھ مصری ملاکر استعمال کریں۔ حافظہ بہت تیز ہو جاتا ہے۔
بھنگڑہ کا سفوف:بھنگڑہ کا سفوف ایک حصہ، تل نصف حصہ، آملہ نصف، تینوں چیزوں کو ملاکر تین ماشہ میں تھوڑا گڑ یا کھانڈ ملاکر سال بھر کھانے سے انسان بیماریوں اور بڑھاپے سے چھٹکارا پا جاتا ہے اس کے استعمال سے اندھا بینائی پاتا ہے۔ چلنے کی طاقت آتی ہے۔ گونگا بولنے اور بہرہ سننے لگ جاتا ہے، بالوں کو کالی گھٹا کی طرح سیاہ کرتا ہے۔
جھریاں:گلاب کا عرق 100گرام، پھٹکڑی15گرام، انڈوں کی سفیدی40عدد، روغن بادام 15 گرام، سب کو ملاکر نرم آنچ پر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو اتارلیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے کو گرم پانی سے دھوکر تو لیے سے صاف کرکے آہستہ آہستہ مالش کریں۔
چیچک کے داغ:ہاتھی دانت کا چورن، بورا ارمنی اور بڑھیا صابن، تینوں کو پانی میں گھول کر رات کو سوتے وقت داغون پر لگائیں۔
دھند، جالا، پھولا:کسٹرآئل غیر مصفی لیکر اسے بلاٹنگ پیپر سے چھان لیں۔ایک اونس کسٹرآئل میں 16 سے 32بوند تک کار بالک ایسڈ ملالیں۔ سلائی یا ڈراپر سے لگائیں۔
آنکھ:انار دانہ 5تولہ، عرق گلاب 20تولہ، پھٹکڑی سفید بریان 6 ماشہ، نیلا تھوتھا 4 رتی، کافور3ماشہ، رسونت3ماشہ، افیون ایک ماشہ۔ انار دانہ کو عرق گلاب میں بارہ گھنٹہ بھگو کرمل چھان لیں اور چار پانچ گھنٹہ کے بعد مقطرلے لیں اور جملہ اشیاء ڈال کر شیشی میں بند کرلیں۔یہ دکھتی آنکھوں کیلئے تریاق ہے۔
موتیا بند:املی کے پتوں کا عرق ایک چھٹانک، کانسی کے کٹورے میں نیم کے ڈنڈے سے جس میں تانبے کا پیسہ لگا ہو گھوٹیں اور جس عورت کا لڑکا ہو اس کے دودھ میں 40بار کھرل کرکے لگائیں۔
بخار:(۱)نمک صاف کڑاہی میں بالکل بھورا ہونے تک بھونیں، بچوں کیلئے آدھا اور جوان کیلئے پورا چمچہ ایک گلاس پانی میں ابالا جائے۔ بخار اترنے پر نیم گرم دیں ایک یا دو دفعہ دینے کی ضرورت ہے۔(۲)پھٹکڑی بریاں ایک حصہ، ریوند چینی ایک حصہ، نوشادر½حصہ سب کو باریک پیس کر رکھ لیں صبح شام یا باری سے پہلے 4رتی سے ایک ماشہ تک کسی شربت میں ملاکر پئیں۔(۳)گلو سبز2تولہ، اجوائن دیسی 6 ماشہ، نمک خوردنی 1ماشہ، مٹی کے کوزہ میں ڈیڑھ پائو پانی میں بھگودیں۔ دن کو سورج میں اور رات کو اوس میں پڑا رہنے دیں۔ صبح بطور سردائی گھوٹ کر پلائیں۔
آوں۔ مروڑ۔ دست:آملہ ایک تولہ، دھنیا ایک تولہ، سونف ایک تولہ، کاسنی کے پھول ایک تولہ، گلاب کے پھول ایک تولہ، چھوٹی الائچی ایک تولہ، بھوسی اسپغول5تولہ، مصری 5تولہ سب چیزوں کو ملاکر سفوف بنادیں۔ مقدار خوراک: ایک سے 2ماشہ تازہ پانی سے تین تین گھنٹہ بعد دیں۔
کھانسی:انار کی کلی5عدد، گل ارمنی 5تولہ،منقیٰ مویز5تولہ، گوند ببول5تولہ، رب السوس ایک تولہ،مصری 5تولہ، بہی دانہ 6ماشہ، بہی دانہ کو نصف چھٹانک پانی میں ڈال کر گرم کریں۔ آدھا پانی رہ جانے پر لعاب لے لیں اور اس میں تمام ادویات ملاکر گولیاں بنالیں۔(2)پھٹکری بریاں ایک تولہ، کھانڈ دیسی 10تولے، باریک پیس کر 14 پڑیاں بناکر رکھیں تر کھانسی والے کو گرم پانی سے اور خشک کھانسی والے کو گرم دودھ سے دیں۔
سنگ مثانہ کا آزمودہ نسخہ:(۱)ایک پائو انگور کے سبز پتے، ایک تولہ سیاہ مرچ دونوں کو خوب کھرل کر کے 6گلاس پانی میں ڈال کر چھان لیں اور روزانہ 3گلاس ایک صبح ایک دوپہر اور ایک شام ناشتہ اور کھانے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل استعمال کریں۔ تین چار روز کے بعد مریض اپنا پیشاب کسی صاف برتن میں رکھ کے دیکھ لے۔
(۲)گائے کے کان کی میل موٹھ کے دانے کے برابر لیکر گُڑ میں لپیٹ کر کھلائیں اور کچی لسی پلائیں اور کانسی کے برتن میں پیشاب کرائیں۔ ریت کے ذروں کا ڈھیر ہوگا۔
(۳)پتھر بھوڑ بوٹی 3ماشہ، مرچ سیاہ 5 عدد پانی میں پیس کر استعمال کریں اس کے ہمراہ تخم کلتھی کا سفوف بناکر تین ماشہ استعمال کریں چھ سات روز میں پتھری خارج ہو جائیگی۔
(قاضی غلام ولی اعوان‘ ملک پورہ ایبٹ آباد)
چند مشاہدات میری ذاتی ڈائری میں سے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے حکم کے مطابق میں کچھ اعمال کے فائدے لے کر حاضری ہوئی ہوں۔ میں 17 اپریل 2013 کو پہلی مرتبہ تسبیح خانہ میں حاضر ہوئی تھیں۔
سورئہ کوثر کے کرشمات: ہمارے شہر میں الحمدللہ بارشیں بہت ہوتی ہیں خاص طور پر جولائی ، اگست کے مہینوں میں اور ان مہینوں میں چھت کے نیچے بھی کمروں میں بھی ہر چیز گیلی محسوس ہوتی ہے۔ اناج میں سسری اور سنڈی پڑجاتی ہے اسی لیے بھادوں کے مہینے کے بعد ہر چیز کو دھوپ لگوائی جاتی ہے۔ اس کے لیے اناج میں مختلف زہریلی گولیاں وغیرہ رکھی جاتی ہیں تاکہ اناج میں کیڑے سسری وغیرہ پیدا نہ ہو کیونکہ ایسے اناج کا آٹا بدبودار اور کسیلا ہوتا ہے۔ میں نے بچپن سے اپنے گھر میں بہت سی احتیاطوں کے باوجو داناج خراب ہوتے دیکھا بلکہ ہمارے گھر میں سسری اڑتی پھرتی تھی۔ اب ہم گوجرانوالہ میں رہتے ہیں یہ گھر بالکل بھی ہوادار نہیں ہے دھوب بھی نہیں آتی‘ ہمارے گھر کے ساتھ بھینسوں کی حویلی ہے ہمارا ہمسایہ بھینسوں کا گند صاف کم ہی کرتا ہے۔ اپریل 2016 میں بھائی نے سال بھر کی 12 من گندم خریدی ہمارے گھر میں24,36 من گندم لگ جایا کرتی تھی۔ چھوٹا بھائی سعودی چلاگیا۔ منجھلے بھائی بلال سے بہت کہا کہ گندم والا بھڑولا لادو تاکہ اس میں گندم ڈال کر گولیاں رکھی جاسکیں اس نے ایسا نہ کیا۔ جون کے بعد بارشوں کا موسم آگیا ہم بہت پریشان تھیں کہ گندم کا کچھ نہیں بچے گا۔ زمین گیلی ہوگئی اور گندم کےبھڑولے اسی دیوار کے ساتھ تھے جس کے دوسری طرف بھینسوں والی جگہ ہے ہمارے ہمسائے نے چھت لیپنے کے لیے مٹی میں بھوسہ مکس کرکے (گھانی بناکر) ہماری دیوار کے ساتھ بہت مہینے رکھے رکھی وہ بارشوں کے علاوہ اکثر اس میں پانی ڈالتا تھا اس لیے سیلن اپنے عروج پر تھی۔ ہم بے بس تھیں۔ ہم نے بس یہ کیا کہ صبح و شام 129 بار سورئہ کوثر برکت والی تھیلی پر دم کرنے کے بعد گندم کے تھیلوں پر بھی دم کردیا کرتے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ انمول خزانہ نمبر۱ صبح و شام اکیس بارپڑھتے اور اپنے پر دم کرنے کے بعد وہ بھی تھیلوں پر دم کردیتے۔ہم سب حیران ہیں کہ گندم بالکل ٹھیک پڑی ہے اس میں کوئی کیڑا مکوڑا نہیں‘ برسات کا موسم گزر کر سردیاں بھی گزر گئیں اور اس بار ہم نے تقریباً دس ماہ میں صرف چار یا پانچ من گندم استعمال کی ہے سورئہ کوثر میں الحمد اللہ بہت برکت اور حفاظت کا نظام ہے ۔
میرے سکول میں ایک بیوہ ٹیچر تھی اس کا ٹرانسفر ہوا میں نے اسے برکت والی تھیلی دی اور انمول خزانہ دیا۔ میں نے تھیلی دیتے ہوئے اس کے فضائل سمجھائے اس نے یہ کہتے ہوئے تھیلی لی کہ مجھے پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ چار ماہ بعد آئی تو اس نے کہا کہ مجھے اور انمول خزانہ کا کتابچہ دے دیں وہ پہلے والا میری ساتھی ٹیچر نے لے لیا ہے اسے بہت پسند آیا ہے اور دوسری بات اس نے یہ کہی کہ آپ نے جو تھیلی دی تھی اس میں کبھی پیسے ختم ہی نہیں ہوتے حالانکہ تبادلہ کی وجہ سے تنخواہ چار پانچ ماہ سے نہیں مل سکی لیکن تھیلی کی برکت کی وجہ سے خرچ میں کوئی تنگی نہیں ہوئی۔ الحمد للہ
شوہر کی غیرمستقل مزاجی سے پریشان بیوی :میرے پاس ایک عورت اپنے بچے پڑھنے کے لیے چھوڑنے آئی اس نے بتایا کہ اس کا شوہر بہت کاریگر ہے لیکن کہیں مستقل مزاجی سے کام نہیں کرتا۔ اس لیے اسے بہت چھوٹے بچے کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں کام کرنا پڑتا ہے تاکہ گھر کا نظام چل سکے۔ گھر میں بیماری اور تنگ دستی ہے۔ میں نے اسے برکت والی تھیلی دی اور اس کے پڑھنے کا طریقہ سمجھا دیا۔ کچھ عرصے بعد اس نے بتایا کہ بہت برکت ہے۔ اب اچھا خرچہ چل رہا ہے اور اس نے پلاٹ بھی خرید لیا ہے وہ یہ عمل باقاعدگی سے پڑھ رہی ہے۔
حضرت میرے سکول میں بیوہ کام کرتی تھی، بیچاری چھوٹے چھوٹے بچے گھر چھوڑ کر آئی اور سکول میں اسے صبح سے شام کے اکثر چار بج جاتے۔ سکول کی مالکن اسے مختلف کاموں میں لگائے رکھتی پیسےکم دیتی اور دیر سے دیتی اسے اپنے کام بھی کرواتی وہ بہت پریشان تھی۔ مجھ سے اس نے پیسے ادھار مانگے۔ میں نے اسے برکت والی تھیلی دی اور فضائل بتاکر پڑھنے کے لیے کہا۔ اس نے پڑھنا شروع کردیا میں نے اسے مئی 2015 میں برکت والی تھیلی دی تھی ستمبر اکتوبر 2015 میں اس نے مجھ سے پیسے ادھار مانگے میں نے پوچھا کہ برکت والی تھیلی پر پڑھ کر دم کررہی ہو۔ بولی ہاں جی میں پڑھتی ہوں مجھے یقین نہ آیا۔ چند دنوں بعد پتہ چلا کہ اسے گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں گورنمنٹ کی ملازمت مل گئی اور وہ بہت سکون میں ہے۔ وہاں تنخواہ اچھی ہے اور کام بھی کم ہے۔
ہم لوگوں نے 2012ء کے آخر میں برکت والی تھیلی پر پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا عجب برکت کا نظام ہے۔ ہم لوگوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے اچھے سوٹ نہیں بنائے تھے۔ اور وہ اب تک استعمال ہورہے۔ اللہ کی طرف سے کپڑے بہت اچھے ملے اور اچھے بھی رہے۔
کالی رات روشن دن میں کیسے بدلی:میں سکول میں پڑھانے جایا کرتی تھی۔ ایک سٹوڈنٹ کو میں نے پہلے دن دیکھا میں نے اپنی کولیگ سے پوچھا کہ کیایہ غیرمسلم ہے؟ اس نے کہا کہ نہیں مسلمان ہے۔ بالکل افریقی نظام تھا چہرے کا، پڑھائی میں بالکل نالائق پہلے تو مجھے غصہ آیا۔ پھر سوچا اللہ نے اسے بنایا ہے۔ پھر مجھے پتہ چلا کہ بیچاری کی ماں کو طلاق ہوچکی ہے اور وہ ہاسٹل میں رہ رہی ہے۔ میں نے اسے نماز کی تاکید کی اور ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُپڑھنے کے لیے کہا۔ میں بتا کر بھول گئی کچھ عرصے کے بعد میں نے دیکھا کہ اس کے چہرے کے نقوش پرکشش ہونے لگ گئے ہیں اور رنگ نکھرنے لگ گیا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اس سے پہلے لوگ اسے کالی رات اور کالی گبٹی کہا کرتے تھے اللہ نے اپنے ناموں کے طفیل اس کی صورت سنوار دی الحمدللہ۔
جھوٹے مقدمہ میں قید ‘ قیدی کی رہائی:اگست 2016 میں مجھے ایک گائوں میں جاب ملی۔ وہاں ایک ٹیچر نے بتایا کہ ایک مجبور گھرانہ ہے۔ داماد بیٹی کو بہت تنگ رکھتا تھا بیٹی نے خلع کا مقدمہ کردیا اور میکے آگئی داماد طلاق دینے پر آمادہ نہیں تھا۔ اس نے اپنی بیوی کے بھائی پر چوری کا جھوٹا مقدمہ کردیا۔ پولیس کو رشوت دے کر لڑکے کو جیل میں بند کروادیا۔ لڑکے کا باپ دل کا دورہ پڑنے سے بستر پر پڑ گیا۔ اسے بیٹے کے جیل جانے کا غم تھا۔ بیٹی کے گھر اجڑنے کا بھی غم تھا گھر میں صرف مجبور عورتیں تھیں ایک ذریعہ نہیں کہ مسئلہ حل ہوسکے۔ میں نے انہیں کلمہ شریف کے نصاب پڑھنے کے لیے بتایا۔ الحمدللہ! چند دن میں لڑکا رہا ہوکر گھر آگیا۔ انہیں خرچ نہیں کرنا پڑا۔
درود شریف پڑھنے کی برکت:میرے سکول کی ایک ٹیچر کو مسئلہ تھا کہ اس کا پہلے دو تین سال کا بیٹا تھا اور مزید اولاد کی اسے خواہش تھی۔ بہت علاج کروا رہی تھی۔ بہت کچھ کوشش کررہی تھی لیکن کام نہیں بن رہا تھا میں نے عبقری میں پڑھا تھا کہ اس کے لیے عورت جب بھی پانی پئے سات بار پہلے درود ابراہیمی پڑھ کر دم کرےپھر پانی پئے انشاء اللہ 41دن ایسا کرنے سے حمل ٹھہر جائے گا۔ لکھنے والی نے لکھا تھا کہ اللہ نے اس کی پچیس دن میں ہی سن لی تھی میں نے اس ٹیچر کو بتایا کچھ دنوں بعد پتہ چلاکہ اللہ پاک نے اسے مزید اولاد کی امید لگا دی ہے۔ الحمداللہ
اڑھائی کی معصوم سی بچی کو ہوئی شدید قبض:میں 23 اگست 2016 کو ایک گائوں کے سکول میں اپوائنٹ ہوکر گئی وہاں ایک ٹیچر کی دو ڈھائی سال کی بہت پیاری سی بچی قبض کی شدید تکلیف میں تھی۔ ٹیچر بہت پریشان تھی کہنے لگی اسے ایسی شکایت ہوتی وہتی ہے تین دن سےپاخانہ نہیں آرہا۔ ڈاکٹر سے دوائی لی ہے وہ کہتا ہے کہ اندر ورم ہے۔ بچی کے کھانے پینے کو نہ دیں۔ بچی کا پیٹ پھولا ہوا تھا لیکن بچی کھانے سے نہیں رہ سکتی تھی میں نے اسے اذان سات بار دائیں اور بائیں کان میں سات سات بار پڑھ کر دم کرنے کا بتایا اور سورئہ مومنون کی آخری چار آیات بھی سات سات بار دونوں کانوں میں پڑھ کر دم کرنے کا بتایا اس نے ایسا ہی کیا اگلے دن وہ بہت خوش تھی کہ بچی کو گھر جاتے ہی حاجت ہوگئی تھی۔ الحمدللہ
فلسفے کے پروفیسر اور وظیفہ کا اثر:میرے ایک رشتہ دار اسلام آباد میں رہتے ہیں ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں ۔ فلسفے میں ماسٹر تھے اور فلسفے کے پروفیسر رہے۔ انہیں 2014 میں ہرنیا کی تکلیف ہوئی، ڈاکٹر نے آپریشن بتایا لیکن آرام نہ آیا۔ ایک آپریشن پھر دوسرا آپریشن پھر بار بار آپریشن ساتھ انہیں قبض بھی ہوگئی۔ وہ انگریزی دوائیاں کھا کھاکر پریشان تھے میں نے انہیں اذان امجستم کا بتایا اور ستر شفائیں استعمال کرنے کے لیے کہا۔ وہ بہت پریشان تھے۔ پھر صرف سات دن کے بعد وہ بالکل ٹھیک ٹھاک صحتمند ہمارے گھر گوجرانوالہ ملنے کے لیے آئے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ میں انگریزی ادویات چھوڑ دوں یا کھاتا رہوں۔ وہ ستر شفائیں کھانے سے بہت مطمئن تھے۔
امریکن ڈاکٹرز نے سائنس دان کو تاحیات اندھا قرار دیا مگر آج وہ بالکل ٹھیک ہیں:ہمارے ایک رشتہ دار جو اسلام آباد میں رہتے ہیں۔ بوٹنی میں ایم ایس 1965 کے سائنس دان ریٹائرڈ ہیں۔ انہیں 2012 میں امریکہ میں فلو ہوا پھر الرجی ہوئی خوب بلغم اور بیماری بڑھی۔ انہیں دل کا دورہ پڑا اور دنوں آنکھوں سے نظرآنا بند ہوگیا بہت دوائیاں کھائیں ٹیسٹ کروائے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ موصوف کا خون بڑھاپے کی وجہ سے گاڑھا ہوگیا ہے اور کوئی لوتھڑا آنکھوں کے سامنے آکر ٹھہر گیا ہے اور اب انہیں کبھی نظر نہیں آسکتا دوائیاں کھاتے رہیں لیکن مرض لاعلاج ہے وہ بہت پریشان تھے۔ انہیں اتنا بھی نظر نہیں آتا تھا کہ رشتہ دیکھ کر نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں جاسکیں۔ میں نے انہیں اذان امجستم پڑھنے کے لیے کہا کچھ عرصے بعد انہوں نے بتایا کہ انہیں نظر آنا شروع ہوگیا ہے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ صرف دن میں تین بار پڑھ سکتے ہیں ان کی صحت بھی ٹھیک ہوچکی تھی اور اب وہ اپنے معمولات میں محتاج نہیں رہے۔ الحمدللہ!
صرف پانچ کلو چاول صدقہ کرنے کی برکت: جون 2016 میں بھائی چاول لے آیا اس نے لانے کے بعد کہا کہ چاول چھت پر پنکھے سے صاف کرلینا کیونکہ ان میں سنڈیاں اور سسری ہے اگر گھر میں ایک دفعہ داخل ہوگئی تو گندم اور ہر چیز کو خراب کرے گی۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ چھت پر دھوپ کی وجہ سے سسری مر کر ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد اسے الگ سے گندم سے دور رکھنے کے لیے کہا۔ بہن نے چھت پر چاول پنکھے سے (پیڈسٹل فین) سے صاف کرلیے اور تھیلا اندر کمرے میں گندم کے تھیلوں سے کچھ دور لاکر رکھ دیا ہم لوگ رمضان میں لاہور تسبیح خانے میں ٹھہرے ہوئی تھیں۔ ہم لوگوں نے تقریباً پانچ کلو چاول صدقہ کردیئے اور 129بار سورئہ کوثر صبح و شام برکت والی تھیلی کے لیے پڑھتے تھے۔ وہ گندم کے ساتھ ساتھ اس چاول کے تھیلے پر بھی دم کردیتے تھے۔بھائی نے دیکھا تو بہت ناراض ہوا اور بولا کہ یہ چاول گندم کو بھی خراب کردیں گے۔ تم انہیں یہاں نہ رکھتیں۔ لیکن ہم سب حیران ہیں کہ وہ سسری اور سنڈی جو چاولوں میں تھی۔ ایسا لگتا تھا جیسے اسے کسی نے باندھ دیا ہے۔ اس نے چاول مزید خراب نہ کیے اور گندم کو خراب نہ کیا۔ ان میں کمال برکت ہوئی کیونکہ ہم لوگ چاول بہت کھاتے ہیں لیکن وہ ایک من چاول چھ سات ماہ چلے صرف برکت کی وجہ ہے۔ الحمدللہ۔میری والدہ پر سخت ترین جادو اورصدقہ نہ دینے کا انجام: ہمارے گھر میں بہت سخت جادو میری والدہ پر تھا۔ 17 اپریل 2013ء کو میں اور میری بہن آپ کے پاس آئی تھیں آپ نے بتایا تھاکہ والدہ پر جادو ہے 39 سال 5ماہ اور تیرہ دن پرانا اس لیے گھر میں مسائل ہیں۔ شدید قسم کے‘ گھر کے مرد یا تو کماتے نہیں تھے یا پھر گھر میں نہیں دیتے تھے۔ لیکن اللہ پاک ہمارے ذریعہ سے یعنی ہم بہنیں اچھے سکولوں سے اچھی خاصی تنخواہ گھر لارہی تھیں اور تیسری بہن کے پاس گھر میں ہی بچے ٹیوشن پڑھنے کے لیے آتے تھے۔ اللہ کا بہت شکر تھا۔ ماہانہ چالیس ہزار سے زیادہ آمدنی تھی جب آپ کے پاس آئیں تو آپ نے وظیفہ بتایا کہ ہر دس منٹ کے بعد یہ پڑھنا ہم نے گھر آکر وہ پڑھنا شروع کردیا۔ میرا معمول تھاکہ میں کچھ رقم لاہور یتیم خانہ میں دے آئی تھی۔ آپ کے پاس حاضر ہونے کے بعد میری چھوٹی بہنوں نے کہا کہ اب اصل مسئلے کا علاج شروع ہوگیا ہے تم صدقہ دینا بند کردو۔ میں بھی مان گئی آپ نے جمعرات کے دن صدقے کا عمل بھی دیا تھا اور ہم میں اتنی توفیق تھی کہ بکرا دے سکیں لیکن ہم صرف ایک پائو گوشت دیتے رہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ سکولوں میں وظیفہ ٹھیک طور سے پڑھا نہیں جاتا تھا وہ شہر کے شاپ کلاس سکول تھے۔ میں وہاں فل نقاب میں پڑھاتی تھی، بہت عزت تھی، پیدل پانچ منٹ میں وہاں پہنچ جایا کرتی تھی۔ نہ کپڑوں کا خرچہ نہ میک اپ کا نہ آنے جانے کا یعنی آرام ہی آرام تھا۔ لیکن صدقہ روکنے سے یہ ہوا کہ میں نے وہ جاب خود ستمبر 2013 میں چھوڑ دی اور بہن نے نومبر 2013 میں چھوڑ دی۔ پھر جمع شدہ پیسے استعمال کرنا شروع کئے اور پھر تنگ دستی کے دن شروع ہوگئے پھر سمجھ آئی کہ صدقہ روکنا کتنا غلط ہے ہم لوگ فجر کی اذان سے پہلے اٹھا کرتی تھیں لیکن صدقہ روکنے سے دن چڑھے اٹھنے لگے پھر2014 میں آپ نے صدقہ دینے کا فرمایا تو رزق کا نظام معمول پر آنا شروع ہوا۔
تہدیدی نامہ کی برکت:میرے سکول میں ایک ٹیچر نے کہا کہ اس کی بھانجی کہ تقریباً ایک دو ماہ کی بچی ہے وہ جب رونا شروع کرتی ہے تو دو دو گھنٹے روتی رہتی ہے بہت ترس آتا ہے آپ کچھ بتادیں۔ میں نے اسے اذان افحسبتم والا عمل صفحہ پر چھپا ہوا دے دیا کہ یہ پڑھ کر بچی کے دونوں کانوں میں دم کردیں۔ کچھ دن بعد اس کا منہ لٹکا ہوا تھا کہ بچی کو فائدہ نہیں ہوا اس کا کہنا تھا کہ پہلے میری بھانجی کی بڑی بیٹی کو رونے کی بیماری تھی تو گوجرانوالہ میں ایک جگہ سے آٹھ ہزار وپے دےکر دم کروایا تھا۔ اس بار اس بچی کو بھی دم کروایا لیکن فائدہ نہیں ہوا۔اس نے کہا کہ ان لوگوں نے دو دن تک پڑھایا تھا پھر چھوڑ دیا اب وہ لوگ کسی قریبی گائوں میں گئے ہیں علاج کے لیے۔ اس عامل نےشاید بیس ہزار یا کتنے ہزار لیے ہیں اور کہا ہے میں پڑھائی کروں گا اور سورئہ جن پڑھنے کا بتایا ہے کہ 313 بار پڑھیں اور مجھے کہا کہ اگر جنات کے لیے کوئی چیز ہوتو دے دیں۔ میں نے اسے بتایا کہ میری خالہ لاہور میں ہوتی ہیں ان کی بیٹی کے رشتے کا مسئلہ شیخ الوظائف کے پاس جانے سے حل ہوا ہے ان کے گھر میں جنات کالے کپڑوں میں عام نظر آیا کرتے تھے۔ آپ لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا آپ پڑھائی کریں تو سہی۔
وہ کہنے لگی کہ جنات میری بھانجی کو بھی نظر آتے ہیں وہ کہنے لگی کہ جب بچی رونے لگی تو میری بھانجی نے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہوئے روکر دعا کی کہ اللہ معاف کردے وہ جنات عورتیں میری والدہ کی شکل میں آکر کہتی ہیں ’’مہوش ہن کتھے کھڑنا ای کڑی نوں‘‘مہوش اب بچی کو کہاں لے جانا ہے یا لے لے کر جائو گی۔ اس سے پہلے میں یہ بتادوں کہ میں نے سوچا انہیں تہدیدی نامہ دے دوں جنات سے بچائو کے لیے۔ میں نے یہ سوچا گھر میں تہدیدی نامہ قرآن شریف والی رحل کے پاس پڑا تھا میری چھوٹی بہن نے بتایا کہ پیچھے والے کمرے میں یعنی جہاں رحل اور تہدیدی نامہ پڑا تھا وہاں کھڑ کھڑ پٹر کی اور کسی کے سرگوشیاں کرنے کی آوازیں سنی ہیں۔ رات کو میں سوئی تو میری بائیں پنڈلی کو کسی نے سختی سے پکڑ کر مروڑا مجھے تکلیف ہوئی‘ میری آنکھ کھلی میں نے عورتوں کے کھسر پھسر سنی میں پھر سو گئی۔ میری نیند بہت گہری ہوئی ہے‘ صبح اٹھنے کے بعد ٹانگ میں کافی تکلیف تھی۔میں صبح اٹھی میں نے سوچا کہ میں رات نماز عشاء اور سونے کی دعاپڑھے بغیر سوئی تھی شاید اس وجہ سے ایسا ہوا۔ پھر جب بہن نے بتایا تو مجھے شک ہوا کہ یہ اس ٹیچر کی مدد کرنے کی وجہ سے ہے۔ میں معمول کے ٹائم سے پہلے دعائیں پڑھتے ہوئے سکول کی طرف روانہ ہوگئی مجھے امید تھی کہ مجھے راستے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ایسا نہ ہوا میں نے سکول جاکر اس ٹیچر سے پوچھا کہ آپ لوگوں کے ساتھ جن جنات کا مسئلہ ہے وہ کالے کپڑوں میں نظر آتے ہیں یا سفید کپڑوں میں کیونکہ شیخ الوظائف کے درس جو جادو جنات کے بارے میں ان سے اور بڑوں سے سنا ہے کہ سفید لباس میں نظر آنے والے جنات نیک ہوتے ہیں اور عامل حضرات ان سے نجات دلانامشکل سمجھتے ہیں۔ میں نے اسے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ نیک جنات ہیں۔ اس ٹیچر سے پوچھا کہ یہ لوگ سفید لباس میں آئے ہیں یا سیاہ لباس میں پھر جو کچھ اس نے بتایا وہ اس کی زبانی سنیں۔
میری والدہ پر آج سے ساٹھ ستر سال پہلے سے جن کا سایہ تھا اور یہ اثرات ان پر اس وقت شروع ہوا جب وہ رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئیں پھر جب مختلف عامل حضرات کو بلائے تھے تو وہ جن جب حاضر ہوتا تھا تو درود پاک پڑھتا ہواآتا تھا ‘زیادہ تر سیاہ لباس میں اور کبھی کبھی سفید لباس میں آتا تھا۔ میری والدہ نے رفع حاجت سے پہلے بیت الخلاء کی دعا نہیں پڑھی تھی۔ وہ کہتا تھا کہ میرے والدین بچپن میں فوت ہوگئے تھے اور مجھے میرے پھوپھی نے پالا ہے۔ میرے گھر والوں نے علاج کیا‘ بہت کوشش کی لیکن بے سود۔میرے بڑے بھائی اس جن سے بہت بدتمیزی سے پیش آئے تھے۔ آخر علاج کرواتے کرواتے ایک عامل نے عمل کرکے جلا کر اسے ختم کردیا‘ بس پھر تو مسائل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا پھر کسی اور عامل کے پاس جانے کے بعد جنات عورتیں حاضر ہوئیں وہ بہت غصے اور غم میں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تو وہ بہت لاڈلہ تھا۔ ہمارے سات گھروں میں وہ اکیلا ہی تھا تم لوگوں نے اسے مروا دیا ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے ہم لوگوں نے عاملوں سے ختم کروادیا۔
یہ سلسلہ برسوں سے چل رہا ہے ہماری لڑکیوں میں وہ اثرات آجاتے ہیں۔ پھر ہم علاج کرواتے ہیں۔ عامل حضرات کہتے ہیں کہ ہم کیا کریں ؟ہم ایک کو ختم کرتے ہیں چار اور آجاتے ہیں اس لیے ہم سب بہن بھائیوں کے گھر میں طرح طرح کے مسائل ہیں۔ اس کی بات کے بعد میں نے اسے کہا ک تم لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو اور یہ تہدیدی نامہ کمرے میں لگالو اور فوٹو کاپی بچی کےتکیے میں رکھ لو۔ لیکن سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو ‘جنات سے معافی مانگو کہ ہمارے بڑوں کا قصور ہے انہوں نے غلطی کی ہمیں تکلیف نہ دو۔ میں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ لاہور میں تسبیح خانہ لاہورجائو۔ اس نے تہدیدی نامہ لے لیا۔ پھر کچھ دن بعد اس نے بتایا کہ بچی کو رونے سے بالکل افاقہ ہے۔ وہ اب لاہور میں تسبیح خانہ جاکر شیخ الوظائف سے ملاقات کیلئے کوشش کررہے ہیں۔
نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ:میری جاب گورنمنٹ کے شعبے میں 25جولائی 2016ء کو ہوئی۔ 23اگست 2016ء کو میری پوسٹنگ گائوں کے ایک سکول میں بطور ہیڈمسٹریس ہوئی میں جب وہاں گئی تو سکول اچھا چل رہا تھا۔ اس کی اچھی شہرت تھی لیکن پہلے تو ہیڈمسٹریس کا تبادلہ ہوا جس کی جگہ میں وہاں گئی تھی پھر دوسری تجربہ کار ٹیچرز کا تبادلہ یکے بعد دیگرے ہوتا گیا ہوتے ہوتے پانچ ٹیچرز تبادلہ ہوکر چلی گئیں گورنمنٹ سکولوں میں پڑھانے والوں کو اچھی طرح معلوم ہوگا کہ گورنمنٹ سکول میں تیسری کلاس L.N.D ٹیسٹ‘ پانچویں اور آٹھویں جماعت کا بورڈ کا امتحان کتنی بڑی سر دردی ہے۔
میں نے چارج لیا تو ایک تجربہ کار ٹیچر کے پاس تیسری کلاس تھی۔ اسی طرح پانچویں اور آٹھویں کلاسز بھی تجربہ کار ٹیچرز کے پاس تھیں لیکن وہ سب جلد ہی تبادلہ کروا کر چلی گئیں۔ اب میرے پاس صرف دو ٹیچرز تھیں جن کی کوالیفکیشن اس قابل نہیں تھی کہ وہ ان کلاسز کو سنبھال سکیں مجھے کنٹریکٹ پر جاب ملی ہے مجھے عزت کی فکر تھی۔ میں نے کلاسز میں کہلوا دیا کہ اوّل و آخر سات سات باردرود ابراہیمی کے ساتھ گیارہ بار نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌ صبح پہلے پریڈ میں باقاعدگی سے پڑھوائیں۔ ایسا کرنے سے الحمدللہ اللہ پاک نے ہر مرحلے میں مدد کی اور سارا سٹاف اس پر حیران ہے۔
اذان کی برکت اور قوت:ہمارے گھر میں میری والدہ پر شدید جادو تھا تقریباً 37,38سال پرانا ہمارے علم میں نہیں تھا۔ مسائل بہت زیادہ تھے۔ ہم مختلف لوگوں کے پاس گئے‘ کچھ لوگوں نے ہمیں عمل کرنے یا پڑھائی کرنے کا بتایا‘ ہم بہنیں اکثر پڑھائی کرلیتیں کبھی کبھی نہ بھی کرتیں۔ اپریل 2013 میں میرے سکو ل کی لائبریرین نے معوذتین 313 بار صبح و شام پڑھنے کا بتایا۔ یعنی فلق اور ناس سورت ایک ایک بار پڑھ کر تسبیح کا ایک دانہ گرانا ہے۔ اس سے پہلے یہ بتاتی چلوں کہ ہم اس سلسلے میں گوجرانوالہ میں جس اللہ والے کے پاس بھی جاتیں وہ جلد یا بدیر عاجز آجاتا۔ وہ بیمار ہو جاتے یا الٹ پلٹ حرکات کرنے لگتےاور بالآخر ہمیں وہاں جانا چھوڑنا پڑتا اور پھر عمل بھی چھوٹ جاتا۔ اپریل 2012ء میں میں نے سکول میں لائبریرین سے ذکر کیا تو انہوں نےکہاکہ سورہ فلق اور ناس صبح و شام 313بار پڑھیں اور سب لوگ پڑھیں میں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں پڑھائی کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم لوگ اذان کیسٹ میں بار بار چلاتے ہوئے یہ عمل کرنا۔ میں جاکر کیسٹ بنوا کر لائی اور ٹیپ ریکارڈ لے آئی۔ اسی رات میں نے دیکھا کہ وہ جن یا بھوت جو والدہ پر جادو کے ذریعے مسلط کیا گیا تھا۔ پہلے کالی بلی ہے پھر بڑا سا بدصورت پہلوان بن گیا ہے اور وہ غصے سے میری طرف اپنا ہتھیار بڑھاتا ہے۔ ہم لوگ پڑھائی کرتی رہیں۔ اذان بار بار چلانے کی وجہ سے وہ جن بے حد کمزور نظر آیا۔ الحمدللہ۔
باجی آپ لوگ راشن بیچتے ہو؟: ہمارے گھر میں بہت زیادہ راشن آتا تھا۔ اتنا زیادہ راشن آتا تھا کہ دکاندار پوچھتا تھا ’’باجی تُسی دکان پائی ہے‘‘ (باجی آپ لوگوں کی دکان ہے) ہم لوگ کہتے تھے کہ نہیں ہمارے گھر کا راشن ہے جب سے ہم نے برکت والی تھیلی پر صبح و شام 129بار پڑھ کر دم کرنا شروع کیا ہے۔ ہم لوگ راشن پر بھی دم کردیتے ہیں۔
ہم لوگ اسی طرح کھاتے ہیں لیکن چیزیں ختم نہیں ہوتیں۔ اب چیزیں تھیلوں میں نہیں بلکہ شاپروں میں آئی ہیں۔ یعنی تھوڑی مقدار میں آئی ہیں لیکن الحمدللہ بہت برکت ہے۔
تین تولے سونے کا ہار جب گم ہوا: ہمارے گائوں میںپڑوسیوں کی تین بہوئویں ایک گھر میں رہتی ہیں ۔ یہاں ان کی ایک بہو کی بیٹی کی شادی ہوئی اس کے گلے کا زیور مالا ڈھائی تین تولے کا گائوں میں گم ہوگیا۔ گھر میں مزید تنائو بڑھ گیا وہ مختلف عاملوں کے پاس گئے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا میری بہن نے انہیں وظیفہ یَارَبِّ مُوسٰی یَارَ بِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا بتایا ان لوگوں نے پڑھا کچھ ہی دنوں میں وہ سونے کا ہار مل گیا اور ایسی جگہ سے مل گیا جہاں سےملنے کا خیال ہی نہیں تھا۔ الحمدللہ۔
میرا شوہر گدھا ریڑھی چلاتا ہے مگر:ہمارے محلے میں ایک عورت ہے اس نے بتایا کہ اس کا خاوند توجہ سے کوئی کام نہیں کرتا۔ آئے دن گھر پر پڑا رہتا ہے گھر میں خرچہ نہیں دیتا میرے چھوٹے چھوٹے پانچ بچے ہیں کیا کروں میرا زیور بیچ کر کاروبار کرتا ہے لیکن بددلی سے کرتا ہے۔ ہمارا گدھا ریڑھی کا کاروبار ہے۔ میرا خاوند جانور کو چھائوں میں بھی نہیں کرتا‘ جانور بیمار ہوتا ہے مر جاتا ہے اسے گھر کا اور میرا کوئی خیال نہیں ۔ میں نےاسے یَارَبِّ مُوسٰی یَارَ بِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کاعمل کھلا پڑھنے کا کہا۔ وہ ان دنوں میں بہت زیادہ پریشان تھی کیونکہ اس کا خاوند یونان گیا تھا ترکی کے ذریعے اور ایسے کئی واقعات ہوئے تھے کہ یوں یورپ جانے والے راستے میں مارے جاتے تھے۔ اس نے بہت دل سے پڑھاکچھ ہی دنوں بعد اس کا خاوند واپس آگیا ۔ وہ اب کاروبار میں دلچسپی لینے لگ گیا ہے گھر میں خرچہ بھی دیتا ہے۔ وہ بہت خوشی تھی۔ الحمدللہ۔
سورئہ قریش کی برکت:میں نے سکول کے فنڈز کوبینک میں جمع کروانے بینک میں بھیجا وہ پیسے جمع کروانے کے بعد دونوں فارم ساتھ لے آیا میں نے دیکھا تو اس سے کہا ‘اس نے کہا کہ میں دوبارہ شہر جائوں گا تو بینک میں دے آئوں گا۔ میں نے وہ کاغذ بچی کو دیا‘ دراز میں رکھ دو‘ وہ پانچویں جماعت کی بچی تھی پانچویں جماعت بورڈ کاامتحان دے کرچلی گئی۔ میں نے بینک میں بھجوانے کے بینک کی رسید بہت تلاش کی لیکن نہ ملی۔ آخر ایک دن میں نے سورئہ قریش پڑھتے ہوئے وہ رسید تلاش کیا وہ مجھے اسی جگہ سے مل گئی جہاں کا گمان بھی نہیں تھا اور میں نے وہ رسید بینک میں بھجوادی۔ الحمدللہ۔
ایک مرتبہ میں پرائیویٹ سیکٹر میں ٹیچنگ کررہی تھی۔ پیسے کم اور سارا دن کھڑا رہنا پڑتا تھا اور پیسے بھی اٹھارہ بیس تاریخ تک مشکل سے ملتے تھے۔ میں نے بہت دعائیں کی اور ایک خواب دیکھا کہ میرا جوتا اس سکول کے آفس کے سامنے بہت گہرے تہہ خانے میں گرا ہوا ہے میںنکالنے کی بہت کوشش کرتی ہوں تو ایک اور ٹیچر کہتے ہیں کہ اس کے لیے سیڑھی لانی پڑے گی۔
2016ء میں این ٹی ایس کا ٹیسٹ تھا لاکھوں لوگوں کی طرح میں نے بھی دیا۔ رزلٹ سے پہلے شیخ الوظائف نے سورئہ قریش پڑھنے کا حکم دیا۔ ہم سب نے پڑھنا شرو ع کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا کرشمہ دکھایا کہ بہت سارے لوگ فیل ہوگئے۔ ہماری تحصیل میں دس سیٹیں تھیں صرف چھ لوگ پاس ہوئے تھے۔ اس طرح مجھے سورئہ قریش کی برکت سے بہت اچھی جاب آسانی سے مل گئی۔الحمدللہ
چارنوافل اہل بیت کو ہدیہ کیجئے اورکمال دیکھئے:مجھے ہر سال بخار ہو جایا کرتاتھا۔ تیز بخار اور بعض دفعہ چکر بھی آتے تھے ۔کسی صورت بھی آرام نہیں آرہا تھا۔ مجھے میرے سکول کی لائبریرین نے بتایا کہ تم دو نوافل توجہ دھیان کے ساتھ پڑھ کر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ کردیا کرو اور پھر اسی طرح دو نوافل پڑھ کر شہداء کربلا کی ازواج کو ہدیہ کردیا کرو پھر یوں دعا مانگو کہ یااللہ میں نے یہ ہدیہ ان نیک روحوں کو دیا تو میری یہ بیماری دکھ پریشانی ٹال دے۔ میں نے گھر آکر یہ نوافل ادا کئے پہلی بار دعا مانگتے ہوئے مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا جسے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے مجھے پرسکون کررہے ہیں اور میرا بخار اتر رہا ہے دعا مانگ کر اٹھنے سے پہلے بخار اتر چکا تھا۔ الحمدللہ۔سبحان اللہ!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 235 reviews.