محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ میرے پاس سترسال پرانے دو نسخہ جات ہیں جو کہ میری والدہ صاحبہ نے بتائے تھے۔میں قارئین عبقری کے نام کرتی ہوں۔
ماہوری کی زیادتی کے لیے: پھٹکڑی کھل کریں اور گیرو ہموزن لے کردونوںکو پیس کر پائوڈر بنالیں‘ گائے کی لسی مل جائے تو بہتر ہے اگر نہ ملے تو بھینس کے دودھ کی بنالیں۔ چاٹی کی لسی مل جائے تو بہت اچھا ہے‘ صبح‘ دوپہر شام چائے والا چمچ لسی کے ساتھ دوائی کھانی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد دوائی کھائیں‘ بچی ہو بڑی سب کے لیے اس سے اچھی دوائی اور نہیں ہوگی۔
کالی کھانسی کی دوائی:میگنیشیا سستی سی دوائی ہے۔ میڈیکل سٹور سے مل جائے گی ایک کلو پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کریں اس کو بوتل میں ڈال لیں ایک بڑا چمچ اس دوائی کا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں 6مہینے کے بچے کو چھوٹا چوتھائی چمچ تین ٹائم بڑوں کو دو بڑے چمچ صبح شام دوپہر ایک ہفتے کے اندر کالی کھانسی ٹھیک ہو جائے اس بہتر دوائی اور کہیں سے نہیں ملے گی۔ (رضیہ بیگم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں