Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱۰

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

سفید بالوں کو کالے کرنے کیلئے:(۱)اندرائن (کوڑتمہ) کی جڑ کا سفوف ½ماشہ ہمراہ دودھ گائے متواتر کھلاتے رہنے سے بال سیاہ ہو جاتے ہیں۔ (۲)اندرائن کے بیجوں (تخم) کا تیل نکال کر روزانہ سفید بالوں پر لگانے سے بال سیاہ ہو جاتے ہیں۔
گرتے اور کمزور بالوں کیلئے:ہفتے میں دو سے تین مرتبہ روغن کلونجی سر پر لگائیں بال گرنے سے رک جاتے ہیں۔ بال لمبے اور گھنے اور مضبوط اور سیاہ ہو جاتے ہیں۔
گنج دور کرنے کیلئے:شہد کا چمچ اور پیاز کا رس ایک چمچ ملالیں اور گنج والی جگہ کو کسی کھردرے کپڑے سے رگڑیں اور یہ شہد اور پیاز کے رس کا آمیزہ سر پر لگائیں۔ اس کے استعمال سے نئے بال پیدا ہوں گے۔
ہر حاجت اور ہر مشکل کیلئے: قرآنی آیات کا وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی یہ قرآنی آیات کا کثرت سے ذکر کریں۔ چند دن یا چند ماہ، ان شاء اللہ تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔
زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج:(۱)حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ہماری موجودگی میں نبی کریمﷺ نماز ادا فرما رہے تھے کہ جونہی آپﷺ نے سجدہ کیا اور بچھو نے آپﷺ کی انگلی مبارک پر ڈنگ مار دیا۔ آپﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کہ ’’اللہ بچھو پر لعنت کرے جو نہ نبیﷺ کو اور نہ غیر نبی (علیہم السلام)کو چھوڑتا ہے‘‘۔پھر آپ ﷺ نے پانی سے بھرا ہوا ایک برتن طلب فرمایا جس میں نمک ملایا ہوا تھا۔ آپﷺ اس ڈنگ زدہ جگہ کو نمک آمیز پانی میں مسلسل ڈبوتے رہے اور معوذتین (سورئہ اخلاص، سورئہ الفلق اور سورئہ الناس) پڑھ کر اس پر دم کرتے رہے یہاں تک کہ بالکل سکون ہوگیا ‘‘ (ترمذی و بیہقی)
(نوٹ)یہی علاج ہر زہریلے جانور کے کاٹنے کا بھی ہے۔ اطباء کا کہنا ہے کہ نمک بہت سے زہروں کا علاج ہے۔ خاص طور پر بچھو کے ڈنگ مارنے میں یہ تریاق کا کام دیتا ہے۔
(۲)بوعلی سینا نے لکھا ہے کہ بچھو کے ڈنگ میں نمک اور السی کا لیپ بہت مفید ہے۔ نمک کے استعمال سے زہر کھینچ جاتا ہے۔
(۳)ایک آدمی رسول اکرمﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ مجھے کل شام ایک بچھو نے ڈنگ ماردیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ ’’اے کاش! تو نے یہ کلمات شام کو کہہ لیے ہوتے تو تمہیں کوئی تکلیف نہ ہوتی۔ اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَمیں اللہ کے کلمات نامہ کے ذریعے مخلوق کے شر سے پناہ مانگتا ہوں (مسلم) اس دعا کو صبح اور شام پڑھنے سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی۔
سانپ کے کاٹے کا علاج:(۱)ایک پوتھی لہسن کو ایک چھٹانک دودھ میں پیس کر مریض کو پلادیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔(۲)کیلے کے درخت کے تنے سے تازہ رس نکالیں اور اس کے دو پیالے پلادیں۔ سانپ کے کاٹے کیلئے مجرب علاج ہے۔
کتے کے کاٹنے کا حتمی علاج:کتے کاٹے کے مریض کو دن میں کئی دفعہ کلونجی پانی سے استعمال کرائیں تو مریض زندگی میں باؤلے پن سے محفوظ رہے گا۔
ہر قسم کا درد ختم:لَاحَیَّ یُوْحَیَّ لَیْھی شہادت کی اُنگلی سے لکھیں۔ اگر درد باقی ہے تو پھر دوبارہ لکھیں۔ اسی طرح تین بار لکھیں۔ ان شاء اللہ آرام ہوگا۔ اگر خدانخواستہ درد باقی رہے تو اگلے دن پھر لکھیں۔(حکیم فاروق چڑھوے والا‘ مظفرگڑھ)
آزمودہ طبی روحانی مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور لمبی زندگی عطا فرمائے اللہ تعالیٰ آپ کے وقت اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔میں اپنی ذاتی ڈائری جس میںمیرے تمام مشاہدات و تجربات ہیں۔ قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔ اس کی نوک پلک سنوار کر تحریری شکل میں لاکر قارئین عبقری کی نذر کیجئے۔
یَاحَفِیْظُ کے فوائد:اللہ تعالیٰ کے ہر نام کے بہت فوائد ہیں مگر یَاحَفِیْظُ کے فوائد بتانا چاہ رہی ہوں جو میں روزانہ جہاں کہیں بھی جانے لگتی ہوں گھر سے نکلتے وقت گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر اور سواری پر دم کرلیتی ہوں۔ اللہ کے نام کی برکت سے سلامتی سے جاتی اور گھر واپس آتی ہوں۔ سکول جاتے وقت بچوں پر بھی پڑھ کر دم کرلیتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے بخیریت جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔
ڈائری میں موجود دلچسپ واقعہ:ایک مرتبہ میری بہن جو کہ وکیل ہے اس نے اپنے حصہ کا آم فریج میں رات کو رکھنے سے پہلے یَاحَفِیْظُ گیارہ مرتبہ پڑھ کر حفاظت کی نیت کر کے دم کر رکھ دیا کہ میرا آم ہے کوئی نہ اٹھائے میں کل تک کھائوںگی‘ یہ عمل میرے سامنے اس نے کیا مگر میں صبح کو بھول گئی اور ناشتے کے وقت میں نے سوچا کہ وہی آم میں کھا لیتی ہوں اور تھوڑی دیر تک دوسرا آم باہر سے لے کر اس کے لئے رکھ دوںگی کیونکہ وہ دوپہر تک آکر کھائے گی‘ میں نے شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ فریج کھولا اور آم تلاش کرنا شروع کردیا‘ مجھے پوری فریج میں آم نہ ملا آخر کار تھک ہار کر میں نے ناشتہ دہی سے کرلیاجب میری وہی بہن آئی اور آم نکال کر کھانے بیٹھی اور کہا شکر ہے کہ میرا آم پڑا ہوا ہے۔ میری ہنسی چھوٹ گئی اور اسے ساری بات بتائی کہ مجھے تو ڈھونڈنے پر آم نظر نہیں آیا تو یہ بات اور اعمال کی برکت سے حفاظت کا معمہ میں نے سب گھر والوں کو بتایا۔
انمول خزانہ نمبر ایک اور دوکے فوائد:ایک دفعہ میں رات کو سوئی اور صبح اٹھی تو میری آنکھ میں سرخ رنگ کا گہرا نشان پڑا ہوا تھا میں اور میری بہنیں پریشان ہوئیں کہ اچانک آنکھ کے سفید حصے میں یہ نشان کیسے پڑگیا مگر میں نے کہا کہ جو بھی بات ہو میں جو وظیفہ پڑھتی ہوں وہی پڑھ کر دم کرونگی مجھے یقین ہے کہ میری آنکھ ٹھیک ہو جائے گی‘ میں روزانہ انمول خزانہ نمبر1 اکیس بار پڑھتی ہوں میں نے پڑھا پانی پر دم کیا اور آنکھ پر تصور سے دم کیا اور ہاتھوں پر پھونک مار کر آنکھوں پر لگایا‘ دم کیا ہوا پانی بھی آنکھوں میں تھوڑا سا لگایا۔ انمول خزانہ نمبر2 کھلا پڑھ کر آنکھوں پر دم کرتی رہی۔ سب کے کہنے پر ڈاکٹر کو بھی چیک کرایا تو اس نے ڈرا دیا کہ آنکھ میں کچھ نہ ڈالنا اور یہ نشان مہینہ تک ختم ہوگا اور اس کے پھیلنے کا بھی ڈر ہوتا ہے اور یہ کہ شاید یہ نشان جائے یا رہ جائے کوئی پتہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ نشان آنکھ کے نیچے جو نازک رگیں ہوتی ہیں ان کے پھٹ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خیر میں تھوڑی گھبرا ضرور گئی مگر اللہ تعالیٰ کے کلام پر مکمل یقین رکھتے ہوئے یہ اعمال جاری رکھے۔ نشان آہستہ آہستہ ہلکا ہونے لگ گیا اور تقریباً ایک ہفتہ میں میری آنکھ کا نشان غائب ہوگیا میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے میری آنکھ سلامت رکھی اور نشان بھی ختم کردیا۔ اللہ کا شکر ہے۔
پھر ایک مرتبہ میں رسی کے اوپر سے دھلے ہوئے کپڑے اتار رہی تھی کہ اچانک میری آنکھ میں سرف کا ذرہ چلا گیا شدید تکلیف شروع ہوگئی میں نے ٹھنڈے پانی سے آنکھ صاف کی مگر درد میں فرق نہ آیا اور چبھن بھی جاری رہی میں انمول خزانہ نمبر۲ جو کہ میرا وظیفہ بھی ہے کھلا پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر آنکھ پر ملنا شروع کردیا کچھ راحت محسوس ہوئی ایمرجنسی میں آنکھوں کا چیک اپ کروایا اس نے کہا خیر ہوگئی ہے آنکھ کو کوئی نقصان نہیں ہوا ایک دو قطرے دوائی کے ڈال کر بھیج دیا۔ میں مستقل انمول خزانہ نمبر۱ اور نمبر۲ پڑھ کر دم کرتی رہی اللہ کے فضل سے میری آنکھ بچ گئی۔ الحمد اللہ۔
کراماتی تیل کے فوائد:ایک مرتبہ میں صبح کے وقت بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آرہی تھی کہ اچانک سڑک پر زور سے گر گئی سمجھ نہ آیا کہ کیسے گری ہوں۔ میری ٹانگوں اورکندھوں میں شدید درد شروع ہوگیا سمجھ میں نہ آئے کہ کیا کروں مجھے ڈاکٹرز کے نام سے اب ڈر لگتا ہے کیونکہ اب اکثر ڈاکٹرز حضرات میںسمجھ داری کم ہوگئی ہے یا شاید مریضوں کا احساس کم ہوگیا ہے کوئی توجہ نہیں دیتے بہت کم ایسے ڈاکٹرز ہیں جو توجہ سے مریض کی بات سنتے ہیں اور دوائی دیتے ہیں اور دوائی لینے جائیں تو اکثر ادویات دو نمبر آرہی ہیں اس لئے ڈر لگتا ہے۔ خیر گھنٹہ دو گھنٹہ میں میری ٹانگیں اکڑنے لگ گئیں اور واش روم میں جاکر بیٹھنا بہت تکلیف دہ ہوگیا۔ اچانک میرے ذہن اور دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات یاد آئی کہ میں کراماتی تیل کی مالش کروں چنانچہ فوراً میں نے تیل اٹھایا اور درد والی جگہ گھٹنے اور پوری ٹانگ کی زور زور سے مالش شروع کردی اور انمول خزانہ نمبر2 بھی پڑھ کر دم کرنا شروع کردیا کچھ دیر میں ہی مجھے سکون محسوس ہوا۔ میں نے صبح و شام اس تیل کی مالش کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے کسی دوائی کی کوئی ضرورت محسوس نہ ہوئی اور نہ ہی کوئی انجکشن لگوایا میں ٹھیک ہونا شروع ہوگئی اور جلدہی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اللہ کا شکرہے۔
ہمارے گائوں میں ایک بچی جس کی عمر تقریباً ۹ یا ۱۰ سال تھی اس کی ٹانگیں اچانک کام کرنا چھوڑ گئیں بچی کے گھر والوں نے بہت علاج کروایا لیکن بچی اپنے پائوں پر کھڑی نہ ہوسکی پھر امی نے کراماتی تیل لے کر اس کے گھر بھیجا کہ اسے بچی کو لگائیں۔خدا کا کرنا ہوا کہ وہ لڑکی اس کراماتی تیل کی بدولت پھر سے چلنا پھرنا شروع ہوگئی اور چل کر ہمارے گھر تک آگئی ہم لوگ بہت خوش ہوئے صرف ایک دو بوتل کے لگانے سے ہی وہ ٹھیک ہوگئی وہ بہت کمزور ہے اس وجہ سے اکیسر البدن بھی بعد میں اس کو کھلانے کودیا۔ اب وہ اللہ کے فضل سے ٹھیک ہے۔
یہ کراماتی تیل بہت ہی زیادہ افادیت کا حامل ہے۔ ہمارے خاندان میں ایک بچی پیدا ہوئی تو بالکل نامکمل لگتی تھی یعنی بہت ہی چھوٹی اور چڑیا کی بچی کی طرح لگتی تھی بالکل ہڈیوں کا ڈھانچہ وہ لوگ ادویات لیتے رہے مگر ڈیڑھ سال تک وہ کمر نہ اٹھا سکتی اور نہ ہی زیادہ حرکت کرسکتی تھی میں نے مشورہ دیا کہ کراماتی تیل کی مالش کرکے دیکھیں شاید بچی پر کچھ اثر پڑے ان کو ایک بوتل تیل کی لے کر دے دی۔ انہوں نے مالش شروع کردی صرف ایک بوتل کی مالش کرنے سے ہی وہ بچی اٹھ کر بیٹھنے کے قابل ہوگئی ہے اور فرش پر آگے پیچھے گھوم بھی سکتی ہے ورنہ تو وہ بالکل ایک جگہ پڑی رہتی تھی اب اس کے لئے ’’معجون شفایابی‘‘ اور ’’کراماتی تیل‘‘ کی بوتل بھیجی ہے مزید آگے پھر ان شاء اللہ بتائوں گی کہ وہ بچی کب تک چلنا پھر شروع ہوگئی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ جلد اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ اتنی فائدہ مند ادویات فراہم کررہے ہیں۔
افحسبتم اور اذان کا عمل‘ کینسر کا علاج:ایک مرتبہ مجھے پتہ چلا کہ ہماری کالونی میں ایک غریب عورت کو کینسر ہے۔ میں اس کے گھر گئی تو وہ بیچاری چار پائی سے بڑی مشکل سے اٹھ سکتی تھی اس کی چار بیٹیاں ہیں وہ ان کا کام بھی نہیں کرسکتی تھی، نوجوان ہونے کے باوجود وہ بیماری سے عاجز آئی ہوئی تھی اور انگریزی ادویات کھا رہی تھی مگر آرام نہیں آرہا تھا مجھے بہت ترس آیا میں نے اسے عبقری کی ادویات اور وظائف کے بارے میں بتایا تو اس نے کہا کہ میرے پاس رقم نہیں ہے کہ میں علاج کروا سکوں اگر آپ کوئی دوائی لے کر دیں سکیں تو دے دیں میں عبقری دواخانہ کا گلٹی رسولی کورس لے کر آئی اور اسے دے دیا اور ساتھ ساتھ افحسبتم اوراذان کا عمل بھی بتایا چنانچہ اس نے عمل بھی شروع کردیا اور دوائی بھی شروع کردی تقریباً پندرہ دن تک میں نے پھر اس کے گھر کا چکر لگا ہاتو اس کی حالت بہتر نظر آئی اس نے بتایا کہ وظیفہ اور دوائی سے آرام محسوس ہورہا ہے۔چنانچہ ہر مہینہ اس کو ایک کورس لے کر دیتی رہی کچھ عرصہ میں وہ لوگوں کے گھروں میں جاکر کام بھی کرنے لگ گئی اور اپنے گھر کے کام کاج بھی بخوبی کرنے لگ گئی ۔ اب وہ مسلسل وظیفہ کرتی اور دوائی کھاتی ہے اللہ کے فضل سے بالکل ٹھیک لگتی ہے اور سینہ کا درد وغیرہ بھی ختم ہوگیا ہے اس سے پہلے وہ شعاعیں لگواتی تھی اور اس کے گردن اور سینہ پر بڑے نشان پڑچکے تھے لیکن اب وہ ٹھیک ٹھاک ہوگئی ہے۔
’’یا حفیظ یا نافع‘‘کا فائدہ:میں نے رسالہ میں یعنی عبقری رسالہ میں پڑھا تھا کہ جانوروں پر یا مرغیوںپر ’’یاحفیظ یا نافع‘‘ لکھ دیں تو نفع بھی ہوگا اور اللہ کی حفاظت ہوگی۔
میں نے پچھلے سالوں مرغی کے کچھ چوزے خرید کر گائوں والے گھر میں رکھے اور ہر چوزے پر یا حفیظ یا نافع، انگلی سے لکھا دو تین دنوں بعدیا کبھی ہفتہ بعد لکھ دیتی اور دانہ وغیرہ ڈال دیتی اللہ کے فضل و کرم سے وہ مرغیاں نکلیں اور جلد ہی انڈے دینا شروع ہوئیں پہلے بھی میں مرغیاں پالتی تھی مگر پانچ چھ ماہ بعد دیسی مرغیاں انڈے نہ دیتی تھی مگر اس بار انڈے دینا شروع ہوگئیں اور دو سال تک انڈے دیئے اللہ نے اپنی حفظ و امان میں رکھا بلی نے بھی ان مرغیوں کو نہ کھایا ورنہ پہلے بلی میری مرغیاں کھا جاتی تھی۔ اب اس سال بھی میں نےکچھ چوزے خریدے اور ’’یاحفیظ یا نافع‘‘ لکھ دیا اور میں کچھ دن گائوں میں رہی تو چوزوں پر لکھتی رہی۔ اب چھ ماہ بعد ماشاء اللہ وہ چوزے بڑے ہوکر مرغے اور مرغیاں بن گئی ہیں اور کچھ نے انڈے دینا بھی شروع کردیئے ہیں۔ ملازم انڈے اکٹھے کرکے رکھ لیتاہے اور پھر ہم لوگ منگوا لیتے ہیں یہ سب اللہ کا فضل ہے کہ اپنے نام کی برکت سے فائدہ اور برکت دی اور حفاظت بھی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے (آمین)
وتر میں سورتیں اور دانت کی بیماریاں دور:میں آپ کوبتانا چاہتی ہوں کہ میرے دانتوں کا درد کیسے ٹھیک ہوا۔ مجھے ہر سال دانتوں کا درد شروع ہو جاتا تھا بلکہ بچپن سے ہی ٹافیاں وغیرہ کھانے کی وجہ سے میرے دانت خراب ہوچکے تھے کافی ڈاڑھیں تو کیڑے کی وجہ سے ختم ہوچکی ہیں دانتوںکے اوپر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آئے تھے جو کھانا کھاتے وقت کافی درد کرتے اور داڑھ میں درد کی وجہ سے کھانا بھی نہیں کھایا جاتا تھا میں ہر وقت بے سکون رہتی اور دعا کرتی کہ یا اللہ کوئی حل عطا فرما اور دانت خراب نہ ہوں۔ عبقری رسالہ جو کافی سالوں سے ہم سب پڑھتے ہیں اس میں میں نے پڑھا کہ عشاء کی نماز میں وتر کی پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورئہ ’’اذجاء نصر اللہ‘‘اور دوسری رکعت میں ’’تبت یدابی‘‘ پڑھ لیں اور مستقل پڑھنے سے دانتوں کی بیماریاں دور ہو جائیں گے میں نے فوراً عشاء کے وقت نماز پڑھ کر یہ سورتیں پڑھ لیں۔ ایک دو دنوں میں ہی مجھے بہت سکون ملا اور میرے دانتوں کا درد ٹھیک ہونے لگا۔ میں بہت خوش ہوئی اور مستقل پڑھنے لگی یعنی روزانہ عشاء کی نماز میں وتر میں پڑھنے لگی اب قریباً دو سال ہوگئے ہیں مجھے دانتوں کی بیماری نہیں ہوئی جتنے دانت خراب تھے اس سے زیادہ خرابی نہیں ہوئی کاش مجھے یہ بات بچپن سے پتہ ہوتی تو میرے دانت اتنے بھی خراب نہ ہوتے۔ اب دانتوں کے اوپر یعنی مسوڑوں پر ورم اور دانے اور زخم بھی نہیں ہوتے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ اگر حکیم صاحب ان سورتوں کے فوائد نہ بتاتے تو آج تک دانت کیسے بچا پاتی کیونکر دانتوں کے درد کی وجہ سے ڈاکٹرز ایک ایک کرکے سارے دانت نکال دیتے ہیں اور آخر میں نقلی دانت لگا لیتے ہیں۔ اور لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ قرآن پاک ہمارے لیے کس طرح فائدہ دے سکتا ہے۔اسم اعظم کا روحانی دم کے فوائد: ہم لوگ تسبیح خانہ لاہورمیں اسم اعظم کا روحانی دم کروانے آتے ہیں مستقل تو نہیں مگر کبھی آتے ہیں اور کبھی ہم لوگ نہیں آسکتے مگر کافی دم کروائے ہیں۔ مجھے چار سال سے نزلہ، زکام و الرجی کی بیماری تھی کافی ادویات بھی کھائیں مگر فائدہ نہیں ہوا تھا۔ الرجی کورس بھی دو سال استعمال کیا کبھی آرام آجاتا کبھی پھرشروع ہو جاتا تھا کوئی کام سکون سے نہیں کرسکتی تھی ہر وقت ناک بہتی رہتی تھی نظر کمزور ہوگئی اور بال سفید ہوگئے مگر اب تقریباً پانچ چھ ماہ ہوگئے ہیں مجھے اس بیماری سے اللہ تعالیٰ نے شفاء دے دی ہے اللہ تعالیٰ کی احسان مند ہوں کہ اس نے صحت بخشی ‘ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور سکھ صحت کی بادشاہی نصیب فرمائے تاکہ آپ دکھی انسانیت کے درد بانٹتے رہیں (آمین)۔
سنتوں میں سورۂ الم نشرح اور الم ترکیف کے فوائد: اللہ تعالیٰ آپ کو سدا سلامت رکھے کہ آپ نے وقت میں برکت کیلئے فرمایا کہ سنتوں کی پہلی رکعت میں الم نشرح ‘ اور دوسری رکعت میں الم ترکیف پڑھیں۔ جب میں نے آپ کا یہ درس سنا تو میں نے شکر ادا کیا کہ میرے وقت میں برکت نہیں تھی تھوڑا سا کام بھی پہاڑ کی طرح مشکل بن جاتا تھا ‘صرف گھر کے کام بھی میں وقت پر بڑی مشکل سے کرسکتی تھی اور جسم بھی ٹوٹنے لگتا تھا اور شدید کمزوری آجاتی تھی مگر اب اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرے کافی کام آسانی سے ہو جاتے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کرلیتی ہوں اور بہت زیادہ تھکاوٹ نہیں ہوتی ۔(ک ۔ا)
یوں میں نے بھی بخل کا بت توڑ دیا
میرے نسل درنسل آزمودہ نسخہ جات
کی ڈائری عوام الناس کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتا ہوں۔ قارئین واقعی اس شمارے میں ایسے صدری راز دیتے ہیں کہ میں بعض اوقات خود بھی حیران ہوجاتا ہے۔ چونکہ میں پیشے کے لحاظ سے حکیم بھی ہوں میرے پاس نسل درنسل آئے نسخہ جات کی مکمل ڈائری ہے ۔ آپ کا بخل شکنی مہم میں ساتھ دیتے ہوئے میں اپنے تمام کامیاب نسخہ جات کی مکمل ڈائری قارئین عبقری کے سپرد کرتا ہوں۔ آپ چاہیں تو ان نسخہ جات سے منافع کمائیں یا مخلوق خدا کو فی سبیل اللہ دیں تمام قارئین کو اجازت ہے۔
نسخہ برائے زہر مار:جس شخص کو (مرد یا عورت یا بچہ ہو) اگر کوئی سانپ یا بچھو یا اور کوئی زہریلی چیز کاٹ لے یا کوئی ایسی چیز کاٹ لے جس سے اس شخص کی متاثرہ جگہ سوج جائے اور گوشت اندر سے گھلنا شروع کردے تو ایک عدد کالے کوبرا سانپ کا خول کسی جوگی وغیرہ سے مل جاتا ہے سیہون شریف (سندھ) میں ایک جوگیوں کا جوگی گوٹ ہے وہاں پر آسانی سے کوبرا سانپ کا خول مل جاتا ہے ایک عدد خول لے کر اسے جلا دیں جب سارا خول جل جائے تو وہ راکھ لے کر کسی بوتل یا ڈبہ میں محفوظ کرلیں پھر جس جگہ پر سانپ یا بچھو یا اور کوئی زہریلا جانور نے کاٹا ہو اسی جگہ پر یہ راکھ آہستہ آہستہ ملنا شروع کردیں تھوڑی سی راکھ لے کر متاثرہ جگہ پر ملتے رہیں زہر کو باہر نکالتا ہے گھلے ہوئے گوشت کو صحیح حالت پر لاتا ہے تقریباً دس یا پندرہ دنوں میں گلی ہوئے جگہ کو مکمل شفاء ہو جاتی ہے اصل میں یہ راکھ بھی زہر ہے اور یہ زہر اندر کسی بھی قسم کا زہر ہو اسے ختم کردیتا ہے۔ زہر کی وجہ سے جو گوشت یا ہڈی گھل جائے اور سوج جائے اسے مکمل شفا دیتا ہے گوشت و ہڈی اپنی اصل حالت پر آجاتی ہے، بہت ہی آزمودہ اور شافی نسخہ ہے۔
خون سے جراثیم کا خاتمہ‘ قوت میں اضافہ اور ہر قسم کے جلدی امراض کا شافی علاج:(۱)کوڑتمہ سو گرام، (۲)گلو سو گرام، (۳)سناء مکی سو گرام، (۴) رسوَل سو گرام، (۵)خشک کریلہ سو گرام، (۶)کرائتہ انڈیا والا سو گرام، (۷)کرائتہ نیپال والا سو گرام، (۸)چرائتہ سو گرام، (۹)اصلی ہینگ 50گرام (۱۰)پاپڑا سو گرام۔تیاری: تمام چیزوں کو بالکل باریک پیس کر پائوڈر بنالیں، خالی کیپسول میںمیڈیکل سٹور یا پنساری کی دکان سے لے کر اس کیپسول میں یہ دوائی بھرلیں۔ روزانہ ایک کیپسول صبح نہار منہ تازہ پانی کے ساتھ ایک کیسپول دوپہر کو اور ایک کیپسول رات کو کھانا کھانے کے بعد پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں اگر تینوں ٹائم پانی کے بجائے دودھ استعمال کریں تو بہت بہتر ہے ورنہ پانی کے ساتھ لیں اور اگر مرض بہت ہی زیادہ ہوتو روزانہ ایک کے بجائے دو کیپسول استعمال کریں۔
یہ نسخہ درج امراض کا شافی علاج ہے: خون سے کینسر کے جراثیم کا مکمل خاتمہ کرتا ہے، خون کو بالکل صاف کرتا ہے، بلڈ پریشر ہائی ہو یا بالکل کم ہو بلڈ پریشر کو بالکل نارمل رکھتا ہے، خون سے ہر مرض کا جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے، چھپاکی ختم کرتا ہے، قوت خاص میں اضافہ کرتا ہے ، برص یعنی پھلبہری کے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے، کسی بھی قسم کی خارش ہو پھوڑے، پھنسی کو ختم کرتا ہے، پیٹ کے کیڑوں کا اور دل پر جو کیڑا ہوتا ہے اس کا خاتمہ کرتا ہے جس بچے یا جوان مرد ہو یا عورت اس کا دل کھانے کو نہیں کرتا ہے دل ہر وقت بھرا بھرا رہتا ہے دل خراب سا رہتا ہے، ٹانسلز کے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔ پیٹ اور جسم میں کسی بھی قسم کا خراب دانا ختم کرتا ہے ، ناسور کے دانے کوبھی شفاء دیتا ہے بالکل ختم کرتا ہے، ہر قسم کے جلدی امراض کا خاتمہ کرتا ہے اور اگر کوئی شخص نشے کا عادی ہو مثلاً چرس، افیون، ہیروئن، شیشہ، کرسٹار وغیرہ کا عادی ہو ایسے افراد کا جسم اور خون میں نشے کے زہریلے جراثیم ہوتے ہیں جو اسے نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں ایسے نشے کرنے والے شخص کو اگر جب اس کو نشہ کرنے کی طلب ہو اس وقت نشہ کے بجائے ایک چمچہ چائے والا یہی دوائی پانی یا دودھ کے ساتھ کھلائیں تو اس شخص کی نشے کی طلب ختم ہوجاتی ہے اس کے جسم اور خون سے نشے کے جراثیم اور زہر کو ختم کرتا رہتا ہے۔ کچھ عرصہ صبح ، دوپہر، شام کو یہی دوائی استعمال کرنے سے نشے کے جراثیم اور زہر کو بالکل ختم کرتا ہے اور اس شخص کی طلب ختم ہوتی رہتی ہے آخر میں وہ شخص نشے سے بالکل نفرت کرنے لگتا ہے ، بلڈکینسر کے جراثیم کو بالکل ختم کرتا ہے معدے کے کیڑوں کا مکمل صفایا کرتا ہے جسم پر کالے داغ نکلتے ہوں ان کا بھی شافی علاج ہے۔
بند پیشاب کو کھولنے کا شافی علاج:اجمود ‘یہ اجوائن کی ایک قسم ہے اجمود ایک پائو لے لیں پھر ایک گلاس پانی میں دو چمچ اجمود ڈال دیں اور آگ پر رکھ کر قہوہ بنالیں جب ایک حصہ پانی خشک ہو جائے تو پانی کو نیم گرم کرکے چسکی چسکی چائے کی طرح پی لیا کریں اور اس کے علاوہ مولی کی ڈنڈی جس کے ساتھ پتے لگے ہوتے ہیں اس ڈنڈی سے پتے ہٹالیں اور اس ڈنڈیوں کو کوٹ کر ان کا عرق نکال دیں وہ عرق بھی ایک ایک چمچ، دس دس منٹ کے وقفے سے پلایا کریں، بند پیشاب کو کھولتا ہے، پیشاب کی جلن کو ختم کرتا ہے، پیشاب کی نالیوں کی صفائی کرتا ہے اور پیشاب کھل جاتا ہے بہت ہی آزمودہ اور شفا بخش نسخہ ہے۔
آنکھوں کے امراض کا شافی علاج:پھٹکری سفید اور ہریڑ ان دونوں کا سرمہ بناکر آنکھوں میں لگانے سے اور صبح دوپہر اور شام کو آنکھوں میں عرق گلاب ڈالنے سے آنکھیں صاف ہو جاتی ہیں اور آنکھوں سے پانی بہنا بند ہو جاتا ہے۔
عام مردانہ امراض اور مثانہ کی گرمی کاعلاج:احتلام ہونا قطرے آنا پیشاب کی جلن اور مثانہ میں گرمی خشک کیلئے یہ نسخہ میرا بہت مشہور ہے۔ ھوالشافی:موصلی سفید ایک تولہ، تال مکھانہ ایک تولہ، تخم لاجونتی ایک تولہ، تخم خرفہ ایک تولہ، پھول کیکر ایک تولہ، مصری سفید پانچ تولہ۔ ان سب چیزوں کو کوٹ پیس کر پائوڈر بنا کر مکس کرلیں صبح دوپہر شام ایک ایک چمچ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
جسم و پیٹ پر فالتو چربی گندا خون ختم:(۱)کرائتہ انڈیا والا 200 گرام، (۲)کرائتہ نیپال والا 200گرام، (۳)مازو اصلی والا 100 گرام، (۴)انار دانہ 200گرام (۵)بیری کی راکھ 200گرام،(۶) سونف 100 گرام، (۷)اصلی ہینگ 50 گرام۔ ان تمام چیزوں کو پیس کر پائوڈر بنالیں پھر خالی کیپسول بڑے سائز والا لے کر ان کیپسول میں یہ دوائی بھرلیں، 2عدد کیپسول صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ، 2عدد کیپسول دوپہر کو دودھ کے ساتھ، 2عدد کیپسول رات کو دودھ کے ساتھ یا صبح نہار منہ اور رات کو کھائیں یعنی دن میں 2 ٹائم۔فوائد: پیٹ سے‘ کولہوں سے فالتو چربی کو خارج کرتا ہے پیٹ سے فالتو چربی گندا خون اور بادی گیس کو خارج کرتا ہے، جسم کے کسی بھی حصہ میں فالتو چربی ہو‘ بادی گیس کا درد ہوخارج کرکے بادی درد سے مکمل آرام دیتا ہے۔ پیٹ میں گولہ ہوتو اسے بھی پگھلا دیتا ہے اور اگر بچے کی ولادت ہو جائے تو اس کے بعد یہ دوائی کھانے سے پیٹ سے سارا گندا خون، گندا پانی اور بادی گیس اور دروں کیلئے بہت ہی شافی اور ہزارہا بار تجربہ شدہ ہے۔ پیٹ میں گندا دانہ ختم کرتا ہے پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے، گھنٹے اور کمر کے درد کو مکمل ختم کرتا ہے۔ ان شاء اللہ۔
صبح نہار منہ ایک گلاس پانی کو جوش دیں‘ اس کے بعد اسے نیچے اتار کر چار یا پانچ چمچ خالص شہد ڈال دیں۔ایک چھوٹا چمچ چائے والا دار چینی پسی ہوئی ڈال دیں‘ ایک عدد لیموں نچوڑ لیں پھر اسے مکس کرکے یہ دوائی گرم گرم ہی ایک ایک گھونٹ پینی ہے دن میں 2 ٹائم صبح نہار منہ اور رات کو کھانا کھانے کے بعد اگر موٹاپا بہت ہی زیادہ ہے تو پھر دن میں تین ٹائم صبح نہار منہ دوپہر اور رات کو اور دوسری دوائی اس کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔ ان شاء اللہ پیٹ یا جسم میں کبھی بھی بادی گیس بادی درد نہ ہوگا پیٹ میں گندا پانی یا خون یا چربی بالکل نہ بنے گی جتنےدن کھائو گے موٹاپا کم ہوتا جائے گا۔
بے اولاد مردو خواتین کیلئے انوکھا نسخہ:دیسی مرغی کے انڈئوں کے چھلکے تقریبا ایک پائو، مٹی کے تازہ کجا(برتن) جس میں پہلے کوئی چیز استعمال نہ ہو7 عدد۔
ترکیب تیاری:انڈوں کے چھلکوں کو ہانڈی میں ڈال دیں ہانڈی میں نمک اور پانی ڈالیں آگ پر رکھ دیں پانی اتنا ہوکہ چھلکے ڈوب جائیں ایک جوش آنے پر آگ سے نیچے اتار دیں چھلکوں کو نکال کر صاف کرلیں اور کچھ دیر کیلئے رکھ دیں تاکہ خشک ہو جائے پھر ان چھلکوں کو مٹی کےکجے میں ڈال دیں اوپر ڈھکن رکھ دیں پھر اسے گل حکمت کرکے گوبر کی آگ میں رکھ دیں چاروں طرف سے گوبر رکھ دیں گوبر تقریباً پانچ کلو ہونا چاہیے جب آگ ختم ہو جائے تو کجے کو نکال کر کچھ ٹھنڈا ہونے پر کجے کے اندر سے چھلکوں کی راکھ نکال دیں اور دوسرے کجے میں ڈال دیں اسے بھی گل حکمت کرکے آگ میں رکھ دیں پانچ کلو گوبر میں گل حکمت کر کے رکھ دیں اور اسی طرح سات دفعہ ہر ایک کجے میں گل حکمت کرکے نکال دیں جب آخری کجے سے نکال دیں تو یہ راکھ کسی بوتل میں ڈال دیں اور حفاظت سے رکھیں۔
فوائد: جس عورت کو اولاد نہ ہو یا بچہ گر جاتا ہو بالکل بانجھ ہو یا بچہ دانی میں کوئی بھی نقص ہوتو عورت اور مرد دونوں چائے والا چھوٹا چمچہ چوتائی¼ حصہ روزانہ صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں کچھ دن استعمال کرنے سے عورت کے بچہ دانی میںہر قسم کا مرض دور ہو جاتا ہے عورت کے بچہ دانی میں بچہ پیدا کرنے والا جراثیم پیدا کرتا ہے اور مرد کے مادہ تولید میں بچہ پیدا کرنے والا جراثیم پیدا کرتا ہے کچھ عرصہ کے استعمال سے عورت بچہ پیدا کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔(۲)اگر کوئی مرد نامرد ہو عورت کے قابل نہ ہو یا بوڑھا ہو وہ حضرات کچھ دن استعمال کریں بوڑھا بھی نوجوان بن جاتا ہے نامرد نوجوان کو مکمل مرد بناتا ہے جسم میں فولاد ’’خون‘‘ کیلشیم اور مادہِ تولید کا خزانہ پیدا کرتا ہے۔ کوئی بھی نوجوان ہو بوڑھا ہو چاہے مرد ہو یا عورت معذور ہوچکا ہو چلنے پھرنے کے قابل نہ ہو ان کی معذوری دور کرتا ہے چلنے پھرنے کے قابل بناتا ہے جسم سے ہر قسم کے دردوں کا خاتمہ کرتا ہے مکمل صحت عطا ہوتی ہے۔ ان شاء اللہ
(نوٹ) ہرنیہ کیلئے بھی یہ نسخہ لاجواب ہے بغیر آپریشن ہرنیہ کو بالکل ختم کرتا ہے ان شاء اللہ۔ ہرنیہ کیلئے اس میں دو چیزوں کا اضافہ کریں ایک:نک چھکنی‘ یہ بوٹی پنسار سے سوگرام لے لیں اوردوسرا: سو گرام سہانجنا کے درخت کے پتوں کا اضافہ کردیں۔ ہرنیہ جتنا پرانا ہو بڑھ گیا ہو، انسان کا ہو یا جانور کا ہو دونوں کیلئے نہایت مفید اور آزمودہ نسخہ ہے چالیس دنوں میں ہرنیہ کو بغیر آپریشن کے ختم کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 231 reviews.