Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۷

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

سال پرانی ڈائری سے لیے
گئے نسخہ جات عبقری قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ چار سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ مجھے حکمت کا بہت شوق ہے‘میرے پاس 78 سال پرانی ڈائری ہے۔ جس میں سے چند آزمودہ نسخہ جات میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ یقیناً قارئین ان پرانے رازوں سے خوب مستفید ہوں گے۔
برائے بواسیر خونی:تلسی کے بیج ایک تولہ گائے کے دہی کے ساتھ سات روز تک صبح کے وقت کھلادیں اور کھٹائی اور بادی چیزوں سے پرہیز کرائیں۔
سوزاک: رال سفید،الائچی خورد، بروزہ، کتیراہر ایک تین تولہ کوٹ چھان کر سفوف تیار کرلیں اور خوراک چھ ماشہ ہمراہ لسی یا دودھ استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
سان روگ:بوقت تولید اطفال بعد نال کانٹے کے فوراً بعد ایک رتی کستوری دوا سے ببول کے کوئلہ کے ساتھ پیس کر نال کے مقام پر لگادیں بچہ اس مرض سے محفوظ رہے گا۔
برائے دمہ:میٹھا تیلیلہ ایک تولہ، نوشاد 8 تولہ مولی کے پانی میں گھول کر کے جوہر اڑا دیں خوراک رتی صبح اور رتی شام آب تازہ یا شربت اعجاز کے ساتھ دیں۔ نوٹ: خالی معدہ میں استعمال منع ہے۔
ایام حیض میں تکلیف یا بے قاعدگی رفع کرنے کے لیے: ریوند چینی اعلیٰ قسم ایک تولہ سفوف مثل غبار کرلیا جائے اور اس کی تین تین ماشہ کی چار پڑیاں بنا لیں۔ ایک پڑیا صبح اور ایک شام 4تولہ شربت بزوری کے ساتھ ایام حیض شروع ہونے سے تین روز قبل دینی چاہیے اوردوران حیض میں دوا کا استعمال نہ ہونا چاہیے۔ اگر ان ایام میں تکلیف ہو تو عرق بادیان عرق مکوہ پلائیں اور ضرورت ہوتو دو ماہ یا تین ماہ بھی اسی طرح استعمال کرایا جائے۔
درد شقیقہ:گائے کا دودھ اور گھی ملاکر پلانا درد شقیقہ کو فوراً بند کرتا ہے۔
برائے یرقان:اونگھا المعروف پٹھکنڈہ بوٹی کے برگ مثل سرمہ کے لگانا تین یوم میں صحت عطا کرتا ہے انتہا ایک ہفتہ تک واسطے ایسے یرقان جس سے تمام بدن کمزور ہوگیا ہو۔
امراض دماغ:گورکھ پان ایک تولہ، مرچ سیاہ 5 عدد، الائچی 5 عدد، مغز بادام 20 عدد گھوٹ کر پلائیں۔
بواسیر:بواسیر کے لیے بھی گورکھ پان تریاق ہے چنانچہ یہ بوٹی ایک تولہ مرچ سیاہ 5 عدد رگڑکر پینے سے دو تین روز میں بہت نفع ہوتا ہے دو تین ہفتہ تک استعمال کرنے سے بواسیر کو بالکل آرام ہو جاتا ہے۔
درد قولنج:9 ماشہ بوٹی گورکھ پان، زنجیل 3 ماشہ دونوں کوگھوٹ کر چھان کر حسب ذائقہ نمک ملاکر پینے سے درد قولنج کو نفع ہوتا ہے۔
آتشک:آتشک کے واسطے گورکھ پان 2تولہ مع مرچ سیاہ 5 عدد گھوٹ کر تین چھٹانک پانی ملائیں اور چھان کر پئیں تو سات یا دس دن میں آتشک درد ختم ہو جائے گا۔
عام صحت:اگرگورکھ پان کے پتوں کو پانی میں جوش دیں تو پانی کا رنگ لال سرخ ہو جاتا ہے اسے چھان کر مصری ملاکر پینے سے بڑا لطف آتا ہے۔ اس کا ذائقہ چائے سے کم نہیں سخت گرمیوں میں بھی اس کا استعمال نفع بخش ہے اس کے استعمال سے چائے سے پیدا شدہ تمام خرابیاں دور ہو جاتی ہیں۔ اس کو پی کر سخت جسمانی کام کریں تو بھی تکان کم محسوس ہوتی ہے۔
کان کی تکلیف کیلئے سوسال پرانا نسخہ:ماہنامہ عبقری کے لیے مزید کچھ خاص نسخہ جات جو میرے علم میں ہے۔ حکیم محمود خان کے بڑے بیٹے اور حکیم اجمل خان کے بڑے بھائی جناب حکیم عبدالمجید خاں اپنے وقت کے بڑے قابل طبیب تھے۔ ان کے ایک سردار دوست کی جوان بیٹی کے کان میں شدید درد ہو رہا تھا تو اس کو لے کر حکیم صاحب کے پاس پہنچے اور کہا کہ بیٹی کی ناقابل برداشت تکلیف نہ دیکھی جاسکتی تو آپ کو زحمت دینے کے لیے حاضر ہونا پڑا۔ آپ نے کان کو بغور دیکھا اور فرمایا ایک چھوٹی سی پھنسی اپنا زور دکھا رہی ہے۔ اسی وقت حکیم صاحب نے نسخہ لکھا: ھوالشافی:گل بابونہ‘ مکو خشک‘ برگ نیم ہر ایک چھ ماشہ پانی میں جوش دے کر اس کی بھاپ لیں اور اس کپڑے میں دوا بھگو کر اردگرد سینک دیں۔ مولی کا پانی چھ ماشہ میں اجوائن چھ ماشہ پکا کر چھان کر رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹہ کے بعد نیم گرم (حسب برداشت)دو دو قطرے ڈالیں‘ ان ادویات سے بہت سکون ہوا۔ دوسرے دن جب پھنسی پھوٹ گئی اور مواد خارج ہوا تو درد بالکل جاتا رہا۔
حکیم صاحب نے کان دھلواکر روغن کمیلہ نیم گرم دن میں تین بار ڈالنے کے لیے بتایا۔ تین چار دن کے بعد زخم بھر گیا اور مریضہ بالکل ٹھیک ہوگئی یہ تقریباً 100سال پہلے کی بات ہے۔حکمت کی ستر سال پرانی کتب سے یہ نسخہ لیا ہے۔
برگد کی لکڑی سے بواسیر کا علاج:برگد کی لکڑی جلاکر اس کا کوئلہ کام میں لایا جاتا ہے اور یہ زیادہ تر بواسیر میں استعمال کی جاتی ہے اس کے دو نسخے درج ذیل ہیں:۔
(۱)بواسیر کے واسطے اس کی لکڑی کو جلاکر کوئلہ بنالیں اور اس کوئلہ کو باریک پیس کر تین تین ماشہ کہ پڑیا بنالیں، صبح و شام ایک ایک پڑیا تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرتے رہیں۔ خونی بواسیر کی شکایت رفع ہو جائے گی۔
(۲)مکھن کو ایک سو ایک بار دھوکر اس میں ان کوئلوں کو باریک پیس کر حسب ضرورت شامل کریں مرہم تیار ہو جائے گی صبح و شام قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد مسوں پر یہ مرہم لگائیں مسے بہت جلد مضحل ہوجائیں گے اور بواسیر ختم ہوجائے گی۔
مردانہ امراض کیلئے:جو شخص برگد کے دودھ کے قطرے درج ذیل ترتیب سے روزانہ پتاشہ پر ڈال کر کھائے تو ایک ہی ہفتہ میں سوزاک‘ جریان اور سرعت انزال دور ہوجائے گی۔
ترکیب نسخہ: پہلے دن ایک قطرہ برگد کے دودھ ایک پتاشے پر ڈال کرکھائیں۔ دوسرے دن د و قطرے‘ تیسرے دن تین قطرے‘ چوتھے دن چار قطرے اسی طرح ساتویں دن سات قطرے برگد کے دودھ کے پتاشے پر ڈال کر کھانے ہیں۔
زخموں کے لیے:یہ 1938ء کی ڈائری میں نسخہ لکھا ہوا تھا قارئین کی نذر:۔برگد کے زردی مائل پتےجلاکر ان کی راکھ موم اور گھی میں ملاکر بطور مرہم زخم پر لگائیں زخم بہت جلد بھر جائے گا۔
جنہیں نیند نہ آتی ہو ان کیلئے 90 سال پرانا آزمودہ نسخہ:سونف 6 چھ ماشہ کو نیم سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پائو باقی رہے تو اس میں ایک پائو گائے کا دودھ اور ایک تولہ گائے کا دیسی گھی تھوڑا سا میٹھا ملاکر پلایا کریں۔ بے خوابی میں بہت مفید پایا گیا ہے۔
نظر اور دماغ:سونف پائو بھر کو بہت باریک پیس کر اس میں دیسی کھانڈ(شکر) مساوی وزن اور گائے کا گھی پائو بھر ملاکر چینی یا مٹی کے روغنی برتن میں رکھیں اور اس میں سے صبح شام ایک تولہ کے حساب سے گائے کے دودھ کے ہمراہ استعمال کریں جب تک مرض ٹھیک نہیں ہو تا استعمال جاری رکھیں نظر اور دماغ طاقتور ہو جائے گا۔
(امجد حسین قادری، اسلام آباد)
سالہا سال پرانے طبی و روحانی راز
قارئین عبقری کے نام
محترم قارئین! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس شمارہ کا ہر ہر لفظ لاکھوں سے قیمتی ہے۔ اس میں چھپے نسخہ جات اور وظائف سے بے شمار صحت یاب ہوچکے اور بے شمار ہورہے ہیں۔میرے پاس بھی سالہا سال پرانے طبی و روحانی نسخہ جات ہیں وہ تمام کے تمام میں قارئین عبقری آپ کی نذرکرتا ہوں۔ یقیناً آپ بھی بخل شکنی کرتے ہوئے اپنے آزمودہ نسخہ جات ماہنامہ عبقری کیلئے پیش کردیں گے جو بلاشبہ لاکھوں کا فائدہ اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔
طاقت کیلئے اکسیر نسخہ:معجون عنبری دو کلو، کیکر کی کچی پھلیاں جن میں بیج نہ ہوں آدھ کلو، کچے کاٹھے بیر ایک پائو لے کر بھیڑ کے سات کلو دودھ میں کھویا مارلیں اور اس میں کستوری خالص ایک تولہ، روغن زیتون ایک چھٹانک، روغن کلونجی ایک چھٹانک، روغن بادام ایک چھٹانک، روغن السی ایک چھٹانک، دودھ برگد تین تولہ، سلاجیت اصلی 2تولہ، ریگ ماہی 2 تولہ، لونگ 2تولہ، مازو ایک تولہ، دارچینی 8 تولہ، زعفران کشمیری 2 تولہ، نک چھکنی ایک تولہ، گوند کیکر ایک تولہ، ورق نقرہ 2تولہ، جوزبوا 2تولہ، جلوتری ایک تولہ، بہمن سفید ایک تولہ، عقر قرحا 5 تولہ، ثعلب مصری 2تولہ، منقیٰ 50عدد، مصطگی رومی 2 تولہ، موچرس 2 تولہ، طباشیر ایک تولہ اور شہد خالص ایک پائو ملاکر معجون تیار کریں۔ یہ معجون استعمال کرنے سے پٹھوں میں اتنا کرنٹ آجاتا ہے کہ بوڑھا مرد بھی نوجوان بن جاتا ہے۔ہفتہ میں صرف ایک بار استعمال کریں کیونکہ روزانہ آدمی معجون برداشت نہیں کرسکتا اور غیر شادی شدہ مرد یہ معجون ہرگز استعمال نہ کریں۔ شوگر کے مریض بھی یہ معجون استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ معجون میں چینی کی بجائے شہد استعمال ہوتا ہے۔
گردہ کی پتھری کیلئے:تربوز عام ملنے والا پھل ہے لیکن گردہ مثانے کی پتھری ختم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں جس کے متعلق نور کائنات ﷺنے ارشاد فرمایا کہ یہ مثانہ کو دھوکر صاف کردیتا ہے باہ میں اضافہ کرتا ہے۔ پھر فرمایا کھانے سے پہلے تربوز کا استعمال پیٹ کو دھوکر صاف کردیتا ہے اور وہاں کی بیماریاں کو بھی دور کرتا ہے۔
قوت حافظہ کیلئے:کدو یعنی لوکی عام ملنے والی سبزی ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ملتا ہے جس کے متعلق آقاﷺ کا فرمان ہے کہ’’ لوکی زیادہ کھایا کرو کیونکہ یہ دماغ کو قوت دیتا ہے‘‘
کمزور جسم کو طاقتور، صحتمند اور خوبصورت بنانے کیلئے:جسم کو طاقتور بنانے کیلئے چقندر کا استعمال کریں‘ قدرت نے اس سبزی میں ایک خاص صفت پیدا کی ہے جو کہ بھوک بڑھاتی ہے غذا کو ہضم کرتی ہے معدہ اور جگر کو تقویت بخشتی ہے۔ دل کو فرحت دیتی ہے۔ خون میں سرخ ذرات کا اضافہ کرتی ہے اور کمزور جسم کو طاقتور، صحتمند اور خوبصورت بناتی ہے اس کے متعلق آقاﷺ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے فرمایا تم ابھی بیماری سے اٹھے ہو اور کمزور ہو لہٰذا زیادہ کھجوریں نہ کھائو، چقندر اور جَو کا کھانا کھائو یہ تمہارے لئے مفید ہے۔ حکیم بقراط اور بوعلی سینا نے برسوں قبل چقندر جسم کوطاقتور صحت مند اور خوبصورت بنانے کیلئے مفید قرار دیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریسرچ کے مطابق چقندر سب سے زیادہ طاقت رکھتا ہے۔
بواسیر کے لیے:بواسیر کی بیماری کے دوران انجیر استعمال کریں، قرآن پاک میں ارشاد ہے ’’قسم ہے انجیر کی اور قسم ہے زیتون کی اور طور سینا کی اور اس امن والے شہر کی ہم نے انسان کو بہترین انداز کیساتھ پیدا کیا‘‘۔ انجیر کے متعلق حضور اکرمﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’یہ جنت کا میوہ ہے اس میں کوئی شبہ نہیں اسے کھائو یہ بواسیر کو کاٹ کر پھینک دیتا ہے‘‘۔اس طرح زیتون اور کلونجی ایسی ہی صفات سے بھرپور ہے۔ زیتون کے متعلق آقاﷺ نے فرمایا کہ تمہارے لیے زیتون کا تیل موجود ہے اسے کھائو اور بدن پر مالش کرو۔ یہ بواسیر میں فائدہ دیتا ہے، کلونجی کے متعلق آقاﷺ نے فرمایا کہ کلونجی میںموت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے۔ انجیر، زیتون، کلونجی کے استعمال سے خونی وبادی بواسیر کا حتمی علاج ہوتا ہے کیونکہ یہ پھل اور کالے دانے ام الامراض کا خاتمہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے خونی بادی بواسیر ہمیشہ کیلئے خودبخود ختم ہو جاتی ہے۔
دل کی دھڑکن کیلئے:تربوز کا مغز ایک تولہ پانی میں گھوٹ چھان کر مصری یا کھانڈسے میٹھا کرکے ٹھنڈے پانی کے طور پر دن میں دو تین مرتبہ پلائیں۔ آپ کو دن بدن اس کا فائدہ معلوم ہوتا چلا جائے گا اس سے دھڑکن اور دل کی کمزوری کو قطعی طور پر آرام ہو جاتا ہے۔
گرمی قلب کیلئے:تخم تربوز دو تولہ کو رات کے وقت پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح خوب اچھی طرح رگڑ کر قدرے کھانڈ ملاکر کپڑے سے چھان کر پلایا کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
شربت مقوی دل:انار کے دانوں کو نچوڑ کر ایک سیر رس نکال کر اب اس میں تین سیر کھانڈ شامل کرکے حسب دستور قوام بنالیں۔ صبح و شام بقدر پانچ پانچ تولہ شربت تازہ پانی میں ملاکر استعمال کریں۔ یہ شربت پیاس کو بجھاتا ہے، قے کو دور کرتا ہے، مقوی دل ہے، دل کی دھڑکن کو نفع بخشتا ہے۔
دل کی طاقت کیلئے:کشمکش دو تولہ، زعفران 4 رتی، رات کو مٹی کے پیالہ میں ایک پائو پانی میں بھگو کر پیالہ پر باریک کپڑا باندھ کر شبنم میں رکھ دیا جائے اور صبح اٹھ کر وہ کشمکش کھا کر اوپر سے وہ پانی پی لیا جائے تو دل کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔
گنج کیلئے عمدہ نسخہ:بالچر یعنی گنج کیلئے کشمکش عمدہ ایک حصہ اور گھیکوار (کنوار گندل) نصف حصہ لے کر کھرل میں ڈال کر خوب پیس لیں اور پانی ملاکر لیپ تیار کریں۔ چند روز لیپ لگانے سے گنج کی بیماری دور ہوکر نہایت عمدہ بال پیدا ہوں گے۔
بخار کیلئے عمل:حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے منقول ہے کہ سورئہ فاتحہ چالیس بار پانی پردم کرکے بخار والے کے منہ پر چھڑکاؤ کریں۔ انشاء اللہ بخار اتر جائے گا۔
دیگر بخار:فقیہ محمد زمانی کو بخار ہوا۔ ان کے استاد فقیہ ولی عمر بن سعید عیادت کو آئے اور ایک تعویذ بخار کا دے کر چلے گئے اور یہ فرما گئے کہ اس کو دیکھنا مت۔ غرض اس کو باندھا اور بخار اسی وقت جاتا رہا۔ انہوں نے اس کو کھول کر دیکھا تو اس میں بسم اللہ لکھی تھی۔ ان کے جسم میں سستی پیدا ہوئی فوراً بخار پھر لوٹ آیا انہوں نے جاکر شیخ سے عرض کیا اور اپنے فعل سے توبہ کی۔ انہوں نے اور تعویذ دے دیا اور خود باندھ دیا۔ پھر بخارا فوراً جاتا رہا انہوں نے ایک سال بعد اس کو کھول کر دیکھا تو وہی بسم اللہ لکھی تھی۔
شہد سے ٹائیفائیڈ کا یقینی علاج:شہد ٹائیفائیڈ بخار میں بہت مفید ہے جب مریض بھوک محسوس کرے اور کچھ غذا طلب کرے تو دو چھوٹے چمچ شہد کے تھوڑے گرم دود ھ میں ملاکر پلادیں۔ شہد ٹائیفائیڈ بخار کیلئے بہت اکسیر ہے۔
ٹائیفائیڈ بخار کیلئے:اجوائن دیسی 15 گرام، کلونجی 3 گرام رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح سردائی کی طرح گھونٹ کر مریض کو پلادیں۔ واضح رہے اگر موسم سرما ہو تو پانی نیم گرم کرلیںاگر موسم گرما ہوتو ویسے ہی پلادیں۔ہر قسم کے بخار کیلئے:تخم تلسی، فلفل سیاہ، طبا شیر، ست گلو، زیرہ سفید ہم وزن باریک پیس کر مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی دودھ میں حل کرکے صبح و شام استعمال کریں۔
گولی بخار:سرخ مرچ اور کونین ہم وزن لے کر پانی میں کھرل کریں مسور کے دانے کے برابر گولیاں بنالیں۔ بخار آنے سے ایک گھنٹہ پیشتر ایک دو گولی پانی کیساتھ کھلائیں امید ہے کہ بخار نہ ہوگا ورنہ دوسری بار اسی طرح سے دیں۔
بخار اور سردرد:لونگ ایک تولہ، چرائتہ ایک تولہ، ان کو آدھ سیر پانی میں پکائیے جب پانی ایک چھٹانک رہ جائے تب اتار لیجئے۔ ملیریا بخار کے مریض کو بخار اترنے پر پلانے سے آرام ہو جاتا ہے۔ سردرد کی حالت میں چار یا پانچ لونگ پانی کیساتھ پیس کر لگانے سے فوراً اثر ہوتا ہے۔
انفلوئنزا:سردی لگ کر بخار آنے پر یعنی انفلوئنزا کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ بہترین ہے۔ ھوالشافی: لونگ پانچ عدد، سونٹھ 15رتی، دار چینی 30 رتی ایک سیر صاف پانی میں پون گھنٹے تک ابال کر بعدازاں کام میں لانا چاہیے۔
اکسیر تپ دق:تپ دق کی بیماری میں کسی پتھر یا چینی کے برتن میں تازہ میٹھے اور رسیلے آموں کا رس پندرہ بیس تولہ بھر نچوڑیں۔ اس میں شہد پانچ تولہ ملاکر صبح و شام استعمال کریں۔ دن رات میں دو یا تین بار گائے یا بکری کا تازہ دودھ مصری ڈال کر پی جایا کریں۔ پانی بھی استعمال کیا جائے تو اچھا ہے۔ اسی طرح 21دن تک استعمال کرنے سے آپ تپ دق جیسی لاعلاج بیماری والا آدمی بھی تندرستی حاصل کرنے لگتا ہے۔
دافع لُو:(۱)دو تین کچے آم، بیس پچیس منٹ گرم بھوبل میں رکھ کر جب کافی نرم اور داغ آلود ہو جائے۔ نکال کر پانی میں ملاکر چھان لیا جائے اور پانی میں بقدر ذائقہ شکر ملاکر سادہ یا برف سے ٹھنڈا کرکے شربت کی طرح پی لیا کریں۔
(۲)اگر آپ کو گرمیوں میں گرمی زیادہ لگتی ہے تو روزانہ دوپہر کے وقت تین یا چار سبز پودینہ کے پتے کھالیں اور اوپر سے لیموں یا مالٹے کا شربت نوش کریں اس سے آپ کی گرمی ختم ہو جائے گی۔
گرمی توڑ:(۱)دو تین کچے آم شام کو بھون لیں اور رات بھر کسی کھلی جگہ پر پڑا رہنے دیں۔ صبح سویرے انہیں مسل کر شربت سا بنالیں اور ایک چٹکی بھنا ہوا زیرہ سیاہ ذرا سا نمک اور کالی مرچ ڈال کر پی جائیں۔ اس سے گرمیوں میں لُو کبھی اثر نہ کرے گی۔ غیر حاضری پیاس نہ لگے گی اور دن بھر طبیعت میں تازگی بنی رہے گی۔
(۲)اگر آپ گرمیوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں یا گرمی زیادہ محسوس کرتے ہیں تو صبح نہار منہ ایک چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں کا رس ایک گلاس پانی میں ملاکر نوش کریں۔
ہر قسم کے بخار کیلئے گھریلو علاج:ہر قسم کے بخار کیلئےایک چائے والا چمچ تخم بالنگو اور ایک کپ نیم گرم دودھ لیں اور تھوڑی سی چینی لیں رات کو سونے سے پہلے پی لیں اور پھر رات کو پانی نہیں پینا تین دن کرنے سے ہر قسم کا بخار اللہ کے حکم سے ختم ہو جائے گا۔
بواسیر کا روحانی علاج:اگر کسی کو بواسیر کی تکلیف ہوتو فجر کی دو سنتوں میں پہلی رکعت میں سورئہ الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورۃ الفیل پڑھا کرے انشاء اللہ تکلیف دور ہو جائے گی۔
خوانی بواسیر کیلئے:جس شخص کو خوانی بواسیر ہو، ایک ہزار مرتبہ اللہ تعالیٰ اسم مبارک یَاعَلِیُّ پڑھ کر پانی پر دم کرکے نوش کرے سات روز میں خون بند ہو جائے گا۔ بواسیر انشاء اللہ جاتی رہے گی اوّل و آخر درود شریف بھی پڑھیں۔
بواسیر کیلئے اکسیر نسخے:(۱)کلونجی 70گرام، سرسوں کے بیج 100گرام، مغز تخم نمولی 100گرام، تمام اجزاء کو کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول میں بھر کر دن میں 3 بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ اس نسخے سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔خونی اور بادی بواسیر کیلئے اکسیر ہے۔
(۲)کدو کا چھلکا حسب ضرورت لے کر سیایہ میں خشک کرکے باریک پیس لیں صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔
(۳)انار کا چھلکا باریک پیس کر روزانہ چھ ماشہ پانی کے ساتھ کھانے سے خونی بواسیر دور ہو جاتی ہے۔
(۴) مولی کے پتے سایہ میں خشک کرلیں کوٹ چھان کر ہم وزن کھانڈ(چینی) ملالیں۔ سفوف چھ ماشہ بلاناغہ چالیس یوم کھائیں۔ بواسیر کا اکسیر علاج ہے۔
عافیت بدن کیلئے بہترین دعا:اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ’’اے اللہ مجھ کو عافیت دے میرے بدن میں اور میری سماعت میں اور عافیت دے مجھ کو میری آنکھوں میں تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے‘‘(ابودائود)، یہ دعا صبح و شام تین تین بار پڑھیں اور بیماری میں بار بار پڑھیں۔ دعا کے شروع و آخر میں درود ابراہیمی بھی پڑھیں۔
یرقان کا روحانی علاج:اگر کسی کو یرقان ہوگیا ہوتو پہلے سورئہ فاتحہ ایک بار پھر سورئہ حشر سات بار پھر ایک بار سورئہ قریش پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو جب تک فائدہ نہ ہو پلاتے رہیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ اوّل و آخر ایک بار درود شریف بھی پڑھیں
یرقان کیلئے:سورئہ المزمل (پارہ 29) کاغذ پرلکھ کر اپنے پاس رکھنے سے تمام موذیات و آفات سے مامون رہیں گے۔ یرقان کے واسطے منہ پر اس کا پڑھا ہوا پانی چھڑکنا مفید ہے۔
یرقان کیلئے مفید نسخے:(۱)ایک پیالی پانی میں 25گرام مہندی کے پتے رات کو بھگو دیں۔ صبح کو چھان کر حاصل شدہ پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھا چمچ روغن کلونجی ملاکر پئیں۔ علاج پندرہ روز تک جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ یرقان کی بیماری دور ہو جائے گی۔
(۲)موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے کو ہم وزن لے کر سفوف بنائیں۔ خوراک آدھا چمچ صبح و شام پانی سے استعمال کریں۔
(۳)کلونجی کو پیس کر دودھ میں ملاکر پینے سے یرقان میں فائدہ ہوتا ہے ۔ ایک کپ دودھ میں ایک چٹکی کلونجی ڈالیں۔
(۴)ایک گلاس گاجر کے جوس میں ایک چمچ شہد ڈال کر صبح نہار منہ پینے سے یرقان ختم ہو جاتا ہے۔
(۵)انار کے دانوں کا رس ایک چھٹانک رات کو لوہے کے ایک صاف برتن میں رکھ دیں، صبح تھوڑی کھانڈ (چینی) ملاکر پی لیا کریں۔ تھوڑے دنوں میں یرقان دور ہوکر خون پیدا ہونے لگتا ہے۔(۶)شہد کے ساتھ کیلا ملا کر کھائیے ان شاء اللہ آرام ہوگا۔(۷)گنے کو شبنم میں رکھیں اور پھر اسے چوسیں انشاء اللہ یرقان میں افاقہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 225 reviews.