Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بُری موت سے حفاظت اور رزق میں برکت

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

بُری موت سے حفاظت اور رزق میں برکت:حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیںکہ آپﷺ نے فرمایا: ’’جسے یہ بات پسند ہو کہ اس کی عمر لمبی کردی جائے، اور اس کے رزق میں برکت ڈالی جائے، اور اسے بُری موت سے بچا لیا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور صلہ رحمی کرے۔‘‘ (حاکم۔ بزار)
آپ ﷺنے فرمایا: ’’اللہ تعالی ایک قوم کو ان کے علاقوں میں آباد کرتا ہے، اور ان کے اموال میں بھی اضافہ فرماتا ہے ؛ حالانکہ اللہ تعالی نے ان سے نفرت کی بنا پر ان کی طرف کبھی نظرِ رحمت سے نہیں دیکھا ہوتا‘‘ کہا گیا: اللہ کے رسول ﷺ!یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’ان کے صلہ رحمی کرنے کی وجہ سے‘‘( حاکم‘طبرانی )
ابو بکرہ رضی اللہ عنہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (شرکشی اور رشتہ داروں سے قطع تعلقی سے بڑھ کر کوئی ایسا گناہ نہیں جن کی سزا اللہ تعالی دنیا میں جلدی دے ، اور آخرت میں عذاب تو ملنا ہی ہے) ابن ماجہ، ترمذی، اور حاکم نے اسے روایت کیا
ایک اور روایت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ ہی سے منقول ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جس نیکی کا سب سے جلدی ثواب ملتا ہے وہ ہے، صلہ رحمی، حتی کہ ایک گھرانے کے افراد فاجر اور بدکار ہوتے ہیں لیکن پھر بھی انکے اموال میں اضافہ ہوتا ہے اور انکی افرادی قوت بھی زیادہ ہوتی ہے) طبرانی، اور ابن حبان نے روایت کیا۔
صلہ رحمی کی ایک خاصیت ہے جس کی وجہ سے شرح صدر ہوتی ہے، معاملات آسان ہوجاتے ہیں، اخلاق اچھا ہوجاتا ہے، سب لوگ بھی محبت کرتے ہیں، رشتہ داروں میں پیار پایا جاتا ہے، اور زندگی برکت و سعادت والی بن جاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 208 reviews.