Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر ہمیشہ آپ کی جی میں ’’جی‘‘ ملائے! عمل آزمالیجئے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

سورئہ الاحزاب لکھ کر کسی ڈبیا میں بند کرکے گھر میں رکھ لیںجس گھر میں ایک یا ایک سے زائد بچیاں بالغ اور شادی کے قابل ہوں اور رشتوں کی پریشانی ہو انشاء اللہ اس کی برکت سے رشتوں کی آمد ہوگی۔

خسرہ کیلئے نبوی نسخہ:امیں نے ایک کتاب میں پڑھا کہ ایک شخص کو خسرہ نکلا اس نے حضورﷺ کو خواب میں زیارت کرکے اپنا مرض بیان کیا آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تھوڑا انگوری سرکہ تھوڑا اصلی شہد اور روغن زیتون لےکر ان سب کو ملالو اور سارے بدن پر اس کی مالش کرو اس نے ایسا ہی کیا اور بفضل تعالیٰ شفا پائی۔
پڑھا ہوا تیل زیتون تیار کرنے کا طریقہ:روغن زیتون کو کسی صاف برتن میں رکھے اور اسے کسی چیز سے ہلاتے جائیے اور سورئہ توبہ کی آخری آیات اور سورئہ حشر کی آخر چار آیات پھر سورئہ اخلاص اور آخری دو سورتیں پڑھ کر دم کرے۔ پڑھا ہوا روغن زیتون تیار ہے اس تیل کی بدن پر مالش تمام بیماریوں کیلئے بھی شفا ہے اگر کسی کو درد کی تکلیف زیادہ ہوتو تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھے اور درد کی جگہ اس تیل کی مالش کرے اور پھر تھوڑی سے مصطگی اور کلونجی کوٹ کر درد کی جگہ رکھے۔ (حوالہ دینی دسترخوان جلد اوّل)
بلڈ پریشر کا مجرب روحانی علاج:مختصر درود اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ 100مرتبہ پڑھیں پھر500مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پھر100 مرتبہ درود مذکورہ پڑھیں یہ عمل 40د ن مسلسل کرنا ہے جس وقت مرضی کرلیں نماز فجر کے بعد پڑھ لیں تو زیادہ بہتر ہے پانی پر پڑھ کر بھی پی سکتے ہیں اس وظیفہ پر عمل کی برکت سے ان شاء اللہ تمام دوائیں چھوٹ جائیں گی۔
لفظ ’’اللہ‘‘ کے اثرات:ہالینڈ کے ماہر نفسیات وینڈر ہاون نے اپنی نئی تحقیق میں یہ بتایا ہے کہ قرآن مجید کا مطالعہ اور لفظ ’’اللہ‘‘ کا بار بار دہرایا جانا مریض یا عام شخص ہر دوپر اثر کرتا ہے۔مذکورہ پروفیسر گزشتہ تین سال سے مریضوں پر تجربے کررہے ہیں ان میں بیشتر مریض غیر مسلم تھے انہیں لفظ ’’اللہ‘‘ صاف طور پر بولنے کی تربیت دی گئی اس کا غیر معمولی نتیجہ حاصل ہوا خاص طور پر ان مریضوں پر جو تنائو اور افسردگی کا شکار تھے۔سعودی روزنامہ نے لکھا ہے کہ جو قرآن مجید کا مطالعہ بلاناغہ کرتے ہیں وہ نفسیاتی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اپنی تحقیق میں وینڈرہاون نے مزید بتایا کہ لفظ ’’اللہ‘‘ کا پہلا حرف ’’الف‘‘ نظام تنفس سے خارج ہوتا ہے اور سانس کو کنٹرول میں رکھتا ہے حرف ’’ل‘‘ کی ادائیگی کیلئے زبان کو معمولی سا تالو سے لگا کر توقف کے بعد اس عمل کو صحیح ادائیگی سے دہرانے اور سانس لینے کا عمل توقف سے جاری رکھنے سے تنائو کو عافیت حاصل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ لفظ ’’اللہ‘‘ کا آخری حرف ’’ہ‘‘ کی ادائیگی سے پھیپھڑے اور دل کا رابطہ ہوتا ہے اور یہ رابطہ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتا ہے۔
شوہر کو مہربان کرنے کا عمل:خاوند اگر بداخلاق اور بدمزاج ہوتو300مرتبہ یَابَاسِطُ پڑھ کر پانی پہ دم کر کے خاوند کو پلائے یا کھانے پر دم کرکے کھلائے اس عمل کو تین دن تک کرے۔ ان شاء اللہ بدمزاج شوہر ہمیشہ اچھے اخلاق سے پیش آئے گا (حوالہ مسند وظائف الصالحین ص۳۵)
رشتوں کی پریشانی کے لیے:سورئہ الاحزاب لکھ کر کسی ڈبیا میں بند کرکے گھر میں رکھ لیںجس گھر میں ایک یا ایک سے زائد بچیاں بالغ اور شادی کے قابل ہوں اور رشتوں کی پریشانی ہو انشاء اللہ اس کی برکت سے رشتوں کی آمد ہوگی۔ (حوالہ جامع الوظائف ص ۵۴۸)
آنکھوں کی کمزوری اور حفاظت کیلئے:گھر میںخالص سرمہ منگواکر رکھیں خود بھی اور بچے بھی روزانہ سرمہ لگانے کی سنت پر عمل کریں۔ اول تو سنت کی نیت سے سرمہ کا استعمال ہی ہماری آنکھوں کو انوار و برکات سے منور کرنے کیلئے کافی ہے لیکن آپ ایک کام اور کریں جو اس سرمہ مزید پرنور کروے گا۔ایک لونگ جس میں دانہ بھی ہو اس پر سورئہ نور کا پانچواں رکوع اللہ نور السموت سے لیکر فمالہ من نور تک ایک مرتبہ اور فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ اکیس مرتبہ پڑھ کر دم کر کے یہ لونگ سرمہ دانی میں رکھ دیں اور اسی سے سب گھر والے سرمہ لگایا کریں۔ ایک ماہ بعد یہ لونگ نکال لیں اور دوسرے لونگ پر مذکورہ عمل کر کے ڈال دیں۔ انشاء اللہ یہ عمل نہ صرف آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا بلکہ کمزور بینائی کی وجہ سے عینک بھی اتر جائیگی۔ اعتقاد اور عمل کی پابندی شرط ہے (جامع الوظائف ص ۴۲۱)
نظر بند کا علاج:اگر کسی کو اپنے یا اپنے بچے پر نظر کا اندیشہ ہوتو گیارہ مرتبہ یَاحَفِیْظُ کاغذ کر لکھ کر تعویذ بنالیں اور گلے میں باندھ لیں انشاء اللہ کبھی نظر نہ لگے گی (وظائف زوجین ص۸۷)
ہچکی روکنے کا ٹوٹکہ:اگر ہچکی لگ جائے تو ایک منٹ تک سانس روکے رکھیں۔ ہوسکے تو دل ہی دل میں اللہ اللہ پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ ہچکی رک جائیگی۔
دست روکنے کیلئے:سونف کو اصلی گھی میں بھون پیس کر چینی ملا لیں صبح شام دس دس گرام کھانے سے دست بند ہوجائیںگے اگر اس کے ساتھ بیل گری بھی ہم وزن ملائی جائے تو یہ دست روکنے کی قوی اور زور اثر دوا بن جائے گی۔
شوگر کا یقینی نسخہ:ھوالشافی، تخم میتھی، کلونجی، ناگر موتھا، مغز کرنجوہ ہم وزن لیکر باریک پیس لیں دس، دس گرام صبح شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔شوگر کا روحانی علاج:سورئہ بنی اسرائیل آیت نمبر 80تین مرتبہ اوّل آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 111 reviews.