محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ گزشتہ سال ہم نے عبقری روحانی اجتماع میں شامل ہوئے۔میں اپنے شوہر ‘ دو بچوں اور اپنی والدہ صاحبہ کو بھی ساتھ لائی تھی‘ جب ہم یہاں آئے تو میںنے آپ کے درس کے اختتام پر اپنے شوہر کو ٹیلی فون کیا کہ میں بیعت ہو جائوں تو شوہر نے کہا کہ آپ ہو جائیں اور میں ابھی نہیںہونا چاہتا مگر جب اجتماع کے دوسرے نماز فجر کے بعد آپ کا درس سنا تو انہوں نے خود مجھے فون کیاکہ آپ تو بیعت ہوچکی ہوں گی الحمدللہ میں بھی اس درس کے بعد بیعت ہورہاہوںاور الحمدللہ میرے شوہر صاحب بھی آپ کا در سن کر بیعت ہوگئے۔عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کرنے اور آپ کے درس سننے سے ہمیںبہت روحانی سکون ملا اور میں کافی عرصہ سے ماہنامہ عبقری پڑھتی ہوں اور آپ کے وظائف بناتے ہوئے وظائف پر عمل کرتی ہوں اور میرے شوہر امام مسجد ہے۔ ہم اپنے گھر میں بچوں کو دونوں درس قرآن دیتے ہیں اور لوگ ہمارے پاس دم وغیرہ کیلئے حاضر ہوتے ہیں تو ہم آپ کے بتائے ہوئے وظائف پڑھ کر دم کر دیتے ہیں تو مالک کرم نوازی فرما دیتے ہیں اور لوگ صحت یاب ہو جاتے ہیں میرے شوہر کہتے ہیں کہ میں جب بیعت ہوا اور تسبیح خانہ سے واپس آیا تو اللہ نے مجھے گناہوں سے بچنے کی توفیق دے دی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میں بڑے بڑے اجتماعات میں شامل ہوامگر جو سکون تسبیح خانہ میں ملا وہ کہیں بھی نہ ملا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اس تسبیح خانہ کو تاقیامت آنے والے لوگوں کیلئے ایمان اور اعمال صالح کا ذریعہ بنائے میں اور میرے شوہر آپ کے اہل و عیال کیلئے بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تو نے ہمیں ایسا مرشد عطا فرمایا ہے کہ ہمیں اپنی عبادت میں بھی سکون ملتا ہے اور جب روحانی اجتماع سے واپس آئے تو اللہ نے ہمیں اپنے غیب کے خزانوں سے اتنا مال بھی عطا فرمایا کہ ہمارے قرض میں جو پریشانی تھی وہ بھی ختم ہوگئی پہلے میرے شوہر کے بہت کم پروگرام(محافل) ہوتے تھے جب سے اجتماع سے واپس آئے تو بہت زیادہ پروگرام ہونے شروع ہوگئے اور ہم اللہ الصمد دانوں پر پڑھ کر قبرستان میں ڈالتے ہیں اس وظیفہ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا روزی میں برکت ہوئی الحمدللہ۔
روزی میں برکت ‘ جادو جنات‘ بندشوں ‘ گھریلو جھگڑوں سے نجات کیلئے آپ نے اللہ الصمد کا عمل بتایا تھا جو کہ اس طرح کہ روزانہ ایک کلو گندم لے کر اس میں سے ایک بچے کی مٹھی نکال لیں اور جتنے دانے بچے کی مٹھی میں آئیں ‘ ہر دانے پر ایک مرتبہ اللہ الصمد پڑھ کر اب ان دانوں کو بقیہ کلو گندم میں ملا کر قبرستان میں ڈالنا ہے۔ ہم یہ عمل روزانہ کرتے ہیں اور اس عمل کی برکت سے رزق میں فراخی اور برکت آگئی ہے۔
اجتماع سے واپسی پر آپ کے درس کا میموری کارڈ خریدا وہ بھی سنتے ہیں درس سن کے تو ایمان تازہ ہو جاتا ہے میرے امی ابو سارے خاندان والے کہیں نہ کہیں بیعت ہیں لیکن میرا دل کہیں مطمئن نہ ہوتا تھا اب الحمدللہ ہم دونوں میاں بیوی آپکے مرید ہیں اور آپ سے بیعت ہوچکے ہیں۔ ہم بیعت والای عمل بھی روزانہ کرتے ہیں اب ہم بے پیرے نہیں ہیں اب ہمارے بھی مرشد ہیں بس اللہ آپ کو آپ کی نسلوں کو عافیت دے اور تسبیح خانہ کو آباد رکھے اور غیب کے خزانے سے ساری ضرورتیں پوری فرمائے (آمین)(زوجہ محمد سجاد‘ فتح جھنگ)
اجتماع میں شرکت کی نیت نے نئی کرولاکار دلادی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو شادو آباد رکھے۔آپ کے تمام نظام اللہ تعالیٰ غیب سے پورے فرمائے۔ 2015ء کے عبقری روحانی اجتماع میں میں اور میری بیٹی آئے‘ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی یااللہ دوسری مرتبہ میں اپنی مکمل فیملی کے ساتھ عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کروں۔ 2017ء میں الحمدللہ ہم پوری فیملی اجتماع میں شریک ہوئے۔ دوران اجتماع اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یااللہ میں بہت گنہگار ہوں‘ مجھے کبھی نہ تیرے کسی بندے اور نہ ہی کسی مقام کی زیارت ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ بعد میں سورہی تھی تو مجھے کمرے میں جہاں بالکل اندھیرا تھا‘ ایسے جیسے کسی نے اٹھایا ہو‘ دروازے پر مجھے بالکل شفاف کعبہ شریف نظر آیا‘ اس وقت میں مکمل ہوش و حواس میں تھی اور مٰن نے اونچی اونچی اواز کلمہ طیبہ پڑھنا شروع کردیا۔ میری آواز سن کر میرے شوہرصاحب بھی اٹھ گئے۔ کعبہ شریف کے نظر ٓآنے کے چند دن بعد ہی اللہ رب العزت نے مجھے اپنے گھر عمرہ کیلئے بلالیا۔ ایک اور خاص بات‘ 2017ء کے عبقری روحانی اجتماع میں ہمارے پاس چھوٹی گاڑی مہران تھی‘ وہ ہم نے بیچ دی‘ پھر ہم کافی عرصہ تک کوئی بھی گاڑی نہ لے سکے‘ میں بہت پریشان بھی تھی اور اپنے میاں صاحب سے ناراض بھی کہ آپ نئی نہیں لے سکتے تھے تو وہی رہنے دیتے۔ ایک دن ایسے ہی میں نے اپنے شوہرصاحب سے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نئی گاڑی دے تو ہم عبقری روحانی اجتماع میں اس پر بیٹھ کر جائیں گے اس کے ساتھ مصلے پر بیٹھ کر عبقری روحانی اجتماع میں گاڑی پر شرکت کیلئے خوب دعائیں مانگیں۔اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ دو چار دن کے اندر اندر ایسی ہوا چلی کہ گاڑی کا بندوبست ایسے ہوا کہ ہم سب حیران ہی رہ گئے۔ تسبیح خانہ میں عبقری روحانی اجتماع پر گاڑی میں جانے کی دعا مانگی اور صرف چند دن بعد میرے گیراج میں کرولہ جی ایل آئی گاڑی کھڑی تھی اور ہم 2017ء کے عبقری روحانی اجتماع میں اسی گاڑی پر آئے اور آکر اللہ رب العزت کا خوب شکر ادا کیا۔ (س،ش، اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں