Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رزق بڑھانے کے لیے چند اعمال

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

رزق بڑھانے کے اعمال:ایک بزرگ نے ایک مجلس میں فرمایا رزق بڑھانے کے لیے چند اعمال ہمارے مشائخ کے تجربہ شدہ ہیں:(۱)ان میں سے تو ایک ہمیشہ باوضو رہنا، کئی بزرگوں نے اپنی کتابوں میں یہ بات لکھی ہے کہ جب ہم نے ہمیشہ باوضو رہنے کی عادت شروع کی تو اللہ تعالیٰ نے ہمیںرزق کی پریشانیوں سے محفوظ فرما دیا لہٰذا ہر وقت باوضو رہنے کی کوشش کرنی چاہیے اگر کہیں پانی نہ مل سکے تیمم ہی کرلینا چاہیے یعنی کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے یا تو وضو کے ساتھ ہو یا تیمم کے ساتھ۔(۲)دوسری بات ’’نظر کی حفاظت کرنا‘‘ ہے بدنظری سے انسان کے حلال رزق کو بھی کم کردیا جاتا ہے۔(۳)تیسری بات: اپنے دل کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھنا ہے۔(۴)حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ نے ایک وظیفہ ہمارے مرشد عالم رحمہ اللہ کو بتایاتھا، حضرت رحمہ اللہ نے وہی وظیفہ اس عاجز کو بھی بتایا تھا لہٰذا وہ وظیفہ آپ بھی سن لیجے۔ ہر فرض نماز کے بعد اوّل آخر ایک مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سات مرتبہ سورۂ قریش پڑھنا یہ رزق کی پریشانیاں دور ہونے کے لیے ایک پکا اور تجربہ شدہ عمل ہے اس عاجز نے اپنی زندگی میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں بندوں کو یہ عمل بتایا اور اللہ رب العزت نے ان سب کی پریشانیوں کو دور فرما دیا، ایک بندہ کہتا تھا کہ میرے اپنے ہاتھوں میں ہزار روپیہ کبھی نہیں آیا تھا، اس کو اس عاجز نے یہ عمل بتایا اور اس نے یہ عمل کرنا شروع کردیا اللہ تعالیٰ نے رزق میں ایسی برکت دی کہ وہ آج کروڑ پتی بن کر زندگی گزر رہا ہے۔ وہ اپنی زبان سے بتاتا ہے کہ اس عمل کے بعد اللہ تعالیٰ نے میرے کاروبار میں برکت عطا فرمادی۔ خاص طور پر جب اس سورت کی یہ آیت پڑھیںالَّذِیْ اَطْعَمَہُمْ مِّنْ جُوْعٍ۬ۙ وَّ اٰمَنَہُمْ مِّنْ خَوْفٍ ﴿قریش۴﴾پڑھتے وقت دل میں رزق کا تصور کریں اور اٰمَنَہُمْ مِّنْ خَوْفٍ پڑھتے ہوئے ہر قسم کے غم سے چھٹکارا پانے کا تصور کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی رزق کی پریشانی بھی دور فرما دیں گے اور آپ کو ہر قسم کے غموں سے بھی چھٹکارا عطا فرمادیں گے۔(ف، فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 104 reviews.