Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

موسم سرما میں ہونٹوں کا پھٹنا:سردی کاموسم کچھ لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ کسی کے پاؤں کی انگلیاں سوج کرخون جم جاتا ہے۔ کچھ کے چہرے پر خشکی آجاتی ہے اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں۔ کھانے پینے میں تھوڑی سی احتیاط کیجئے۔ بڑا گوشت اور زیادہ سرخ مرچ نہ کھائیے۔ ہوسکے تو وٹامن سی کی ایک گولی روز کھالیا کیجئے۔ سبزی‘ سلاد اور دو کینو روزانہ کھائیے۔ ایک ٹوٹکہ بہت اچھا ہے رات کو نماز پڑھ کر سوتےو قت روئی کے پھایاپر تیل لگا کر ناف میں رکھ لیجئے۔ اس سے آپ کے ہونٹ نرم اور ملائم ہوجائیں گے۔ پوری سردی یہ ٹوٹکہ آزمائیے۔ اس ٹوٹکے کو آزمانے والے کہتے ہیں کہ ان کا تناؤ بھی کافی حد تک دور ہوگیا اور وہ اپنےآپ کو پہلے سے زیادہ چاق و چوبند پاتے ہیں۔ موسم سرما میں ہونٹوں پر پٹرولیم جیل یا زیتون کا تیل رات کو لگائیے۔
بطخ کے انڈے اور غذائیت:بطخ کے انڈے میں مرغی کے انڈے سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔ پہلے زمانے میں بطخ کے انڈے ضائع نہیں کرتےتھے۔ خود بھی کھاتے‘ سردیوں کے موسم میں بچوں کو کھلاتے‘ اس سے خون کی کمی دور ہوتی اور نزلہ زکام نہیںہوتا تھا۔ سینے میں درد رہتا‘ کھانسی ٹھیک نہ ہوتی‘ سردی میں ہوا لگنے سے فوراً زکام شروع ہوجاتا تو انڈا پھینٹ کر اس میں گرم دودھ اور چینی ملا کر پینے سے آرام آجاتا۔ جو بچے دیر سے بولتے ان کو زیتون کے تیل میں بطخ کا انڈا تل کر روزانہ کھلاتے۔ بچے بولنے لگتے تھے۔ زیادہ زردیاں ہوتیں تو ان کا تیل نکالا جاتا۔ زردی کو فرائی پین میں ڈال کر گرم کرتے۔ تھوڑی دیر بعد تیل نکلنے لگتا۔ اس تیل کو احتیاط سے نکال کر رکھتے۔ تیل لگانے سے درد کم ہوجاتا۔ آپ کے پاس اگر یہ نعمت ہے تو ضائع ہرگز نہ کریں۔
مزید گھریلو ٹوٹکوں سے بیماریوں اور پریشانیوں
کاعلاج جاننے کیلئے ’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘ کتاب کا مطالعہ کریں

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 096 reviews.