موسم سرما میں ہونٹوں کا پھٹنا:سردی کاموسم کچھ لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ کسی کے پاؤں کی انگلیاں سوج کرخون جم جاتا ہے۔ کچھ کے چہرے پر خشکی آجاتی ہے اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں۔ کھانے پینے میں تھوڑی سی احتیاط کیجئے۔ بڑا گوشت اور زیادہ سرخ مرچ نہ کھائیے۔ ہوسکے تو وٹامن سی کی ایک گولی روز کھالیا کیجئے۔ سبزی‘ سلاد اور دو کینو روزانہ کھائیے۔ ایک ٹوٹکہ بہت اچھا ہے رات کو نماز پڑھ کر سوتےو قت روئی کے پھایاپر تیل لگا کر ناف میں رکھ لیجئے۔ اس سے آپ کے ہونٹ نرم اور ملائم ہوجائیں گے۔ پوری سردی یہ ٹوٹکہ آزمائیے۔ اس ٹوٹکے کو آزمانے والے کہتے ہیں کہ ان کا تناؤ بھی کافی حد تک دور ہوگیا اور وہ اپنےآپ کو پہلے سے زیادہ چاق و چوبند پاتے ہیں۔ موسم سرما میں ہونٹوں پر پٹرولیم جیل یا زیتون کا تیل رات کو لگائیے۔
بطخ کے انڈے اور غذائیت:بطخ کے انڈے میں مرغی کے انڈے سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے۔ پہلے زمانے میں بطخ کے انڈے ضائع نہیں کرتےتھے۔ خود بھی کھاتے‘ سردیوں کے موسم میں بچوں کو کھلاتے‘ اس سے خون کی کمی دور ہوتی اور نزلہ زکام نہیںہوتا تھا۔ سینے میں درد رہتا‘ کھانسی ٹھیک نہ ہوتی‘ سردی میں ہوا لگنے سے فوراً زکام شروع ہوجاتا تو انڈا پھینٹ کر اس میں گرم دودھ اور چینی ملا کر پینے سے آرام آجاتا۔ جو بچے دیر سے بولتے ان کو زیتون کے تیل میں بطخ کا انڈا تل کر روزانہ کھلاتے۔ بچے بولنے لگتے تھے۔ زیادہ زردیاں ہوتیں تو ان کا تیل نکالا جاتا۔ زردی کو فرائی پین میں ڈال کر گرم کرتے۔ تھوڑی دیر بعد تیل نکلنے لگتا۔ اس تیل کو احتیاط سے نکال کر رکھتے۔ تیل لگانے سے درد کم ہوجاتا۔ آپ کے پاس اگر یہ نعمت ہے تو ضائع ہرگز نہ کریں۔
مزید گھریلو ٹوٹکوں سے بیماریوں اور پریشانیوں
کاعلاج جاننے کیلئے ’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘ کتاب کا مطالعہ کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں