Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیٹ کے تمام امراض کیلئے اکسیر ترین نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

پیٹ کے تمام امراض کیلئے اکسیر ترین نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ جب سے پڑھنا شروع کیا اسی وقت سے اس کیلئے لکھنا بھی شروع کردیا تھا۔ الحمدللہ میرے تجربات و مشاہدات وقتاً فوقتاً عبقری میں چھپتے رہتےہیں اور امید ہے کہ قارئین ان سے خوب استفادہ حاصل کرتے ہوں گے۔ میرے کچھ پاس کچھ مزید طبی راز ہیں جو کہ آزمودہ ہیں اور بارہا کے آزمودہ ہیں۔پیٹ کے تمام امراض کیلئے: سونف‘ دھنیا‘ زیرہ‘ انار دانہ ہر ایک پچاس گرام‘ کالا نمک 25 گرام‘ ست لیموں ایک تولہ‘ مصری ایک کلو سب کو الگ الگ کوٹ کر ملالیں‘  نصف چمچ کھانے کے بعد لیں۔پیٹ کے تمام امراض کیلئے اکسیر ہے۔نسخہ نمبر2: کالی مرچ 3 تولے‘ ہیرا ہینگ یا ہینگ ایرانی دو تولے‘ ست پودینہ تین تولے ان کو پیس کر ملا لیں اور کالی مرچ کے برابر گولیاں بنالیں ایک گولی بارہ گھنٹے کے بعد دودھ سے استعمال کریں۔ لاعلاج امراض کیلئے مفید:اجوائن دیسی‘ سنگ دانہ مرغ‘ ہینگ مصطگی رومی‘ بڑی الائچی‘ چھوٹی الائچی‘ گلاب کے پھول‘ ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر جتنا وزن ان تمام ادویات کا ہو اس کے برابر اسپغول کا چھلکا ملا کر محفوظ رکھیں اور آدھا چمچ سے ایک چمچ چھوٹا دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ کھانے سےقبل یا بعد پانی کے ہمراہ چند ہفتے ضرور کھائیں۔
معدے کے تمام امراض کیلئے اکسیر: چینی ایک پاؤ پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک‘ ست پودینہ ایک تولہ‘ چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی‘ میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں یا بوتل میں محفوظ رکھیں۔ آدھا چمچ کھانے کے بعد دن میں تین مرتبہ پانی سے لیں‘ معدے کے تمام امراض کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
پیٹ کے کیڑوں کیلئے: نمک باریک تین ماشہ‘ روزانہ صبح گائے کی چھاچھ سے پھانک لیا کریں‘ چند روز میں پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجائیں گے۔ بچوں کیلئے ایک ماشہ خوراک ہی کافی ہے۔ پیٹ میں ہوا بھر جانا: جس شخص کے پیٹ میں ہوا بھر گئی ہو اور اس کی وجہ سے پیٹ میں اپھارہ ہو اس کی تکلیف کا اندازہ وہی شخص کرسکتا ہے جو اس مرض میں مبتلا ہو‘ ایسے موقع پر ہلدی پسی ہوئی دس رتی اور نمک دس رتی ملا کر گرم پانی سے دیں۔ اس سے ہوا خارج ہوکر پیٹ ہلکا ہوجاتا ہے۔ کئی روز استعمال کرنے سے ہاضمہ کی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔کمی بھوک:اگر بھوک بہت کم لگتی ہو تو سبز دھنیا کا رس نکال کر اندازاً دو تولہ روزانہ پلائیں۔ تین دن میں بھوک چمک اٹھے گی۔ قے کیلئے: قے کسی طرح بند ہونے میں نہ آتی ہو تو سبز دھنیا کا پانی نچوڑ کر تھوڑے تھوڑے وقفہ سے ایک ایک گھونٹ پلانا چاہیے۔ فوراً قے بند ہوجائے گی۔دست کیلئے: دست آرہے ہوں تو دھنیا خشک باریک پیس لیں اور بقدر چھ ماشہ ہمراہ چھاچھ یا سادہ پانی سے دن میں تین مرتبہ دیں‘ خواہ کتنے ہی دست آرہے ہوں‘ بند ہوجاتے ہیں۔خون کے دستوں کیلئے: ھوالشافی: مکھن گائے تین تولہ‘ کھانڈ ایک تولہ‘ شہد خالص ایک تولہ ملا کر چٹانے سے خون کے دستوں کا آنا بالکل بند ہوجاتا ہے۔
فسچولہ‘ بھگندر‘ ناسور کا علاج: برگ مہندی 20 گرام‘ کلونجی 20 گرام‘ زیتون کا تیل 100 گرام‘ تینوں اجزاء ملا کر کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب تمام چیزیں جل جائیں تو تیل اتار کر چھان لیں۔ یہی تیل ایک چمچ چائے والا صبح و شام گرم دودھ ایک گلاس کے ساتھ پئیں اور یہ تیل متاثرہ جگہوں پر لگائیں۔بدہضمی کیلئے: جس شخص کے معدہ میں غذائیت کم ٹھہرتی ہو یعنی بہت جلد پاخانہ کے راستے نکل جاتی ہو اس کیلئے یہ نسخہ تیار کیجئے۔ دھنیا پانچ تولہ‘ مرچ سیاہ دو
تولہ‘ نمک دو تولہ باریک پیس کر چورن بنالیں۔ خوراک تین ماشہ کھانا کھانے کے بعد۔چورن ہاضم: ہاضمہ کو درست کرتا ہے‘ معدے کو طاقت بخشتا ہے‘ درد شکم اور کھٹے ڈکار کو ازحد مفید ہے۔ سونٹھ اور اجوائن حسب ضرورت لے کر آب ادرک اس قدر ڈالیں کہ ادویات تر ہوجائیں اور سایہ میں خشک کرکے باریک پیس کر قدرے نمک ملا کر محفوظ رکھیں۔ دونوں وقت چار رتی سے ایک ماشہ تک پانی کے ہمراہ دیا کریں۔ قے کیلئے: ادرک اور پیاز کا رس ملا کر پینے سے قے بند ہوجاتی ہے۔ کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر پلائیں‘ فوراً قے رک جائے گی۔پیٹ کے کیڑے: آدھ سیر گاجر کا جوس روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں۔ معدے کے تمام امراض کیلئے:ھوالشافی: اناردانہ ایک پاؤ‘ سونٹھ ایک پاؤ‘ پودینہ ایک پاؤ تمام اشیاء کوکوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔خوراک: صبح و شام ایک چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔قبض کیلئے لاجواب نسخہ: ہینگ اصلی ایک تولہ‘ مصبر تین تولہ ان کو مکس کرکے گولی مونگ کے برابر پانی کی مدد سے بنائیں۔ایک گولی رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔خرابی پیٹ اور علاج نبویؐ:ایک شخص رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا‘ اس نے شکوہ کیا کہ میرے بھائی کے پیٹ میں تکلیف ہے‘ (ایک روایت میں ہے کہ دست آرہے ہیں) رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اسے شہد پلاؤ اس شخص نے اسے شہد پلایا‘ پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بتایا کہ میں نے اسے شہد پلایا ہے لیکن شہد پلانے سے مزید دست آرہے ہیں‘ آپ ﷺ نے اسے تین بار شہد پلانے کا فرمایا۔ پھر وہ چوتھی مرتبہ آیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اسےے شہد پلاؤ‘ اس نے کہا کہ میں نے شہد پلایا تھا لیکن پھر بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔ پھر اس شخص نے اس کو مزید شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا۔ (بخاری و مسلم)۔پیٹ کی مختلف تکالیف میں اسپغول کی بھوسی ایک چمچ پانی کےساتھ کم از کم سات د ن استعمال کریں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ۔ (حکیم فاروق‘ سنانواں مظفرگڑھ)
اخلاص بہت بڑی دولت ہے
شیخ شہاب الدین سہروردی رحمہ اللہ نے ایک حکایت بیان کی ہے جس کو مولانا رومی رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ ایک دفعہ رومیوں اور چینیوں کے درمیان جھگڑا ہوا، رومیوں نے کہا کہ ہم اچھے صناع اور کاریگر ہیں۔ چینیوں نے کہا کہ ہم ہیں۔ بادشاہ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا۔ بادشاہ نے کہا تم صناعی دکھائو، اس وقت کاریگری کا موازنہ کرکے فیصلہ کیا جائے گا۔ اور اس کی صورت یہ کی گئی کہ بادشاہ نے ایک مکان بنوایا اور اس کے درمیان پردے کی ایک دیوار کھڑی کردی۔ چینیوں سے کہا کہ نصف مکان میں تم اپنی کاریگری دکھلائو اور رومیوں سےکہا کہ نصف مکان میں تم اپنی صناعی کا نمونہ پیش کرو۔چنیوں نے دیوار پر پلستر کر کے قسم قسم کے بیل بوٹے اور پھول پتے رنگ برنگ کے بنائے اور اپنے حصے کے کمرے کو مختلف نقش و نگار اور رنگا رنگ بیل بوٹوں سے گل و گلزار بنا دیا۔ ادھر رومیوں نے دیوار پر پلستر کرکے ایک بھی پھول پتہ نہیں بنایا اور نہ ہی کوئی ایک بھی رنگ لگایا، بلکہ دیوار کو پلستر کرکے صیقل کرنا شروع کردیا۔ اور اتنا شفاف اور چمکدار کردیا کہ اس میں آئینہ کی طرح صورت نظر آنے لگی۔ جب دونوں نے اپنی اپنی کاریگری ختم کرلی تو بادشاہ کو اطلاع دی، بادشاہ آئے اور حکم دیا کہ درمیان سے دیوار نکال دی جائے جونہی دیواردرمیان سے ہٹی، چینیوں کی وہ تمام نقاشی اور گل کاری رومیوں کی دیوار پر نظر آنے لگی، اور وہ تمام بیل بوٹے رومیوں کی دیوار پر منعکس ہوگئے، جسے رومیوں نے صیقل کرکے آئینہ بنا دیا تھا۔ بادشاہ سخت حیران ہوا کہ کس کے حق میں فیصلہ دے۔ کیونکہ ایک قسم کے ہی نقش و نگار دونوں طرف نظر آرہے تھے۔ آخر کار رومیوں کے حق میں فیصلہ دیا کہ ان کی صناعی اور کاریگری اعلیٰ ہے کیونکہ انہوں نے اپنی کاریگری بھی دکھلائی اور ساتھ ہی چینیوں کی کاریگری بھی چھین لی۔مولانا روم رحمہ اللہ نے اس قصے کو نقل کرکے آخر میں بطور نصیحت کے فرمایا کہ اے عزیز! کہ تو اپنے دل پر رومیوں کی صناعی جاری رکھ لے، اپنے قلب کو ریاضت و مجاہدہ سے مانجھ کر اتنا صاف کرے کہ تجھے گھر بیٹھے ہی دنیا کے سارے نقش و نگار اپنے دل میں نظر آنے لگیں، تو اپنے دل کی کھڑکی کو کھول دے کہ اس میں سے ہر قسم کا میل کچیل نکال پھینک اور اسے علم الٰہی کی روشنی سے منور کردے۔ تو تجھے دنیا و آخرت کے حقائق و معارف گھر بیٹھے ہی نظر آنے لگیں، ایسے قلب صافی پر بے استاد و کتاب براہ راست علوم خداوندی کا فیضان ہوتا ہے اور وہ روشن سے روشن تر ہو جاتا ہے، کینہ ، حسد، بغض یہ دل کی بیماریاں ہیں، ان کے ہوئے بندہ حلم اور حلاوت عبادت سے محروم رہتا ہے، لوگوں کو میلوں ٹھیلوں اور غیر شرعی رسومات میں مزہ آتا ہے، اور دینی محافل اور جلسوں سے بوجھ محسوس ہوتا ہے، میلوں ٹھیلوں میں لوگ زیادہ اور دینی پروگرام میں لوگ کم ہوتےہیں، یہ سب دل کی بیماریوں کا نتیجہ ہے۔ اہل اللہ کی صحبت اختیار کرکے اپنے دل کو صاف بنایا جاسکتا ہے، جب اس دل پر اللہ اللہ کی ضربیں لگیں گی تو دل سے حسد، بغض کینہ، اور دیگر تمام میل کچیل نکل جائے گا تو حلاوت عبادت محسوس ہوگی، اور ہر قسم کے گناہ سے نفرت اور نیک کام اور نیک لوگوں کی محبت پیدا ہوگی، کیونکہ قیامت کے دن اعمال گنے نہیں جائیں گے بلکہ تولے جائیں گے اور اعمال میں وزن اخلاص سے پیدا ہوتا ہے اور اخلاص صاف دل میں ہوتا ہے اور دل کی صفائی اہل اللہ کی جوتیاں سیدھی کرنے ہوتی ہے اور تزکیہ نفس یہ بھی منصب نبوت میں سے ہے، یہ بھی کام اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے ذمہ لگایا تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ویعلمھم الکتاب والحکمۃ ویزکیھم یہ خانقاہی نظام درحقیقت اللہ تعالیٰ کے نبی والا کام ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے آمین!
(مولانا حفظ الرحمان اعوان، ڈیرہ اسماعیل خان)
خشک آملہ ‘ گائے کا دودھ اور شہد کا کرشمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب خاندان والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں بتائے ٹوٹکوں سے اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔ میری پھوپھی جان کو شدید خونی بواسیر تھی‘ جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان اور سخت اذیت میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر نے انہیں فوراً آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔ آپریشن کے لیے تاریخ فائنل ہوچکی تھی‘ ہمیں کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ بتایا جس کے کرنے سے میری پھوپھی جان بالکل تندرست ہوگئیں اور آپریشن سے بچ گئیں۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: خشک آملہ 3تولہ‘ دو چمچ شہد اور ایک گلاس گائے کے دودھ میں ملا کر پھوپھی جان کو چند دن روزانہ ایک مرتبہ پلایا۔ جب بھی نزلہ ہوتا ہے یہ ٹوٹکہ آزماتا ہوں: مجھے جب بھی نزلہ ہوتا ہے میں ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں ایک ٹکی کافور کی مکس کرکے ایک دن دھوپ میں رکھتا ہوں‘ پھر اس کو ڈراپر میں ڈال کر کان اور ناک میں ایک ایک قطرہ ڈالتا ہوں‘ میرا نزلہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ یہ نسخہ میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا‘یہ ٹوٹکہ کان اور ناک کے ہر مرض کا علاج ہے۔ اس کے علاوہ جس کو خارش ہو تو اس پر لگانے سے بھی فرق پڑتا ہے‘ اس کے علاوہ خواتین کی پوشیدہ خارش میں بھی بہت شفاء بخش ہے۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا سچا منجن تمام گھروالے استعمال کرتے ہیں‘ دانتوں کے تمام مسائل ختم ہوگئے۔(ج، گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 087 reviews.