Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میک اپ سے چہرہ خراب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

میک اپ سے چہرہ خراب ،موٹاپا کیسے دور ہو؟ ، میرے ساتھ ایسا کیوں ہے؟، چہرے پر دانے، اندھراتا کا علاج,خواتین اور ناریل کے فوائد

میک اپ سے چہرہ خراب:میں ایک دفتر میں کام کرتی ہوں۔ چہرے پر تھوڑا بہت میک اپ کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب میرے چہرے پر دھبے پڑگئے ہیں اور وہ خراب ہوگیا ہے۔ نشان بھی پڑ رہے ہیں۔ باوجود لوشن لگانے کے چہرہ خشک ہورہا ہے۔میرا چہرہ کیسے ٹھیک ہوگا؟ (صنم‘ کراچی)
مشورہ:بی بی!ہروقت میک اپ کرنے سے چہرہ بھلا لگنے کے بجائے بھدا لگتا ہے۔ لگتا ہے آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ لگتا ہے، آپ پانی کم پیتی ہیں۔ آپ ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں۔ پانی سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں۔ پانی کی کمی سے چہرہ خشک ہوجاتا ہے۔ آپ روزانہ آٹھ دس گلاس پانی پئیں۔ لسی، دودھ، پھلوں کا رس بھی استعمال کرسکتی ہیں۔پانچ چھ چمچ دودھ کے لیجئے، گرم نہ ہو۔ روئی کے چھوٹے چھوٹے گولے بناکر رکھ لیں۔ دودھ چھوٹی پیالی میں لیجئے۔ اس میںروئی کا چھوٹا سا گولہ بھگوئیے پھر ہلکا سا نچوڑ کر چہرے پر اچھی طرح لگائیں۔ پھر دوسری روئی سے صاف کرلیں۔ روئی کا گولہ میلا ہو جائے گا۔ اسی طرح چار پانچ بار دودھ میں روئی کے گولے بھگو کر چہرہ صاف کریں۔ بعد میں منہ دھوکر عرق گلاب لگائیے۔ صبح صبح نماز پڑھ کر دودھ سے منہ صاف کرنا ہے۔گرمی کے موسم میں زیادہ میک اپ بالکل نہ کیجئے۔ شام کو بیسن سے منہ دھوکر ایلوویرا کا گودا چہرے پر لگائیے اور اسے خشک ہونے دیجئے۔ ایک دو گھنٹے بعد منہ دھوکر عرق گلاب لگائیے اور سو جائیے۔ گلاب کے عرق میں آپ چند قطرے لیموں کا رس بھی ملا سکتی ہیں۔ میک اپ کی وجہ سے چہرے پر دانے ہو جائیں تو صرف بیسن سے منہ دھوئیے۔ منہ دھوکر آپ ایک چمچہ دہی چہرے پر لگا سکتی ہیں۔ جب دہی خشک ہونے لگے تو منہ دھولیں۔پودینے کے پتے توڑ کر ایک پیالی بھرلیں۔ اس میں دو بوتل پانی ڈال کر سٹین لیس سٹیل کے برتن میں پکائیے۔ جب پانی اچھی طرح پک جائے تو اسے ڈھانک دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو چھان کر بوتلوں میں بھر لیں اور ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر ایک پیالی پودینے کا پانی پی لیجئے۔ حسن وہ ہے جو اندر سے نکھر کر آئے۔ پودینے کا پانی پینے سے رنگ صاف ہوتا اور معدہ ٹھیک رہتا ہے۔
میرے ساتھ ایسا کیوں ہے؟:ناریل کا رس مزے کا ہوتا ہے۔ اسے پینے سے نقصان تو نہیں ہوتا؟ بازار میں ناریل کا جو پانی دستیاب ہے اس کے بارے میں ضرور لکھیے۔ دوسری بات یہ کہ مجھے چاول بہت پسند ہیں مگر بہت دیر میں ہضم ہوتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ (مہوش ‘ حیدرآباد)
مشورہ:کچا ناریل سب کو پسند آنا ہے۔ ہندوستان میں تو اس کا پانی شوق سے پیا جاتا ہے۔ یہ میٹھا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ اسے پینے سے طمانیت محسوس ہوتی ہے۔ یہ بازار کے مشروبات سے بہتر اور خوش ذائقہ و صحت بخش مشروب ہے۔ بیس پچیس سال پہلے ایک بار مجھے کراچی کے علاقے ملیر میں چند ہفتے رہنا پڑا۔ صبح ہی صبح لوگ وہاں بے شمار ناریل گاڑی میں لاد کر لے آتے۔ سوراخ کر کے پانی نکالتے اورلفافے میں بند کرلیتے۔ کچھ ناریل ایسے ہوتے جن میں پھول بنا ہوتا۔ یہ پھول نکال کر ریڑھی پر سجا لیتے۔ میں پانچ چھ ناریلوں کا پانی خرید کر روزانہ پیتی۔ اس کےباعث مجھے شدید گرمی میں بھی پیاس نہیں لگتی تھی۔ اسی طرح ایک دو پھول بھی خرید کر کھا لیتی۔ پھول بھی بڑے لذیذ ہوتے تھے۔ یہ پانی پیشاب کی مختلف بیماریاں دور کرتا ہے۔ معدے، جگر، دل کیلئے بھی مفید ہے۔ ناریل کا رس ضرور پئیں، پانی کی کمی دور ہوگی۔چاول کھانے کے بعد آپ تھوڑا سا ناریل ضرور کھائیے، وہ ہضم ہو جائیں گے۔ ہمارے پرانے طبیب اس کی خاصیت جانتے تھے۔ اسی لیے وہ زردے یا گُڑ کے چاول میں ناریل ضرور شامل کرتے تاکہ جلد ہضم ہو جائے۔ کچے ناریل کا گودا جسم کو طاقت دیتا ہے۔ ایک ٹکڑا بھی کھا لیں تو جسم میں توانائی آئے گی۔ بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے ناریل کا پانی بہترین مشروب ہے۔ خشک ناریل حلوے اور مٹھائیوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔
موٹاپا کیسے دور ہو؟:میری عمر 55سال ہے اور وزن بڑھ رہا ہے۔ میں ادویہ نہیں کھانا چاہتی لیکن یہ بھی تمنا ہے کہ صحت ٹھیک رہے۔ مجھے بتائیے، کیسی غذا لوں کہ موٹاپا کم ہو اور صحت بھی برقرار ہے (مسز مشتاق‘ لاہور)
مشورہ: موٹاپا دور کرنے کے لیے آپ صبح نہار منہ ایک گلاس تازہ پانی میں ایک چمچہ شہد ڈالیے اور آدھے لیموں کا رس ملا کر پی جائیے۔ موسم سرما میں گرم پانی میں شہدا اور لیموں ملا کر پئیں۔ اس سے آپ کو قبض بھی نہیں ہوگی اور موٹاپا آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا۔ دن میں آٹھ دس گلاس پانی پئیں۔ سبزیوں کی سلاد روزانہ غذا میں شامل کریں اور اس میں ٹماٹر ضرور ڈالیں۔ ٹماٹر اس عمر میں بہت مفید ہوتے ہیں۔ پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، ایک سیب اور کوئی بھی موسمی سبزی کے ایک دو ٹکڑے لے کر سلاد بنا کر کھائیے۔ آملہ، ہرڑ، بہیڑا ہم وزن لیجئے اور پسوا کر رکھ لیجئے۔ کھانے کا ایک چمچہ سفوف پانی کے ساتھ رات کو کھائیے۔ بواسیر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں۔ تلی ہوئی چیزیں نہ کھائیے۔ پھل، سبزی، دہی، دودھ روزانہ غذا میں شامل کیجئے۔ آپ کا وزن کم ہوگا۔ بڑھاپے میں مرغن چیزیں نہیں کھانی چاہئیں، سادہ غذا لیجیے۔ڈاکٹر سے طبی معائنہ ضرور کراتے رہیے۔
اندھراتا کا علاج:ہمارے بعض قارئین جو اندھراتا کے شکار ہیں۔ اندھراتا کا مفت علاج پیش خدمت ہے۔ سرس کے درخت کے پتوں کا رس نکال کر صبح شام آنکھ میں ڈالیے۔ چار پانچ روز کا علاج ہے۔ یہ ٹوٹکہ انہیں ایک بزرگ بابا نے بتایا تھا، آزمودہ ہے۔ اسی طرح جب بھی کسی کو مرگی کا دورہ پڑے، بسم اللہ الرحمن الرحیم ۴۱ بار اول آخر درود شریف پڑھ کر کان میں پھونک دیں۔ کسی کو اٹھراہ کی تکلیف ہوتو ۶۱ بار بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر گلے میں ڈال دیجئے حمل محفوظ رہے گا۔
چہرے پر دانے:میری عمر بیس سال ہے۔ پچھلے سال سے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں۔ علاج سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ جیسے ہی دوا چھوڑوں، دوبارہ نکل آتے ہیں۔ میں مہنگی دوا نہیں خرید سکتی، گھریلو علاج بتائیے۔ (فوزیہ‘ ملتان)
مشورہ:بی بی! آپ نے اپنا مکمل حال نہیں لکھا۔ بعض دفعہ ماہانہ نظام کی خرابی سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ عبقری دواخانہ کی خون صفا منگواکر تین چارڈبیاں استعمال کیجئے۔ چمچ سے تھوڑا سا دہی کا پانی نکالیے۔ اس میں نمولی(نیم کا بیج) کی گری یا مغز پیس کر مرہم کی طرح بنائیے۔ صبح شام دانوں پر لگائیے۔ منہ صابن سے نہیں بلکہ صبح شام بیسن سے دھوئیے۔ جو بچیاں پانچوں وقت نماز پڑھیں، ان کا چہرہ صاف رہتا ہے اور دانے نہیں نکلتے۔ وضو سے چہرہ پر چکنائی اور میل نہیں رہتا اور دانے بھی نہیں نکلتے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 084 reviews.