Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسے دیکھو عبقری کا دیوانہ ہے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے بارے میں سنا‘ عبقری میگزین بھی پڑھے اور ماہنامہ عبقری سے دیکھ کر ایک وظیفہ بھی کرتی رہی اللہ نے بہت کامیابی دی۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کا کام ویلڈنگ کا ہے کام کبھی ہے کبھی نہیں‘ چھ بچے ہیں ‘گھر کرائے کا ‘دکان کرائے کی میں ان کا ساتھ دینے کے لیے پہلے پرائیویٹ سکول میں جاب کرتی تھی اب ماشاء اللہ اپنا سکول کھولا ہے ۔ میں آپ کی بہت مشکورہوں کہ آپ نے اتنا مفید میگزین عوام کو دیااور اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کو اللہ پاک لمبی عمر اور صحت دے اور آپ اسی طرح لوگوں کے مسائل حل کرتے رہیں۔(شکیلہ جہانگیر)
جسے دیکھو عبقری کا دیوانہ ہے!محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرے‘ عبقری نے تو ہماری زندگی بدل دی ہے جسے دیکھو ہر کوئی عبقری کا دیوانہ ہے‘ عبقری نے زندگی آسان کردی ہے‘ میرے عبقری کے بارے میں اپنے تجربات ہیں جو کہ میں لوگوں کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں۔ عبقری کو ایک عام رسالہ نہ سمجھیں اس میں موجود وظائف سے لوگوں نے بے شمار فوائد حاصل کئے ہیں میں اپنے بارے میں سب سے پہلے یہ بتادوں کے پہلے ہم عبقری ’’اولڈ بک ہاؤس‘‘ سے لیتے تھے۔مگر اب ہر ماہ کی یکم کوانتظار رہتا ہے لگتا ہے کہ ایک مہینہ اتنا لمبا ہو جاتا ہے۔ یکم کو عبقری لاتے ہیں اور فوراً مطالعہ شروع کردیتے ہیں اور ساتھ میں پرانے رسالے بھی لاتے ہیں میرے میاں پہلے مجھے ڈانٹتے تھے مگر اب بازار جاتے ہی مجھے کہتے ہیں کہ رسالہ لے لو اور خود رسالے نکالتے ہیں وہ بھی عبقری کےقائل ہوگئے ہیں۔ اس میں وظائف جو ہوتے ہیں ’’کلمہ کا نصاب‘‘ اس کے علاوہ صبح و شام کے وظائف اور باہر جاتے ہوئے گھر سے یَاحَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھتے ہیں ‘ گھر واپسی تک سلامتی رہے۔ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتے ہیں، آیت الکرسی کا ورد کرتے ہیں۔ تمام وظائف سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ عبقری نے ہماری زندگیوں میں سکون بھر دیا ہے۔ (بشریٰ خالد، لاہور)
عبقری فیض
(محمد عرفان شادیہ، میانوالی)
محترم حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کی جان و مال میں برکت ڈالے میں ایک سال سے عبقری کا شیدائی ہوں اور ہر ماہ کا نیا ایڈیشن ضرور خرید کر پڑھتا ہوں اور کوئی نہ کوئی اعمال بھی کرتا ہوں 2جولائی کو احمد پور شرقیہ تسبیح خانہ میں آپ سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ قسم خدا کی آپ کا نورانی چہرہ اور سنت کے مطابق داڑھی دیکھ کر میں تو حیران ہوگیا آپ کے اس بابرکت عبقری رسالے کی برکت سے اب پانچ وقت نماز پڑھنے لگ گیا ہوں اور اللہ کے حکم سے قرآن پاک بھی پڑھتا ہوں۔
محترم حکیم صاحب میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ سات سال ہوگئے ہیں جاب کے لیے بھاگ دوڑ کررہا ہوں پانچ چھ دوست باہر کے ملک میں رہتے ہیں۔ ان کو ویزے کے لیے بھی کہا مگر ہر جگہ ناکامی ہی ناکامی ہے۔ ایک دوست اٹلی رہتا ہے اس کو پانچ سال سے کہہ رہا ہوں مگر وہ کبھی دس لاکھ مانگتا ہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ بوڑھے ماں باپ ہیں اور چھوٹے بہن بھائی ہے ان کا واحد سہارا میں ہوں۔ میں آپ کو اللہ اور ان کے نبیﷺ کا واسطہ دے کر آپ سے درخواست کررہا ہوں کہ آپ انسانیت کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں اور میں اٹلی جانا چاہتا ہوں وہاں پر رزق حلال کمانا چاہتا ہوں اور دین اسلام کی تبلیغ بھی کرنا چاہتا ہوں آپ حکیم صاحب مہربان فرما کر ایسا طاقت ور عمل یا وظیفہ بتادیں تاکہ وہ اٹلی والا دوست خودبخود ویزہ دیدے۔ میں آپ کا ساری زندگی احسان مند رہوں گا اور آپ کی اور آپ کے آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کی اولاد اور آپ کے تسبیح خانے پر لاکھوں کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے (آمین)۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 083 reviews.