محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بڑے بڑے مسائل حل کررہے ہیں‘اب ہمارا پورا محلہ عبقری کا دیوانہ ہوچکا ہے۔ بس مہینے کی آخری تاریخیں آتی ہیں اور ایک دوسرے سے عبقری کے متعلق پوچھنا شروع کردیتے ہیں۔ اب نامعلوم اس میں کیا نیا آئے گا اور جب ہاکر عبقری شمارہ لے کر گلی میں داخل ہوتا ہے تو پورا محلہ اس کے گرد جمع ہوجاتا ہے اوراس کے تمام عبقری ہاتھوں ہاتھ بک جاتے ہیں۔ لاکھوں قارئین ماہنامہ عبقری میں اپنے تجربات و مشاہدات بھیج رہے ہیں میں بھی اپنے عبقری کے قارئین کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ تحفہ دماغ‘ نظر اور اعصاب کی مضبوطی کیلئے ہے۔ ضرور بنائیے اور آزمائیے یقیناً اس سے فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: بادام ایک پاؤ‘ پستہ ایک پاؤ‘ اخروٹ ایک پاؤ‘ چاروں مغز ایک پاؤ‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ گلاب کے پھول بیس یا تیس روپے کا‘ شہد ایک کلو۔ چاروں مغز چھوڑ کر باقی تمام چیزیں مکس کرلیں۔ مکس کرنے کے بعد ایک معجون بن جائے گی اب اس میں چاروں مغز شامل کرلیں۔ لیجئے! دماغ، نظر اور اعصاب کی مضبوطی کیلئے شاندار معجون تیار ہے۔ (ج،ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں