حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے لوگوں کو دس مختلف جماعتوں کی شکل میں جمع کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمانوں کی جماعت سے الگ کردیا ہوگا اور ان کی صورتیں بد ل دی ہوں گی۔ 1۔ ان میں سے بعض بندروں کی شکل پر ہوں گے یہ وہ لوگ ہونگے جو چغل خوری کرتے ہیں۔ 2۔ بعض خنزیر کی شکل میں یہ حرام و ناجائز کھانے والے ہوں گے۔ 3۔ بعض پاؤں کے بل الٹے چل رہے ہوں گے اوپر کا حصہ نیچے اور نیچے کا حصہ اوپر کیا گا چہرے کے بل گھسٹتے جارہے ہوں گے یہ سود خور ہونگے۔ 4۔ بعض کو اندھا کرکے اٹھایا جائے گا یہ وہ لوگ ہوں گے جو فیصلہ کرنے میں ظلم سے کام لیتے تھے۔ 5۔ بعض گونگے بہرے ہوں گے کچھ نہ سمجھ سکتے ہوں گے یہ وہ لوگ ہوں گے جو ریاکاری سے کام لیتے ہوں گے۔ 6۔ بعض اس طرح ہوں گے کہ زبان چبارہے ہوں گے اور زبان سینے پر لٹکی پڑی ہوگی‘ ان کے منہ سے پیپ جاری ہوگی‘ محشر والے دن ان کو دیکھ کر لوگوں کو گھن آئے گی۔ یہ وہ واعظین اور مقررین ہوں گے جو دوسروں کو مسئلہ بتاتے تھے اور خود اس کے مطابق عمل نہ کرتے تھے۔ 7۔ بعض اس طرح اکٹھے کیےجائیں گے کہ ان کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوئے ہوں گے یہ وہ لوگ ہوں گے جو اپنے پڑوسیوں کو نقصان پہنچایا کرتے تھے۔ 8۔ اور بعض کو دوزخ کی آگ سے بنے ہوئے کھجور کے درختوں پر سولی چڑھایا ہوا اٹھایا جائے گا۔ یہ ظالم حکمرانوں کے پاس لوگوں کی باتیں پہنچانے والے ہوں گے۔ 9۔ اور بعضوں کو اس طرح اکٹھا کیا جائے گا کہ ان سے مردار سے زیادہ گندی بدبو آرہی ہوگی یہ وہ لوگ ہوں گے جو شہوت میں لگے رہتے تھے اور مال پر اللہ تعالیٰ کے حق کو ادا نہیں کرتے تھے۔10 بعض اس طرح اکٹھے کیے جائیں گے کہ وہ تارکول کی چادر اوڑھے ہوں گے یہ تکبر و فخر و مباہات میں لگنے والے ہوں گے۔ (عبرت کا سامان)۔ (م۔س۔ع ‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں