Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردیاں اور میری پریشانی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

بازوؤں پر کالے دانے: جناب حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً ایک سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے صرف بازوؤں پر کالے دانے ہیں‘ یہ دانے نشان چھوڑ جاتے ہیں اس کا علاج میں نے اسکن اسپیشلسٹ سے کروایا ہے لیکن عارضی طور پر ٹھیک ہوتے ہیں پھر نکل آتے ہیں‘ کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرمائیں تاکہ یہ کالے نشان ختم ہوجائیں۔ (عدیل‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
مشورہ:آپ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے عرق منڈی استعمال کریں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ٹھنڈی مراد اور خون صفاء لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے ، چند مہینے لکھے گئے پرہیز کے ساتھ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام جلدی مسائل حل ہوجائیں گے۔
سردیاں اور میری پریشانی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جوں جوں سردیاں آتی جارہی ہیں میری پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ موسم سرما میں بند جوتے پہننے کی وجہ سے میرے پاؤں اور جرابوں میں بدبو ہوجاتی ہے‘ ہر روز صابن سے پاؤں دھو کر اور لوشن لگا کر جاتا ہوں مگر کچھ گھنٹوں بعد بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے‘ پاوٗں پر عرق گلاب بھی لگاتا ہوں مگر بدبو نہیں جاتی‘ مہربانی فرما کر مجھے کوئی ٹوٹکہ عنایت فرمائیں‘ میں بہت پریشان ہوں‘ دوسرا مسئلہ: میرا وزن بہت زیادہ ہے اور جسم بھی موٹا ہے‘ عمر صرف 14 سال ہے لوگ مذاق اڑاتے ہیں‘ براہ مہربانی اس کا بھی کوئی حل بتائیں۔ (ع۔ا)
مشورہ:محترم! یہ بہت سے لوگوں کا مسئلہ ہے‘ واقعی اس مسئلہ کی وجہ سے ہر محفل میں شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔ لیجئے ہم آپ کو اس کے چند آزمودہ حل بتا دیتے ہیں۔ یقیناً ان کے استعمال سے آپ کے پاؤں سے بدبو ہرگز نہ آئے گی۔
ٹیلکم پاؤڈر یا بچوں کے پاؤڈر کے استعمال سے پاؤں کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور اس دوران طویل دورانیے تک خوشبو برقرار رہتی ہے۔جب بھی بند جوتا پہننے لگیں پاؤں اچھی طرح دھوکر خشک کرکے اچھی طرح پاؤں پر ٹیلکم پاؤڈر یا بچوں کو جو خوشبو کیلئے پاؤڈر لگایا جاتا ہے وہ مل کر جوتا پہنیں اور 12 گھنٹے تک بدبو سے نجات پائیے۔ – کھانے کا سوڈا:کھانے کے سوڈے کا پاؤڈر پاؤں پر ملنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل جرثومے کو پاؤں کی بدبو کا سبب بننے سے روک دے گا۔ اس کے علاوہ تھوڑا سا پاؤڈر جوتے اور جرابوں میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ ایک برتن میں نیم گرم صاف پانی لے کر اس میں سبز چائے کے ٹی بیگز ڈال دیں۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لیے اس میں دونوں پاؤں ڈبو کر رکھیں۔ اس طرح جراثیم سے نمٹ کر پاؤں میں خوشبو پیدا کی جاسکتی ہے۔
میرا بیٹا بہت ضدی ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا بہت ضدی ہے‘ وہ صرف چار سال کا ہے‘ ہروقت غصے میں رہتا ہے‘ جب وہ غصہ میں ہوتا ہے تو اس کی حالت غیر ہوجاتی ہے‘ ہروقت مارتا رہتا ہے‘ پڑھائی میں اتنی دلچسپی نہیں لیتا۔ (ابراہیم قیصر‘ لاہور)
مشورہ:آپ کا تفصیلی خط پڑھا‘ آپ اپنے صرف چار سال کے بچے کی وجہ سے پریشان ہیں‘ آپ کی بچے سے پہلی شکایت یہ ہے کہ وہ غصہ بہت کرتا ہے تو اس کا میں آپ کو بالکل سادہ حل بتادیتا ہوں کہ آپ بچے کو میٹھا دینا بند کردیں یا انتہائی کم کردیں چند دنوں بعد ہی آپ کو ایک بالکل تبدیل شدہ بچہ ملے گا‘ ہمارے بچوں میں غصہ‘ چڑچڑا پن‘ جذبات ان سب کی وجہ چاکلیٹس‘ ٹافی‘ آئس کریم‘ میٹھے سے بھرا دودھ اور دیگر میٹھی اشیاء ہیں۔ یہ میٹھا اپنے بچوں کے خون میں کڑواہٹ پیدا کررہا ہے۔ اور رہی بات آپ کا پڑھائی میں دھیان نہیں دیتا تو میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ابھی صرف چار سال کا ہے۔ اتنے چھوٹے بچے سے آپ کیسے پڑھائی کی توقع کرسکتے ہیں؟
شوگر نہیں مگر پیشاب بار بار آتا ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہروقت خشک کھانسی رہتی ہے‘ شوگر نہیں ہے مگر بار بار پیشاب آتا ہے‘ بعض اوقات باتھ روم جاتے جاتے نکل جاتا ہے‘ سیدھے بازو میں ہروقت درد رہتا ہے‘ ٹانگوں میں بھی درد رہتا ہے‘ یادداشت کمزور ہوگئی ہے‘ بات کرتی ہوں تو بھول جاتی ہوں‘ چیزیں رکھ کر بھول جاتی ہوں۔ (ح۔ب)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا’’ شفاء حیرت سیرپ‘‘ ’’بستر پیشاب شفاء‘‘ ’’روشن دماغ‘‘ اور اکسیر البدن‘‘لکھی گئی ترکیب کے ساتھ چند ہفتے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
19 سال کی طالبہ کے طبی مسائل: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 19 سال ہے‘ میں بی اے کی طالبہ ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں سوتی ہوں چاہے رات یا دن کو‘ تو میرے منہ میں پانی بھر جاتا ہے جس کا ذائقہ بہت کڑوا ہوتا ہے‘ جو نگل بھی نہیں سکتی‘ اس کی وجہ سے کسی عزیز رشتہ دار کے گھر رہ بھی نہیں سکتی‘ بہت ادویات کھائیں مگر آرام نہیں آیا‘ مجھے بھوک بھی نہیں لگتی‘ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہے‘ نسوانی حسن نہ ہونے کے برابر ہے‘ میرا رنگ پہلے بہت سفید اور سرخ تھا لیکن اب دن بدن پیلا ہوتا جارہا ہے‘ بال بہت گرتے ہیں‘ کمر میں دردرہتا ہے‘ کوئی کام نہیں کرسکتی اور اگر کروں بھی تو سر چکرانا شروع ہوجاتا ہے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے‘ سب میرا بہت مذاق اڑاتے ہیں‘ میں احساس کمتری کا شکار ہوں‘ براہ مہربانی کوئی ایسی دوا بتائیں جس سے میرے سارے مسئلے مسائل حل ہوجائیں‘ بہت دعائیں دوں گی۔ (پریشان حال بیٹی‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد چھت ‘ صحن یا کسی لیڈیز پارک میں صبح کی سیر ضرور کریں۔صبح نکلتے سورج کے سامنے کھڑے ہوکر لمبے لمبے سانس اس طرح لیں کہ ایک لمبی سانس لے کر قابل برداشت حد تک اس کو روک لیں‘ پھر پریشر کے ساتھ ہواکو باہر نکالیں۔ اپنی خوراک میں موسمی پھل ‘ دودھ‘ مکھن‘ دہی کا استعمال بڑھا دیں۔ منفی‘ جنسی خیالات سے دور رہیں‘ مذہبی کتابیں پڑھیں۔ دوپہر کے وقت چھوٹے گوشت کے شوربہ میں چپاتی بھگو کر کھائیں۔ آپ کو کسی قسم کی دوائی کی ضرورت نہیں ‘ ان شاء اللہ آپ درج بالا ترکیب پر عمل کرلیں گی تو صحت بھی قابل رشک ہوجائے گی ‘ تمام مسائل بھی حل ہوجائیں گے اور کوئی آپ کا مذاق بھی نہ اڑائے گا۔ ہاں نماز پنج وقت کبھی نہ چھوڑئیے گا۔
شیر سے طاقتو ر اور رستم پہلوان بننا چاہتا ہوں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر ابھی صرف 15 سال ہے‘ میں جسمانی طور پر بڑا کمزور ہوں‘ مگر چاہتا ہوں کہ میں شیر سے بھی زیادہ طاقتور بن جاؤں‘ میں ایران کے پہلوان رستم اور ہرکولیس کی طرح طاقت ور بننا چاہتاہوں‘ اس طرح کی بھرپور طاقت کیلئے کوئی نسخہ تحریر کریں تاکہ دنیا میں ایک بار پھر ہرکولیس منظر عام پر آجائے۔ امید ہے کہ آپ لازمی کو ئی نسخہ تحریر فرمائیں گے۔ (ق۔ا)
مشورہ:

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 055 reviews.