محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو پانچ سال ہوچکے ہیں‘ مگر اولاد سے محروم ہوں‘ڈاکٹرز کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے کہا کہ آپ کی ٹیوب بند ہے‘ آپ کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی جب تک آپ ٹیوب نہ کھلوائیں گی۔ میں نے کافی سال علاج کروایا مگر حمل نہ ٹھہرا۔ ہمارے محلے میں ایک اللہ والی رہتی ہیں‘ انہوں نے مجھے کہا کہ تم روزانہ سورۂ مریم اور ایک مرتبہ اَلْبَارِیُٔ اَلْمُصَّوِرُ پڑھو۔ یہ وظیفہ 21 دن کرنے کے بعد اپنا علاج پھر سے شروع کرو‘ میں نے یہی عمل کیا اور ساتھ میں علاج شروع کردیا پھر ایگز کا مسئلہ ہو ا‘ وہ بھی علاج سے ٹھیک ہوگیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اب تم بالکل ٹھیک ہو! تمہیں جو بھی مسائل تھے سب ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ان شاء اللہ اب تم ماں بن سکو گی۔ آج پانچ سال بعد مجھے یہ بات سننے کو ملی ہے کہ میں بھی ماں بن سکتی ہوں۔( پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں