Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواجہ دوست محمد کندھاریؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر ایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت اللہ رب العزت کے حضور پیش کریں۔ ان شاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔

حاسدین کے مقابل فتح حاصل کرنے کیلئے: اگر کوئی شخص حاسدین میں گھرا ہوا ہو اور دشمن مضبوط اور طاقتور ہوں تو ان پر غلبہ اور فتح حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کلمات ہر وقت پڑھتا رہے یا ہر نماز کے بعد ایک سو بار پڑھ لیا کرے اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھے۔ ان شاء اللہ حاسدین پر غلبہ اور فتح حاصل ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ مُجْرِیَ السَّحَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ ھَازِمِ الْاَحْزَابِ اِھْزِ مْھُمْ۔
پیشاب پاخانہ کا بند کھولنا: اگر کسی شخص کا پاخانہ بندہوجائے یا پیشاب میں بند لگ جائے تو اس کے کھولنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو لکھ کرپانی میں گھول کر مریض کو پلائیں اور دوسرا تعویذ لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں باندھ دیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ بند کھل جائے گا وہ آیت یہ ہے:۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا o فَکَانَتْ ہَبَآءً مُّنْبَثًّا (الواقعہ 5تا6) وَ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وّٰحِدَۃً فَیَوْمَئِذٍ
وَّ قَعَتِ الْوَاقِعَۃُ o وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَہِیَ یَوْمَئِذٍ وَّ اہِیَۃٌ (الحاقۃ14تا16) نوٹ: تعویذ لکھتے وقت اعراب لگانا ضروری نہیں۔
سحرو آسیب سے دفعیہ کیلئے: مندرجہ ذیل کلمات صبح کے وقت اور شام کے وقت باوضو تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں یا مریض خود تین بار پڑھ کر اپنے سینہ پر پھونک لے اور دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سارے بدن پر پھیرلے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے سحرو آسیب کے شر سے حفاظت رہے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔
اَعُوْذُ بِاللہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْ ءٌ اَعْظَمَ مِنْہُ وَبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّٓامَّاتِ الَّتِیْ لَایُجَاوِزُ ھُنَّ بِرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ وَبِاَسْمَآءِ اللہِ الْحُسْنٰی کُلِّھَا مَاعَلِمْتُ مِنْھَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ
سانپ اور بچھو کے کاٹے کا علاج: جس شخص کو سانپ کاٹ لے یا بچھو ڈنگ مار دے‘ اس کیلئے باوضو سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی اور چاروں قل سات سات مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر سات بار درودشریف پڑھیں اور آخر میں کہیں الٰہی بحرمت دوست محمد قندھاری رحمۃ اللہ علیہ و الٰہی بحرمت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ پھر تھوڑا نمک لے کر اس پر دم کریں۔ اس نمک کو تین دن مسلسل مریض کو تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد چٹاتے رہیں اور کاٹنے کی جگہ پر نمک ملتے رہیں۔ ان شاء اللہ مریض جلد صحت یاب ہوجائے گا۔
رزق میں وسعت و برکت کیلئے ایک خاص عمل: عشاء کی نماز کے بعد باوضو (گھر یا مسجد میں) قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھ کر سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں (نماز والا درود بہتر ہے ورنہ جو درود شریف یاد ہو پڑھ لیں) پھر 1414 (چودہ سو چودہ) مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھیں۔ اس کے بعد ایک سو ایک (101) مرتبہ یہ پڑھیں یَاوَھَّابُ ھَبْ لِیْ مِنْ نِّعْمَۃِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ۔ پھر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھیں۔ (پھر دعا مانگے) ان شاء اللہ رزق میں وسعت و برکت ہوگی اور اگر بیروزگار ہے تو روزگار مل جائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل بلاناغہ جاری رکھے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہرنماز کے بعد کم از کم تین مرتبہ تسبیح فاطمہ پڑھنی ہے۔( 34 مرتبہ اللہ اکبر۔ 33 مرتبہ سبحان اللہ اور 33 مرتبہ الحمدللہ )
اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِاور درودشریف کا حتی الوسع اہتمام کیا جائے۔
سجدے میں حاجت پیش کریں‘ ان شاء اللہ پوری: دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیر کر ایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت اللہ رب العزت کے حضور پیش کریں۔ ان شاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔ اول و آخر سات سات مرتبہ درودشریف پڑھنا ہرگز نہ بھولیں۔
دل کو زندہ رکھنے کا عجیب و نافع نسخہ: ایک مسلمان کو سب سے زیادہ فکر اپنے دل کو زندہ رکھنے کی کرنی چاہے۔ زندہ دل اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے اس میں رقت ہوتی ہے‘ وہ آخرت کے کاموں کو ترجیح دیتا ہے اور جسم کے تمام اعضاء کو اللہ تعالیٰ کی عبادت یعنی اس کی رضا والے کاموں میں لگائے رکھتا ہے اور اگر خدانخواستہ دل مردہ ہوجائے تو اس پر شیطان کا قبضہ ہوجاتا ہے اور شیطان اپنی زہریلی سونڈھ اس میں گھسا کر نافرمانی اور گناہ کے گندے اثرات اس میں ڈال دیتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ جس کا دل زندہ اس کی آخرت زندہ تابندہ اور سدا بہار اور جس کا دل مردہ اس کی آخر مردہ‘ ویران اور عذاب زدہ (اللہ ہم سب پر اپنا رحم‘ کرم اور فضل فرمائے۔ آمین!) دل کی زندگی کا مجرب نسخہ یہ ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان توجہ کے ساتھ چالیس مرتبہ یہ دعا پڑھی جائے۔یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُاول و آخر کم از کم تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 051 reviews.