Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

والد کے دوست کا دیا نسخہ! جس نے کھایا شوگر نہ صرف کنٹرول بلکہ مرض ہی ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چند مہینوں سے میں عبقری کا قاری ہوں اور عبقری کے توسط سے مجھے آپ کے درس سننے کا موقع ملا اور میری زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہوئی‘ اچھے بُرے کی سمجھ آنے لگی ہے۔آپ کے درس سن کر اور عبقری میں مخلوق خدا کے بنتے کام دیکھ کر مجھے بھی امیدہوئی کہ ان شاء اللہ اس فقیر کے در سے میرے مسائل بھی حل ہوں گے۔ ان شاء اللہ مجھے بھی ملےگا۔ آپ سے کچھ لینے سے پہلے میں بھی عبقری قارئین کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں تاکہ آپ کے کارخیر میں جو کہ آپ دکھی انسانیت کیلئے کرتے ہیں اس میں کام آجائے۔ یہ شوگر کا نسخہ میں نے اپنے والدصاحب کےایک دوست سے لیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ میں نے جس کو دیا اس کی نہ صرف شوگر ختم ہوئی بلکہ عام لوگوں کی طرح میٹھا بھی کھانا شروع کردیا ہے۔ ھوالشافی: قلمی شورہ 6 ماشہ‘ کاسنی 6 ماشہ‘ جوکھار 6 ماشہ‘ گل سرخ ڈیڑھ تولہ‘ لونگ 6 ماشہ‘ دارچینی 6 ماشہ‘ تمہ خشک 4 تولہ‘ گٹھلی جامن 4 تولہ‘ تخم سرس 4 تولہ‘ جلوتری 6 ماشہ‘ مصبر ڈیڑھ تولہ‘ کلونجی 4 تولہ‘ گوند کیکر 4 تولہ‘ قسط شیریں 2 تولہ۔ بنانے کا طریقہ: تمام اشیاء کو باریک پیس کر ڈبل زیرو سائز کے کیپسول میں ڈال کر بھرلیں۔ دوا کھانے کا طریقہ: دو کیپسول یا تین صبح نہار منہ کھانے ہیں۔ جب شوگر نارمل ہوجائے تو دوا کو بند کردیں۔ (عاطف علی پشاور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 050 reviews.