Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وظیفہ پڑھا! آج اپنے سسرال میں خوشحال ہوں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

قارئین! ہر ماہ شیخ الوظائف کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

وظیفہ پڑھا! انتہائی خوبصورت اور صحت مند بیٹا ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو عمر دراز بالخیر عطا فرمائیں۔ آمین! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ میرے کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے میں آپ سے آپ کے کلینک پر ملاقات کرنا چاہتی تھی مگر مجھے ملاقات کیلئے ٹوکن ہی نہ ملتا تھا‘ پھر ایک ماہ اللہ نے کرم کیا اور مجھے موبائل فون پر کال ملانے پر آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔ مقررہ دن ملاقات ہوئی‘ آپ نے مجھے دوانمول خزانہ پڑھنے کا حکم فرمایا۔ اسی دوران آپ نے ایک درس سورۂ والضحیٰ کے فضائل پر دیا اور مزید میری خوش قسمتی دیکھئے کہ مجھے اس سے اگلے ماہ دوبارہ آپ سے ملاقات کا ٹوکن ملا اور میں جب مقررہ دن آپ سے ملاقات کرنے آئی تو میں نے اپنے مسائل سنانے کے بعد آپ سے سورۂ والضحیٰ کے وظیفے کی بھی اجازت لی جس پر آپ نے فرمایا کہ میں جو بھی وظیفہ درس میں یا عبقری رسالے میں بتاتا ہوں اس کی اجازت عام ہوتی ہے۔ آپ بخوشی وظیفہ پڑھیے اور اپنے نو مسائل کو ذہن میں رکھ پڑھیں ان شاء اللہ یقین‘ توجہ اور دھیان سے پڑھا تو آپ کے مسائل حل ہوں گے۔
میں جب حمل سے ہوئی تو میں نے ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ والضحیٰ کا عمل یعنی سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔۔ نو ماہ بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت ہی صحت مند اور خوبصورت بیٹا عطا فرمایا۔ دوران حمل اس عمل کے کرنے کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ روحانیت ملی‘ بہت لطف آتا تھا۔ عجب سکون تھا جو مجھے اس عمل کےدوران ملتا تھا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔ (پوشیدہ‘ لاہور)
آج اپنے سسرال میں خوشحال ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کی اور اس کے بعد آپ کی بہت زیادہ شکرگزار ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ آپ مجھ جیسے مایوس لوگوں کا سہارا بن کر دور تک ساتھ چلیں۔ میں نے آج سےتقریباً پانچ ماہ پہلے آپ کو خط لکھا تھا تب میں اپنے میکے میں غمزدہ تھی‘ شوہر نے ناراض ہوکر گھر سےنکال دیا تھا‘ عجب زندگی گزار رہی تھی‘ مگر آج جب خط لکھ رہی ہوں تو میں اپنے سسرال میں آگئی ہوں اور الحمدللہ خوشحال ہوں‘ وہی شوہر جس نے خود گھر سےنکالا تھا مجھے باعزت طریقے سے واپس میرے گھر لے آئے ہیں‘ ان کے رویہ میں بہت زیادہ تبدیلی آچکی ہے۔ حالانکہ میں ان دنوں امید سے تھی اور بہت پریشان تھی‘ مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک صحت مند اور خوبصورت بیٹی سےنوازا۔ محترم حکیم صاحب! یہ سب اس خط کے جواب میں آپ کے بتائے وظیفے کا کمال ہے۔ جب سے میں نے آپ کا بتایا ہوا وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے مجھے جینے کا سہارا ملا مجھے لگا کہ بہت سے بند راستے کھل گئے ہیں۔ آپ نے مجھے جو وظیفہ بتایا تھا وہ سورۂ والضحیٰ کا ’’ک‘‘ والا عمل ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی اس کاوش کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین! (ج۔ر‘ راولپنڈی)
عبقری میں نوکری کیلئے وظیفہ آیا‘ آپ بھی کرو!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 27 سال ہے اور مجھے تسبیح خانہ سے وابستہ ہوئے ایک سال کا عرصہ ہوگیا ہے‘ الحمدللہ عبقری اور تسبیح خانہ کی وجہ سے دین کی طرف رغبت ہوئی‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ دین کی طرف لگاؤ بچپن سے ہی گھروالوں نے دیا اور الحمدللہ تسبیح خانہ اور عبقری سے جڑنے کے بعد اس کو اور چار چاند لگ گئے‘ اس ایک سال میں بہت کچھ سیکھا‘ بہت کچھ پایا اور کچھ اپنایا اور بہت برکات حاصل ہوئیں۔ ہر جمعرات تسبیح خانہ میں ہونے والے درس کا شدت سے انتظار ہوتا ہے اور یہی یقین ہوتا ہے کہ اس برکت والی‘ رحمتوں والی جگہ پرجاؤں گا تو اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ میرے اور مجھ سے وابستہ جو لوگ ہیں اور پوری امت کی ہدایت کا ذریعہ بن جائے کیونکہ یہ زندگی تو پل پل گناہوں میں گزر رہی ہے۔ کچھ مشاہدات ہیں وہ قارئین عبقری کیلئے عرض کرنا چاہتا ہوں۔ 2011ء میں جب میں نے اپنی ڈگری مکمل کی تو ایک سال تک مجھے کوئی نوکری نہیں ملی۔ اللہ تعالیٰ سے بہت مانگا اور اس دوران الحمدللہ یہ یقین بھی رہا کہ دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے ہمارے گھر میں عبقری رسالہ پڑھا جاتا تھا لیکن ان دنوں میں نہیں پڑھتا تھا مجھے ایک دن میری بہن نے کہا کہ بھائی عبقری میں نوکری کیلئے ایک وظیفہ آیا ہے آپ بھی کرو‘ اللہ کے کلام پر یقین تو تھا
ہی سو وہ عمل کرنا شروع کردیا الحمدللہ ابھی وہ عمل کر ہی رہا تھا کہ میرے ایک سر نے مجھے کہا کہ آپ میرے سکول میں کمپیوٹر کا کورس کروا دیں یہ گرمیوں کے دن تھے‘ میں نے گھر والوں کی اجازت سے پڑھانا شروع کردیا اور عمل بھی جاری رکھا ادھر کورس مکمل ہوا تو ساتھ ہی مجھے لاہور سے ایک ادارے سے فون آگیا کہ آپ کا کل انٹرویو ہے میں نے انٹرویو دیا اور میری سلیکشن ہوگئی‘ عمل یہ تھا:۔قارئین عمل نوٹ فرمالیں!:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔

 

  سامان کی حفاظت کیلئے:
جس کو اپنے سامان کے گم ہونے کا اندیشہ ہو وہ اپنے سامان پر تین جگہ یَاحَفِیْظُ لکھے ان شاء اللہ اس کا سامان گم نہیں ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 829 reviews.