Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

واش روم میں تھوک پھینکیں اور تکلیف ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

جب وہ واپس آیا تو اتنا خوش تھا ۔ کہنے لگا: چاچو درد تو بالکل نہیں ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ درد ہوا ہی نہیں تھا۔ سب گھر والے حیران بھی تھے اور خوش بھی تھے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ٹیچر ہوں‘ رسالہ عبقری پڑھتا رہتا ہوں‘ کافی فائد ہ ہوا‘ دوسروں کو بھی بتایا ان کو بھی فائدہ ہوا‘ اسی وجہ سے آپ کی تحریروں پر یقین سا پیدا ہوگیا ہے۔میرا ایک بھتیجا ہے دو تین دن سے اس کو دائیں بازو میں شدید درد تھاگھر میںجو مالش وغیرہ موجود تھی استعمال کی لیکن ذرا بھر بھی فرق محسوس نہیں ہوا۔ ایک شام اس کے والد ڈاکٹر کے پاس بھتیجے کو لے جانے کیلئے تیار بیٹھے تھے اور بھتیجے نے شدید درد کی وجہ سے بازو کو دوسرے ہاتھ سے تھاما ہوا تھا میں نے پوچھا کیا ہوا‘ کہنے لگا: دو تین دن سے بازو میں شدید درد ہے‘ ڈاکٹر کے پاس جارہے ہیں‘ میں نے کہا: میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے وہ آزماتے ہیں‘میں نے اپنے بھائی (اس کے والد) کو کہا کہ آپ ایک منٹ کیلئے بیٹھ جائیں اور بھتیجے کو کہا کہ تم چھوٹا پیشاب کرنے جاؤ اور پیشاب کرنے کے بعد اس درد کا تصور کرکے تھوک دینا‘ تمہارا درد ٹھیک ہوجائےگا۔ ابھی سب وہیں کھڑے تھے میں نے اس کو ٹائلٹ بھیجا‘ جب وہ واپس آیا تو اتنا خوش تھا ۔ کہنے لگا: چاچو درد تو بالکل نہیں ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ درد ہوا ہی نہیں تھا۔ سب گھر والے حیران بھی تھے اور خوش بھی تھے۔
مشاہدہ نمبر2: میں اپنے کزن کے پاس بھکر کسی کام کے سلسلے میں ملنے گیا‘ حال احوال پوچھنے کے بعد بتایا کہ چند دن ہوئے ہیں بخار نہیں اتر رہا‘ ہلکا ہلکا ضرور رہتا ہے۔ شام کا وقت تھا میں نے کہا رات کو جب پیشاب کرنا تو اس بخار کا تصور کرکے ٹائلٹ میں تھوک دینا۔میری بات سن کر وہ پہلے تو ہنسا مگر میرے اصرار پر خاموش ہوگیا۔ میں یہ بات کہہ کر گھر لوٹ آیا۔ صبح دس بجے کے قریب اس کا مجھے فون آیا اور کہا کہ کہیں باہر گھومنے چلتے ہیں میں اس کے پاس گیا تو بالکل تیار اور فریش بیٹھا تھا میں نے پوچھا تو کہنے لگا: یار تمہارا ٹوٹکہ تو کام کرگیا میں نے رات کو دوائی بھی نہ کھائی اور صبح بھی‘ بخار بھی اتر گیا ہے اور طبیعت بھی فریش ہے‘ لگتا ہے بخار ہوا ہی نہیں تھا۔ ایک اور مسئلہ بھی ان کے ساتھ اور وہ یہ تھا کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے کے دوران اس کو قے اور متلی وغیرہ کی شکایت تھی میں نے کہا اس پر بھی یہی آزمائیں یقین کریں وہ کہنے لگا کافی عرصہ سے اس کیلئے ادویات کھارہا ہوں اور تمہارے اس ٹوٹکے نے مجھے آرام سے سونا نصیب کرادیا۔ حکیم صاحب آپ کو دوبارہ یاد کرادوں یہ اس کے مسائل کافی عرصہ سے تھے اور وہ ان کا علاج کروا کروا کر تنگ آچکا تھا اور اس چھوٹے سے ٹوٹکے نے اس کی زندگی آسان کردی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں کامیابیاں نصیب فرمادے۔ آمین! (عبدالماجد‘فیصل آباد)

  باتھ روم کی بدبو ختم کرنے کا ٹوٹکہ
مقوی معدہ و جگر ہے‘خون کے جوش کو کم کرتا ہے‘ پیاس کو تسکین دیتا ہے‘ذیابیطس خونی میں بے حد مفید ہے‘ آڑو صفراوی بخار میں مفید ہے‘ آڑو گر م اور بلغمی مزاج والوں کیلئے بالخصوص مفید ہے۔
  باتھ روم کی بدبو ختم کرنے کا ٹوٹکہ
محترم قارئین السلام علیکم! اکثر جب بھی باتھ روم سے کوئی باہر نکلتا ہے تو باتھ روم میں (خاص طور پر مساجد کے ساتھ بنی لیٹرین‘اجتماع یا عوامی لیٹرین‘لاری اڈا اور بازاروں پر بنی ہوئی لیٹرین)انتہائی بدبو ہوتی ہے اس کیلئے صرف اتنا کرنا ہے کہ پانچ یا چھ ماچس کی تیلیاں(دیا سلائی) باتھ میں جلاکر فوراً بجھا دیں اور تیلیاں اندر پھینک کر دو یا تین سیکنڈز کیلئے باتھ روم کادروازہ بند کردیں۔ فوراً سے پہلے باتھ روم کی بدبو ختم ہوجائے اور سکون سے باتھ روم استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی عبقری کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور اپنے آزمودہ طبی و روحانی تجربات و مشاہدات قارئین عبقری کی نذر کرتا رہوں گا۔ (سید شاہد علی‘ ملتان) عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 827 reviews.