Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مشہور معالج بننا چاہتے ہیں تو یہ پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

ڈاکٹر قریشی مرحوم میرے نزدیک ہی رہتے تھے‘ گزشتہ سال اسی سال کی عمر میں وفات پاگئے‘ ریڈیو پاکستان کے آفیسر تھے‘ ان کی پریکٹس بہت زیادہ تھی‘ ان کے کلینک پر ہروقت رش لگا رہتا تھا‘پاکستان کے کونے کونے سے ان کے پاس مریض آتے تھے‘ میراچھوٹا بھائی ان کا ملازم تھا‘ اچھی خاصی اس کو تنخواہ تھے اور اس کے علاوہ بھی ان کا سٹاف تھا۔ دو سومریض روزانہ دیکھتے اور ایک لاکھ کے قریب صبح کو ہی سیل کرلیتے تھے‘ مریضوں کی ادویات اندازہ سے زیادہ تر پہلے ہی بن جاتی تھیں‘ ہر مریض یہ ہی کہتا کہ مجھے اب آرام ہے‘ میں نے ان کی نقل کرنے کے سو جتن کیے‘ طریقے اپنائے‘ مگر مجھے کامیابی نہیں ملی۔ ہمارےگھر میں سب بچے میرے بھائی کی پہلے سے ادویات بنانے میں مدد کرتے تھے‘ ہومیوپیتھی کی ادویات اگر استعمال کریں تو پہلے مرض تھوڑا سا بڑھتا ہے‘ علامات میں اضافہ ہوتا ہے اور بعد میں فائدہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر قریشی پاس آنے والے کسی مریض کا مرض نہیں بڑھتا تھا‘ ہر مریض یہی کہتا کہ مجھے پہلی خوراک سے ہی فائدہ مل رہا ہے‘ یہ بات میری سمجھ سے باہر تھی‘ اتنا یقین تھا کہ اللہ کی مدد ہے‘ پھر میرے بھائی نے مجھے بتایا کہ وہ لوح قرآنی کاذکر کیا کرتے تھے ‘ اعمال قرآنی اور وظائف پر میرا مکمل یقین کامل ہے۔ اگر میں ہومیو پریکٹیشنز نہ ہوتا تو یقیناً عامل ہوتا‘ ہر مریض کو سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرتا ہوں‘ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مریض کو فائدہ ہورہا ہے۔ اس دن مجھے ان کی مشہوری اور شفاء کا راز مل گیا۔

جب کوئی چیز گم ہوجائے: جب کبھی کوئی چیز گم ہوجائے تو سورۂ کوثر 100 مرتبہ پڑھتا ہوں تو وہ چیز مل جاتی ہے‘ ایک دفعہ میرے دراز سے آٹھ ہزار روپے کم ہوگئے تو میں نے سوچا کہ چابی تو ہروقت میری جیب میں ہوتی ہے تو میں کسی پر شک نہ کرسکا‘ پھر سو مرتبہ سورۂ کوثر پڑھی‘ اول وآخر سات مرتبہ درود شریف پڑھا۔ فوری طور پر رقم تو نہ مل سکی مگر تقریباً ایک ماہ کے بعد آٹھ ہزار کی بجائے بارہ ہزار فالتو ملے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ سورۂ کوثر کے عمل کی وجہ سے ہوا ہے۔ (ج، ش‘ اسلام آباد)

غیرضروری بالوں کیلئےچند آزمودہ ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چند عبقری رسالہ جات میں پڑھا کہ چہرے کے غیرضروری بالوں کیلئے نسخہ جات کی ضرورت ہے تاکہ دکھی عوام کی خدمت ہوسکے۔ آج پریشان خواتین کیلئے قلم اٹھانے کی جسارت کررہی ہوں‘ امید ہے سب کو میرے یہ ٹوٹکے پسند آئیں گے۔ھوالشافی:ٹوٹکہ نمبر 1: یہ ٹوٹکہ میں نے خود بھی آزمایا ہے اور رزلٹ سوفیصد پایا‘ چہرے کے غیرضروری بالوں کو ویکس کرکے اوپر سفید سرکہ لگادیں‘ تھوڑی سی تکلیف ہوگی مگر تین سے چار مرتبہ ایسا کرنے سے بال ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گے۔ سرکہ صبح و شام دن میں دو مرتبہ لگانا ہے‘ ویکس کرنے کےبعد پورا ایک ہفتہ صبح و شام لگائیں۔ ٹوٹکہ نمبر2: وٹامن اے کریم مٹر کے دانے کے برابر‘ پھٹکڑی پسی ہوئی ایک چٹکی‘ کوئی سا بھی موئسچرائزنگ لوشن چار کھانے کے چمچ‘ وٹامن ای کیپسول چار عدد‘ Azelaic Acid Cream مٹر کے دانے کے برابر۔ طریقہ استعمال: تمام چیزوں کو مکس کرکے یکجان کریم بنالیں‘ روزانہ رات کو سونے سے پہلے چہرے کے غیرضروری بالوں پر ذرا سی موٹی تہہ لگا کر سوجائیں‘ صبح اٹھ کر کسی میڈیکیٹڈ ابٹن سے ہلکے ہاتھوں سے مساج کرکے دھولیں‘ پندرہ دن کے بعد گھر کی بنی ہوئی ویکس استعمال کریں۔ اس کریم سے بال ختم ہونے کے ساتھ چہرے میں چمک آجائے گی اور رنگت بھی صاف ہوگی۔ ٹوٹکہ نمبر3: غیرضروری بال اور ہونٹوں کے اردگرد کی سیاہی ختم: ملتانی مٹی ایک چائے کا چمچ‘ فل کریم دہی ایک کھانے کا چمچ‘ ایوننگ پرم روز میری تیل دو کھانے کے چمچ‘ وٹامن ای کیپسول دو کھانے کے چمچ۔ بادام دو عدد (پیس لیں)‘ لاوینڈر کا تیل چند قطرے‘ تمام چیزیں اچھی طرح مکس کرلیں‘ پندرہ سے بیس منٹ روزانہ لگائیں‘ رنگت صاف ہوگی‘ غیرضروری بالوں کی نشوونما بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی۔ ٹوٹکہ نمبر4: چہرے اور جسم کے غیرضروری بالوں کیلئے گھر کی بنی ہوئی ویکس: براؤن شوگر 500 گرام‘ وٹامن سی کی گولیاں 20 عدد پسی ہوئی‘ گلیسرین ایک چائے کا چمچ‘ گرم کھولتا ہوا پانی ایک کپ‘ پھٹکڑی آدھی چٹکی۔ ایک کپ پانی کو ابالنے کیلئے رکھیں‘ پانی ابل جائے تو اس میں پھٹکڑی ڈال دیں‘ جب آدھ کپ پانی رہ جائے تو شوگر‘ وٹامن سی کی گولیاں اور گلیسرین ڈال کر ہلکا ساگرم کریں تاکہ شوگر اچھی طرح مکس ہوجائے۔ کسی صاف جار میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔ اس سےچہرہ صاف ہوتا ہے‘ دانے بھی نہیں نکلتے‘ چہرہ ملائم ہوا ہے‘ ویکس کرنے کے بعد برف لگا لیں کھلے مسام بند ہوجائیں گے۔ چہرے اور جسم کے غیرضروری بالوں کیلئے کچھ ٹوٹکے: 1۔ چینی‘ لیمن جوس اور پانی کو مکس کرکے ایک پیسٹ بنالیں اور ویکس کی طرح چہرے اور جسم کے غیرضروری بالوں پر لگائیں‘ بارہ سے پندرہ منٹ بعد دھولیں‘ یہی عمل ہفتے میں دو بار دہرائیں۔ 2۔ ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس میں چار چائے کے چمچ شہد ملا کر غیرضروری بالوں پر لگائیں‘ دس سے پندرہ منٹ کے بعد پانی سے دھولیں‘ یہ ماسک بھی ہفتے میں دو بار لگائیں۔ 3۔ اس ماسک کیلئے آپ کو چاہیے ملتانی مٹی‘ بوڑھ کے درخت کی گوند‘ میڈیکیٹڈ ابٹن اور گلاب کا عرق‘ تمام چیزوں کو ہم وزن لے کر پیسٹ بنالیں اور چہرے کے غیرضروری بالوں پر لگا کر تقریباً آدھ گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں‘ پھر میڈیکیٹڈ عرق گلاب سے دھولیں۔ 4۔مٹھی بھر موئسچرائزنگ ملک یا لوشن میں مٹر کے دانے کے برابر وٹامن اے کریم ڈال کر رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگا کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر دھولیں‘ تین دن تک یہی عمل دہرائیں۔ 5۔ رات کو سونےسے پہلے دو چائے کے چمچ تازہ لیمن جوس میں آدھ چائے کا چمچ چینی مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور صبح منہ دھولیں‘ ہفتے میں تین سے چار مرتبہ یہی عمل کریں۔ یا دو ماہ تک روزانہ یہ عمل کریں۔ ہمارے لیے دعا کردیں۔ (سیدہ عقیلہ مبشر‘ راولپنڈی)

  آپ اندھی کیوں نہ ہوئیں؟ یہ تو ایک معجزہ ہے !
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو قرآن کی ایک آیت کا معجزہ بتانا چاہتا ہوں۔ میری بیوی کی عمر اس وقت 64 سال ہے‘ شادی کو 48 سال ہوچکے ہیں یعنی 1966 میں شادی ہوئی تھی‘ 1967 میں اہلیہ کو گردہ کی درد ہوئی اور بہت شدید ہوئی ‘ ان کا آپریشن ہوا اور پتھری نکال دی گئی‘ اس کے بعد ان کو پتہ میں پتھری ہوئی اور پھر پتہ بھی نکال دیا گیا‘ اس کے بعد ان کی آنکھوں میں ایسی بیماری ہوئی جو کہ لاعلاج ثابت ہوئی اور ڈاکٹروں کے ایک مشترکہ بورڈ میں یہ کہا گیا کہ ان کی بینائی کسی وقت بھی ختم ہوسکتی ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ بینائی متاثر تو ہوئی مگر آج تک ختم نہ ہوئی‘اس زمانے میں کسی نے فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (ق22)سارا دن کھلا پڑھنے کو کہا تھا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ گزشتہ ماہ ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا‘ چیک اپ کرنے کے بعد ڈاکٹر سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور کہا کہ بی بی! آپ کی آنکھوں میں بینائی اور بصارت نام کو نہیں ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کو کیسے نظر آتا ہے یہ تو کوئی معجزہ ہے ۔ میں نے کہا یہ کمال اسی آیت کا ہے اور اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے۔ (غلام محی الدین‘ کراچی)
  غم و اندوہ کا غلبہ:
بخار، سردرد وغیرہ کی صورت میں یا غم و اندوہ کا غلبہ ہو تو اسم پاک یَاغَفُوْرُ کو روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھانے سے اللہ تعالیٰ شفاء دے گا۔ ان شاء اللہ
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 821 reviews.