میری زندگی تجربات سے بھری پڑی ہے‘ آئے دن کوئی نہ کوئی عمل کرتا رہتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کی ذات پر سوفیصد بھروسہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے امر کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ کوئی کام اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اس لیے میری زندگی کی بنیاد اعمال ہیں‘ تجربات ہیں گزشتہ کئی سالوں سے بلکہ یہ کہنا بے معنی نہ ہوگا کہ چالیس سال سے عملیات میں لگا ہوا ہوں۔
ڈینگی کا علاج: اکتوبر 2013ء کو میں کسی کام کے سلسلے میں تین دن کیلئے گھر سے باہر گیا‘ گھر واپس آیا تو اہلیہ نے بتایا کہ دونوں نوجوان بیٹوں کو پچھلے دو دن سے سخت بیمار ہے اور الٹیاں آرہی ہیں اور ایک بیٹے کے منہ سے رات کو خون آتا ہے‘ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ مجھے شک کہ ان کو ڈینگی کا بخار ہے اوریرقان بھی ہے۔ چونکہ میں رات کو گھر پہنچا تھا‘ صبح تہجد کے وقت اٹھا اور دو رکعت صلوٰۃ الحاجت ادا کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور صبح نماز کے بعد دفتر جاتے ہوئے صدقہ بھی دے دیا تاکہ طریقہ علاج حضور ﷺ کی سنت کے مطابق ہو‘ شام کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا تو ڈاکٹر صاحب نے مشورہ دیا کہ ایم ایچ میں لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں۔ پتھالوجی لیبارٹری میں جاکر ٹیسٹ کروا کر ٹیسٹ چیک کروائے تو انہوں نے بھی کہا کہ بچوں کو ڈینگی اوریرقان ہے۔ تھوڑی ادویات دیں کہا چند دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانا‘ ورنہ پھر ہسپتال داخل کرانا پڑے گا۔ گھر والے خاصے پریشان تھے‘ الحمدللہ میری پوری نظر اعمال پر تھی‘ میں نے اکتوبر 2013ء کے عبقری رسالے میں یرقان کا کامیاب دم پڑھا تھا اور وہ رسالہ بھی میرے گھر موجود تھا۔ ایک بات یہاں قارئین کو بتاتا چلوں کہ جون 2006ء سے لے کر آج تک جتنے عبقری کے رسالہ جات میرے پاس محفوظ ہیں‘ ان تمام رسالہ جات میں جتنے اعمال تحریر کیے گئے ہیں وہ سب میں نے ایک کتابی شکل میں لکھے ہوئے ہیں‘ یعنی میرے پاس اعمال کا ذخیرہ موجود ہے اور انہی اعمال سے میں نے اپنی زندگی کو رواں دواں رکھا ہوا ہے۔ بہرحال وہ عمل اس طرح ہے:۔ ہر قسم کے یرقان کیلئے کسی کچے برتن یا سٹیل والے برتن میں سرسوں کاتیل تقریباً تین چمچ ڈال کر اتنا ہی پانی ڈالیں پھر گھاس جو عموماً کھیت یا نہر کے کناروں پر لگا ہوتا ہے لمبا ہوتاہے یا پھر کوئی بھی گھاس لیکر مریض کو کہیں کہ وہ اس برتن میں جو تیل ہے اس پر نظر رکھے اور دم کرنے والا سورۂ قریش مع تسمیہ کو تین بار پڑھے۔ ساتھ گھاس کو اور تیل کو بھی گھماتا رہے کبھی دائیں‘ کبھی بائیں‘ الحمدللہ! یہ عمل دونوں پر تین دن کیا۔ اس عمل کی برکت سے رات کو جو منہ سے خون آرہا تھا بند ہوگیا‘ بخار اتر گیا۔
دوسرا عمل: سورۂ فاتحہ کا عمل یعنی 41 بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مسلسل بچوں کو پانی پلاتا رہا اور دونوں پر سورۂ فاتحہ کا دم بھی کرتا رہا‘ پورے دس دن میں نے یہی عمل جاری رکھا‘ دس دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرائے تو رزلٹ سوفیصد درست تھا۔ ایم ایچ کے ڈاکٹر جو کہ میرے جاننے والے تھے ٹیسٹ دیکھ کر حیران رہ گئے اور کہا مجھے لگتا ہے کہ کسی اللہ والے سے دعا کروائی ہے۔
میں نے انہیں کہا: جناب! عبقری کے ایڈیٹر حضرت حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم کے بتائے ہوئے اعمال کیے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے ان پر خود ہی عمل کرتا رہا۔ کہنے لگے میرے پاس یہ پہلا واقعہ ہے کہ ڈینگی اوریرقان کے مریض بغیر ہسپتال داخل ہوئے درست ہوگئے ہیں۔ میں نے انہیں درج بالا عمل بتائے اور ساتھ کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں