خوبصورتی کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ: ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں (دم کریں) اور ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ درود شریف کثرت سے پڑھیں‘ ان شاء اللہ چہرہ بھی خوبصورت ہوجائے گا اور چہرے پر نور بھی آجائے گا۔ آزمودہ ہے‘ کئی خواتین نے آزمایا اور میں بھی آزما رہی ہوں‘ عبقری میں بارہا اس کے مشاہدات پڑھے ہیں۔ہائی بلڈپریشر کا علاج: کالی چندن ایک بوٹی ہے اس کو باریک پیس لیں‘ روزانہ نہار منہ چمچ کے پچھلے حصے کی نوک پر جتنا سفوف لگے اسے تازہ پانی کےساتھ لیں‘ ساتھ ساتھ بلڈپریشر چیک کرواتے رہیں جب نارمل ہوجائے چھوڑ دیں۔ بہت فائدہ مند اور آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ (کالی چندن پنساری سے مل جاتی ہے)گوندھے ہوئے آٹے کو محفوظ کرنا: آٹا گوندھنے کے تھوڑی دیر کے بعد اس پر پپڑی آجاتی ہے اس کے حل کیلئے کوئی بھی شاپر لے کر ڈبل روٹی کا ہو تو بہتر ہے‘ کاٹ کر چوکور کرلیں۔ اب اس کو پانی میں گیلا کرلیں اور آٹے پر ڈھانپ دیں۔ فریج میں آٹا رکھ دیں۔ آٹے پر پپڑی نہیں آئے گی۔ خربوزہ یا سردہ کے پھل سے بیج حاصل کرنا: خربوزے کا پھل کھالیا جاتا ہے مگر اس کے بیج بڑی مشکل سے حاصل ہوتے ہیں‘ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیجوں کو جال سمیت کسی تھیلی میں ایک دن یا چوبیس گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ اگلے دن اس کو دھولیں بڑی آسانی سے بیج علیحدہ ہوجائیں گے۔ سالن میں سوجی کا استعمال: اگر سالن پتلا ہوگیا ہے اور آپ کے پاس ٹماٹر یا پیاز نہیں ہے تو بھنی ہوئی سوجی سالن میں ڈالیں اس سے سالن گاڑھا ہوجائے گا اور ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا۔
پیاز اور آنسو: آپ نے جتنے پیاز روزانہ استعمال کرنے ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر اچھی طرح لفافہ بند کرکے فریج میں رکھ دیں۔ صبح جب آپ کھانا پکانے کیلئے پیاز کاٹیں گی تو آنکھوں سے ہرگز پانی نہیں نکلے گا اور فریج میں سے پیاز کی بو بھی نہیں آئے گی۔ اگر رات کو پیاز رکھنا بھول جائیں تو کھانا پکانے سے گھنٹہ آدھ گھنٹہ قبل پیاز فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ کھانے کی خوشبو: کھانا پکانے کے دوران اگر ایک موم بتی کو جلا کر چولہے کے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو صرف کچن تک محدود رہے گی۔
فرش سے چیونگم صاف کرنا: عام طور پر بچے چیونگم کھا کر کہیں بھی پھینک دیتے ہیں۔ فرش پر کہیں چیونگم چپک جائے تو اکھاڑنا بہت مشکل ہوتا ہے جو لوگ فلیٹوں یا اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں ان کی سیڑھیوں پر اکثر چیونگم چپکی ہوئی ہوتی ہے جو بہت بدنما لگتی ہے‘ اس کو صاف کرنے کا آسان سا حل ہے‘ مٹی کے تیل سے کوئی کاٹن کا کپڑا یا روئی بھگو کر اس سطح کو رگڑیں پھر خشک صاف کپڑے سے صاف کریں۔ چیونگم بہت آسانی سے صاف ہوجائے گی۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریاں: صبح اٹھ کر منہ دھونے سے پہلے آپ آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر اپنی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں اتنا کہ لگے بجلی سی پیدا ہوگئی ہے۔ پھر اپنی ہتھیلیوں کو اپنی دونوں آنکھوں پر رکھیں۔ یہ عمل دس سے بارہ منٹ کریں۔ حلقے اور جھریاں روزانہ یہ عمل کرنے سے دور ہوجائیں گی۔ جگر میں خرابی پیدا ہونے پر: رات کو ایک مولی چھیل لیں درمیانے سائز کی اور اس کو شبنم میں رکھ دیں اور اوپر سے باریک کپڑے یا چھلنی سے ڈھک دیں تاکہ گرد یا کیڑے وغیرہ سے محفوظ رہے۔ صبح نہار منہ کھائیں تو جگر میں خواہ کسی قسم کی خرابی یا تکلیف ہو تو آرام آجائے گا۔ کھانسی کا علاج: سونٹھ ایک تولہ‘ کالی مرچیں ایک تولہ‘ سفید مصری ایک تولہ‘ ان تینوں کو باریک پیس لیں۔ آدھا چائے کا چمچ منہ میں ڈال کر چوسیں‘ آرام آجائے گا۔ کریلے کی کڑواہٹ جلد دور: کریلے کو لمبائی کے رخ کاٹنے سے ان کی کڑواہٹ بہت کم ہوجاتی ہے۔ کریلے لمبائی میں کاٹ کر نمک لگاکر ایک گھنٹہ رکھ دیں۔ پھر مل کر دھولیں۔ اگر فوری استعمال نہ کرنے ہوں تو نمک لگا کر فریز کردیں۔ جب پکانے ہوں مل کر دھولیں۔ کریلے بالکل کڑوے نہیں ہوں گی۔سردیوں میں خشک جلد کا علاج: آگے سردی تو آہی رہی ہے تو میں نے سوچا ان ٹوٹکوں کے ساتھ یہ ٹوٹکہ بھی قارئین کی نذر کردوں:۔ اگر سردی کی وجہ سے جلد خشک ہوجائے تو ایک انڈے کی زردی میں ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کا تیل مکس کرلیں اس کو اتنا پھینٹیں کہ جھاگ کی طرح ہوجائے اس کو چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے بعد اچھے سے صابن سے منہ دھولیں۔رنگ گورا کرنے کا طریقہ: خربوزہ کے بیج‘ سنگترے کے چھلکے‘ سونف اور جَو کا آٹا‘ یہ چاروں چیزیں ہم وزن لیں اور انہیں کوٹ کر چھان لیں۔ صبح اور شام چہرے پرملیں اور نصف گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں۔ اکیس روز تک یہی عمل کریں۔ سیاہ رنگ بھی سفیدی مائل ہوجائے گا۔ اگر بیماری کی وجہ سے چہرے کا رنگ سیاہ پڑجائے تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ رنگ نکھارنے کیلئے: ایک پاؤ مسور کی دال‘ آدھا کلو گائے کے کچے دودھ میں بھگوئیں‘ صبح تک دودھ جذب ہوجائے گا اور دال پھول جائے گی۔ اب اس دال کو دھوپ میں اچھی طرح دوتین دن تک خشک کرکے باریک پاؤڈر کی صورت میں پیس لیں۔ روزانہ رات کو تھوڑا سا پاؤڈر پانی میں گیلا کرکے رات کے وقت چہرے پر لگائیں۔ ابٹن کی طرح خشک ہونے پر رگڑ کر اتارلیں۔ چند روز میں رنگت صاف اور گلابی دکھائی دے گی۔برص کے داغ دور کرنا:اگر کسی کو برص کی شکایت ہو تو اس کے جسم پر نشان پڑجاتے ہیں۔ اس کیلئے یہ ہے کہ کلونجی کو سرکہ میں پیس کر داغوں پر مالش کرنے سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔ گورے چٹے بچے: ہر عورت کی خواہش ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت گورے چٹے بچے پیدا ہوں‘ ماں باپ اگر سانولے یا کالے رنگ کے ہوں تو بچے بھی ایسے ہوتے ہیں۔ گورے بچوں کی خواہش مند ماں کو چاہیے کہ وہ سفیدناریل روز نہارمنہ مصری ملا کر کھائے۔ ناریل نہ ملے تو سفید کھوپرا لے کر رکھ لیں۔ اس کے کھانے سے ماں کی عام جسمانی کمزوری بھی دور ہوگی اور بچہ بھی گورا صحت مند پیدا ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں