Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری زندگی بھر کے نچوڑ ٹوٹکے عبقری قارئین کی نذر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

آٹا گوندھنے کے تھوڑی دیر کے بعد اس پر پپڑی آجاتی ہے اس کے حل کیلئے کوئی بھی شاپر لے کر ڈبل روٹی کا ہو تو بہتر ہے کاٹ کر چوکور کرلیں۔ اب اس کو پانی میں گیلا کرلیں اور آٹے پر ڈھانپ دیں۔ فریج میں آٹا رکھ دیں۔ آٹے پر پپڑی نہیں آئے گی۔

خوبصورتی کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ: ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں (دم کریں) اور ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ درود شریف کثرت سے پڑھیں‘ ان شاء اللہ چہرہ بھی خوبصورت ہوجائے گا اور چہرے پر نور بھی آجائے گا۔ آزمودہ ہے‘ کئی خواتین نے آزمایا اور میں بھی آزما رہی ہوں‘ عبقری میں بارہا اس کے مشاہدات پڑھے ہیں۔ہائی بلڈپریشر کا علاج: کالی چندن ایک بوٹی ہے اس کو باریک پیس لیں‘ روزانہ نہار منہ چمچ کے پچھلے حصے کی نوک پر جتنا سفوف لگے اسے تازہ پانی کےساتھ لیں‘ ساتھ ساتھ بلڈپریشر چیک کرواتے رہیں جب نارمل ہوجائے چھوڑ دیں۔ بہت فائدہ مند اور آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ (کالی چندن پنساری سے مل جاتی ہے)گوندھے ہوئے آٹے کو محفوظ کرنا: آٹا گوندھنے کے تھوڑی دیر کے بعد اس پر پپڑی آجاتی ہے اس کے حل کیلئے کوئی بھی شاپر لے کر ڈبل روٹی کا ہو تو بہتر ہے‘ کاٹ کر چوکور کرلیں۔ اب اس کو پانی میں گیلا کرلیں اور آٹے پر ڈھانپ دیں۔ فریج میں آٹا رکھ دیں۔ آٹے پر پپڑی نہیں آئے گی۔ خربوزہ یا سردہ کے پھل سے بیج حاصل کرنا: خربوزے کا پھل کھالیا جاتا ہے مگر اس کے بیج بڑی مشکل سے حاصل ہوتے ہیں‘ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیجوں کو جال سمیت کسی تھیلی میں ایک دن یا چوبیس گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ اگلے دن اس کو دھولیں بڑی آسانی سے بیج علیحدہ ہوجائیں گے۔ سالن میں سوجی کا استعمال: اگر سالن پتلا ہوگیا ہے اور آپ کے پاس ٹماٹر یا پیاز نہیں ہے تو بھنی ہوئی سوجی سالن میں ڈالیں اس سے سالن گاڑھا ہوجائے گا اور ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا۔
پیاز اور آنسو: آپ نے جتنے پیاز روزانہ استعمال کرنے ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر اچھی طرح لفافہ بند کرکے فریج میں رکھ دیں۔ صبح جب آپ کھانا پکانے کیلئے پیاز کاٹیں گی تو آنکھوں سے ہرگز پانی نہیں نکلے گا اور فریج میں سے پیاز کی بو بھی نہیں آئے گی۔ اگر رات کو پیاز رکھنا بھول جائیں تو کھانا پکانے سے گھنٹہ آدھ گھنٹہ قبل پیاز فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ کھانے کی خوشبو: کھانا پکانے کے دوران اگر ایک موم بتی کو جلا کر چولہے کے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو صرف کچن تک محدود رہے گی۔
فرش سے چیونگم صاف کرنا: عام طور پر بچے چیونگم کھا کر کہیں بھی پھینک دیتے ہیں۔ فرش پر کہیں چیونگم چپک جائے تو اکھاڑنا بہت مشکل ہوتا ہے جو لوگ فلیٹوں یا اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں ان کی سیڑھیوں پر اکثر چیونگم چپکی ہوئی ہوتی ہے جو بہت بدنما لگتی ہے‘ اس کو صاف کرنے کا آسان سا حل ہے‘ مٹی کے تیل سے کوئی کاٹن کا کپڑا یا روئی بھگو کر اس سطح کو رگڑیں پھر خشک صاف کپڑے سے صاف کریں۔ چیونگم بہت آسانی سے صاف ہوجائے گی۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریاں: صبح اٹھ کر منہ دھونے سے پہلے آپ آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر اپنی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں اتنا کہ لگے بجلی سی پیدا ہوگئی ہے۔ پھر اپنی ہتھیلیوں کو اپنی دونوں آنکھوں پر رکھیں۔ یہ عمل دس سے بارہ منٹ کریں۔ حلقے اور جھریاں روزانہ یہ عمل کرنے سے دور ہوجائیں گی۔ جگر میں خرابی پیدا ہونے پر: رات کو ایک مولی چھیل لیں درمیانے سائز کی اور اس کو شبنم میں رکھ دیں اور اوپر سے باریک کپڑے یا چھلنی سے ڈھک دیں تاکہ گرد یا کیڑے وغیرہ سے محفوظ رہے۔ صبح نہار منہ کھائیں تو جگر میں خواہ کسی قسم کی خرابی یا تکلیف ہو تو آرام آجائے گا۔ کھانسی کا علاج: سونٹھ ایک تولہ‘ کالی مرچیں ایک تولہ‘ سفید مصری ایک تولہ‘ ان تینوں کو باریک پیس لیں۔ آدھا چائے کا چمچ منہ میں ڈال کر چوسیں‘ آرام آجائے گا۔ کریلے کی کڑواہٹ جلد دور: کریلے کو لمبائی کے رخ کاٹنے سے ان کی کڑواہٹ بہت کم ہوجاتی ہے۔ کریلے لمبائی میں کاٹ کر نمک لگاکر ایک گھنٹہ رکھ دیں۔ پھر مل کر دھولیں۔ اگر فوری استعمال نہ کرنے ہوں تو نمک لگا کر فریز کردیں۔ جب پکانے ہوں مل کر دھولیں۔ کریلے بالکل کڑوے نہیں ہوں گی۔سردیوں میں خشک جلد کا علاج: آگے سردی تو آہی رہی ہے تو میں نے سوچا ان ٹوٹکوں کے ساتھ یہ ٹوٹکہ بھی قارئین کی نذر کردوں:۔ اگر سردی کی وجہ سے جلد خشک ہوجائے تو ایک انڈے کی زردی میں ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کا تیل مکس کرلیں اس کو اتنا پھینٹیں کہ جھاگ کی طرح ہوجائے اس کو چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے بعد اچھے سے صابن سے منہ دھولیں۔رنگ گورا کرنے کا طریقہ: خربوزہ کے بیج‘ سنگترے کے چھلکے‘ سونف اور جَو کا آٹا‘ یہ چاروں چیزیں ہم وزن لیں اور انہیں کوٹ کر چھان لیں۔ صبح اور شام چہرے پرملیں اور نصف گھنٹے کے بعد چہرہ دھولیں۔ اکیس روز تک یہی عمل کریں۔ سیاہ رنگ بھی سفیدی مائل ہوجائے گا۔ اگر بیماری کی وجہ سے چہرے کا رنگ سیاہ پڑجائے تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ رنگ نکھارنے کیلئے: ایک پاؤ مسور کی دال‘ آدھا کلو گائے کے کچے دودھ میں بھگوئیں‘ صبح تک دودھ جذب ہوجائے گا اور دال پھول جائے گی۔ اب اس دال کو دھوپ میں اچھی طرح دوتین دن تک خشک کرکے باریک پاؤڈر کی صورت میں پیس لیں۔ روزانہ رات کو تھوڑا سا پاؤڈر پانی میں گیلا کرکے رات کے وقت چہرے پر لگائیں۔ ابٹن کی طرح خشک ہونے پر رگڑ کر اتارلیں۔ چند روز میں رنگت صاف اور گلابی دکھائی دے گی۔برص کے داغ دور کرنا:اگر کسی کو برص کی شکایت ہو تو اس کے جسم پر نشان پڑجاتے ہیں۔ اس کیلئے یہ ہے کہ کلونجی کو سرکہ میں پیس کر داغوں پر مالش کرنے سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔ گورے چٹے بچے: ہر عورت کی خواہش ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت گورے چٹے بچے پیدا ہوں‘ ماں باپ اگر سانولے یا کالے رنگ کے ہوں تو بچے بھی ایسے ہوتے ہیں۔ گورے بچوں کی خواہش مند ماں کو چاہیے کہ وہ سفیدناریل روز نہارمنہ مصری ملا کر کھائے۔ ناریل نہ ملے تو سفید کھوپرا لے کر رکھ لیں۔ اس کے کھانے سے ماں کی عام جسمانی کمزوری بھی دور ہوگی اور بچہ بھی گورا صحت مند پیدا ہوگا۔

  چہرے کے کیل مہاسوں کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کیل مہاسوں کیلئے یہ نسخہ لاجواب ہے۔ھوالشافی: لیموں کا رس تین بارباریک کپڑے سے چھنا ہوا دو تولہ‘ عرق گلاب سہ آتشہ دو تولہ‘ گلیسرین اچھے والی دو تولہ‘ تینوں چیزوں کو ایک شیشی میں ڈال کر یکجان کرلیں‘ دن میں کم ازکم تین مرتبہ لگائیں۔ (فرزانہ جبیں‘ کھوئیاں)
  سر درد چٹکی میں غائب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود طبی و روحانی ٹوٹکوں سے بڑے بڑے مسائل آسانی سے حل ہوجاتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک روحانی چٹکلہ ہے‘ سر میں شدید درد ہو تو دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر اکتالیس مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے سر پر پورا ہاتھ پھیرلے۔ درد ایسا غائب جیسے تھا ہی نہیں۔ آزمودہ‘ مجرب پرتاثیر عمل ہے۔ (اسماء خالد‘ واہ کینٹ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 809 reviews.