Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

انتقام لینے سے پہلے سوچ لو!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے اس کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ وہ اتفاقاً ایک مقام پر گیا ہوا تھا ایک سڑک سے گزرتے ہوئے اس کے کان میں کچھ آوازیں آئیں۔

ایک  صاحب ٹرانسپورٹ کاکام کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایک گاڑی تھی جس کا لائسنس رسمی طور پر دوسرے کے نام تھا۔ کچھ دنوں کے بعد اس آدمی کی نیت خراب ہوگئی اس نےچاہا کہ کاغذ میں قانونی اندراج سے فائدہ اٹھا کر گاڑی پر قبضہ کرلے یا اس کے معاوضہ میں ان سے کوئی بڑی رقم حاصل کرلے۔ ٹرانسپورٹ کے مالک کے سامنے جب یہ بات آئی تو اس کے بدن میں آگ لگ گئی‘ وہ اپنے اس ’’دوست‘‘ کا جانی دشمن ہوگیا۔ اب اس کا ذہن ہروقت ایک ہی سوچ میں رہتا وہ یہ کہ اس شخص کو کس طرح مروایا جائے‘ انتقام کے جذبہ نے اس کے ذہن کو جرائم کا کارخانہ بنادیا۔ اس کو نہ اپنے کاروبار کی ترقی کی فکر تھی نہ اپنے گھر کو بنانے کی‘ ساری فکر اس بات کی تھی کہ مذکورہ شخص کو کسی نہ کسی طرح ہلاک کردیا جائے۔ اسی حال میں چھ ماہ گزر گئے۔ بالآخر ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے اس کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ وہ اتفاقاً ایک مقام پر گیا ہوا تھا ایک سڑک سے گزرتے ہوئے اس کے کان میں کچھ آوازیں آئیں۔ اس کو محسوس ہوا کہ یہاں کوئی تقریر ہورہی ہے۔ وہ جلسہ گاہ کی طرف مڑگیا اور وہاں بیٹھ کر تقریر سننے لگا۔ تقریر کرنے والا کہہ رہا تھا: ’’انتقام لینے پہلے سوچ لو کہ انتقام کا بھی انتقام لیا جائے گا‘‘ تقریر کی سادگی نے اس کو اپنی طرف کھینچ لیا‘ وہ انتہائی غور کے ساتھ مقرر کی باتیں سنتا رہا جو بار بار مختلف مثالوں کے ذریعے اپنے نقطہ نظر کو واضح کررہا تھا۔ تقریر کے بعد جب وہ جلسہ گاہ سے اٹھا تو وہ دوسرا انسان بن چکا تھا۔ اس نے طے کیا کہ وہ انتقام کے ذہن کو ختم کردے گا اور مذکورہ شخص کے معاملہ کو خدا کے حوالہ کرکے اپنے کاروبار کی ترقی میں لگ جائے گا۔
ٹرانسپورٹ کے مالک کو اب تک کام کرنے کا صرف’’تخریبی ڈھانچہ‘‘ معلوم تھا۔ اب انہوں نے کام کرنے کا ’’تعمیری ڈھانچہ‘‘ دریافت کرلیا ان کو معلوم ہوا کہ کام کرنے کا وہی ایک انداز نہں ہے جس پر دوسرے اکثر لوگ چل رہے ہیں‘ کام کرنے کا ایک اور انداز بھی ہے اور وہ ہے ’’دوسرے کے پیچھے دوڑنے کے بجائے اپنے پیچھے دوڑنا‘‘ مذکورہ شخص نے اب اسی دوسرے طریقے کو پکڑلیا۔ انہوں نے ایک ملاقات میں مجھے کہا کہ ’’اب وہ اپنے آپ کو زیادہ پرسکون بھی پاتے ہیں اور زیادہ کامیاب بھی‘‘

  گناہ کا آغاز:
گناہ کا آغاز مکڑی کے تار کی مانند نازک ہوتا ہے لیکن انجام جہاز کے رسے کی مانند مضبوط اورناقابل شکست ہوتا ہے۔ (ابوبکر بن داؤد ؒ)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 807 reviews.