Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علامہ شاہ ولایت اللہ نجیب آبادیؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

اگر کسی دشمن نے سفلی جادوکے ذریعہ دکان کی بندش کرا دی ہو اور دکان پر بکری نہ ہوتی ہو یا رقم کا پتہ نہ چلتا ہو یا دکان پر دل نہ لگتا ہو یا گاہک چیز خرید کر واپس کردیتے ہوں یا با ت بات پر بحث کرتے ہوں تو اس کیلئے مندرجہ ذیل عمل کریں۔

خونی دست روکنے کیلئے: اگر کسی کو خونی دست کی شکایت ہوگئی ہو تو اس سے صحت یابی کیلئے روزانہ ذیل آیت باوضو پاک کاغذ پر اکیس مرتبہ لکھے اور روزانہ ایک آیت قینچی سے کاٹ کر باوضو پانی میں گھول کر مریض کوپلائے۔ اکیس دن تک برابر پلاتا رہے ناغہ نہ کرے نیز یہی آیت باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں باندھ دے اور تین سو بار یَاحَفِیْظُ باوضو پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ ان شاء اللہ مریض جلد صحت یاب ہوگا۔ آیت یہ ہے:۔یَاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ (یونس57)
ناف ٹل جانا:اگر کسی کی ناف جگہ چھوڑ دے اور اپنی جگہ نہ رہے تو اس کے سبب کمر میں اکثر درد رہتا ہے بعض مرتبہ پیٹ میں مروڑاور دست یاپیچش شروع ہوجاتی ہے اس کیلئے مندرجہ ذیل دو آیات باوضو کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے ناف کے اوپر باندھ دیں‘ تعویذ ناف سے ہٹنے نہ پائے ورنہ جدھر تعویذ ہوگا ادھر ہی ناف بھی سرک جائے گی‘ لہٰذا اس بات کا خاص دھیان رکھا جائے ورنہ فائدہ نہ ہوگا

ذٰلِکَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃٌ oاِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِہٖ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا
درد دل کیلئے: اگر کسی کے دل میں درد ہو تو مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذپر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے اور تعویذ کو دھاگے وغیرہ سے اس طرح باندھے کہ تعویذ دل کے اوپر رہے۔ وہ آیت یہ ہے:۔ اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ ﴿ؕالرعد۲۸﴾
جادو کی وجہ سے دکان اور آمدن کی بندش کاعلاج: اگر کسی دشمن نے سفلی جادوکے ذریعہ دکان کی بندش کرا دی ہو اور دکان پر بکری نہ ہوتی ہو یا رقم کا پتہ نہ چلتا ہو یا دکان پر دل نہ لگتا ہو یا گاہک چیز خرید کر واپس کردیتے ہوں یا با ت بات پر بحث کرتے ہوں تو اس کیلئے مندرجہ ذیل عمل کریں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ دکان کی بندش کھلے گی اور کاروبار خوب چلے گا۔ 1۔ دکان کا دروازہ کھولنے سے قبل سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھیں‘ پھر دروازہ کھولیں۔ دکان کا دروازہ کھولنے کے بعد دکان کے اندر داخل ہوکر اکتالیس باراَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں۔ اَللہُ الصَّمَدْ پڑھنے سے پہلے تین بار درود شریف پڑھیں‘ پھر اکتالیس بار اللہ الصمد پڑھیں‘ پھر تین بار درود شریف پڑھیں۔ مندرجہ ذیل تعویذ جمعرات کے دن سورج نکلنے کے بعد ایک گھنٹہ کے اندر اندر باوضو لکھیں اور فریم کرا کے دکان میں اس طرح لگائیں کہ دکان کے دروازے کے مقابل فریم ہے اور دکان کے دروازے سے تعویذ سامنے نظر آئے وہ تعویذ یہ ہے:۔
Allama Saahab taweez
ترقی علم و حافظہ: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ تقریر و خطابت میں خوب آمد ہو اور قرآن و حدیث کامفہوم باآسانی حل ہو اور علم و حافظہ میںخوب ترقی ہو تو اس کیلئے روزانہ بعد نمازفجر باوضو اکتالیس بار یہ کلمات پڑھیں۔یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اگر تقریر کرنے سے قبل، قرآن و حدیث پر غورو فکر سے پہلے‘ سبق کامطالعہ کرنے سے پہلے اکتالیس بار یہ کلمات پڑھ لیے جائیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ ذہن و دماغ کھل جائیں گے اور بات خوب سمجھ آئے گی۔
سحر و جادو سےنجات کیلئے: اگر کسی پر جادو‘ سحر یا سفلی کردیا گیا ہو اور وہ شخص اس کے سبب بیمار رہتا ہو اور حکیم ڈاکٹر کو اس بیماری کا پتہ نہ چلتا ہو یا اس کا کاروبار نہ چلتا ہو اور روز بروز قرض میں جکڑتا چلا جاتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل کریں۔ سات عدد سبز بیری کے پتے لے کر ان کو دو پتھروں سے خوب رگڑیں اگر پتھر نہ ملیں تو کونڈی میں پیس لیں۔ پھر ان کو بالٹی میں ڈال دیں‘ پھر اوپر سے ڈونگے بھر بھر کر ڈالتے جائیں اور ان پتوں کو پانی میں خوب اچھی طرح حل کرلیں (ملالیں) پھر مریض کو اس پانی میں سے تین گھونٹ پانی پلائیں اور باقی پانی سے مریض نہائیں۔ یہ عمل تین دن کریں۔ یہ عمل گیارہ بجےسے پہلے پہلے کریں اور وہ پانی گندی نالی یا گٹر میں نہ جائے‘ اس لیے کھلی جگہ نہائیں تو بہتر ہے۔
ہرقسم کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے: اگر کوئی سخت کام اٹک گیا ہو یا کوئی سخت مشکل آگئی ہو تو اس کے حل کیلئے بعد نماز عشاء پاک و صاف ہوکر ایک ہی نشست میں 16 ہزار 6 سو 41 مرتبہ یَالَطِیْفُ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب ایک سوانتیس بار پڑھ چکے تو یہ آیت ایک مرتبہ پڑھ لے۔ لَاتُدْرِکُہُ الْاَبْصٰرُ وَ ہُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصٰرَ وَ ہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ ﴿الانعام۱۰۳﴾ جب یہ عمل مکمل کرلے تو اپنے مقصد میں کامیابی کی دعا کرے۔ تنبیہ: اس کی آسان ترکیب یہ ہے کہ ایک سو انتیس دانوں کی تسبیح بنا لے جب ایک دفعہ تسبیح پڑھ لے تو اوپر والی آیت ایک مرتبہ پڑھ لے اور یہ تسبیح ایک سو انتیس مرتبہ پڑھے۔ آسانی کیلئے ایک سو انتیس چھوٹے پتھر دھو کر اپنے ساتھ رکھ لے جب ایک بار تسبیح پڑھے اور آیت بھی پڑھ لے تو ایک چھوٹا پتھر اٹھا کر دوسری طرف رکھ دے اس طرح تسبیح کا شمار کرنا آسان ہوگا اور بھول چوک نہ ہوگی۔

حمل کی حفاظت کیلئے بہترین عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس حمل کی حفاظت کیلئے ایک بہترین عمل ہے۔ لا الہ الا اللہ کسی کاغذ پر 56 مرتبہ لکھ کر (یا لکھوا کر) حسب ضرورت تعویذ کی طرح تہ کرکے موم یا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر یا چمڑے میں سی کر حاملہ کے گلے میں یا بازو میں باندھ دیں‘ ان شاء اللہ حمل کی بھی حفاظت ہوگی اور بچہ بھی بلا و آفات سے محفوظ رہے گا۔ اگر 55 بار (اول و آخر درودشریف کے ساتھ) کلمہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے رکھ لیں اور پیدا ہوتے ہی بچہ کے منہ پر لگادیں تو بچہ ذہین ہوگا‘ بیماریوں سے بھی محفوظ رہے گا اگر یہی پڑھ کر زیتون کے تیل پر دم کرکے بچے کے جسم پر نرمی کے ساتھ مل دیا جائے تو بے حد مفید ہے۔ایام حمل کیلئے بہترین: حمل میں کسی قسم کی بھی تکلیف ہو اس کیلئے ولادت میں آسانی کی خاطر سورۂ مریم کا ورد بے حد مفید ہے‘ حاملہ عورت روز پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کرے یا کوئی دوسرا پڑھ کر دم کردے‘ ان شاء اللہ اس کی برکات خوب ظاہر ہوں گی۔ حمل میں تاخیر: اگر حمل میں مطلوبہ درد شروع ہونے میں تاخیر ہوجائے تو بہت پُرانا گُڑ30 یا40 گرام لیکر 100 گرام پانی میں گرم کیجئے‘ جب گُڑ پگھل جائے تو سہاگہ‘ پھولی ہوئی پھٹکڑی دو گرام ملا کر پلانے سے ان شاء اللہ آسانی سے ولادت ہوگی۔ پیٹ میں بچہ ٹیڑھا ہوجائے تو: سورۂ انشقاق کی ابتدائی پانچ آیات تین بار پڑھیں (اول وآخر تین مرتبہ درودشریف) آیات کے شروع میں ہر بار بسم اللہ شریف پوری پڑھے۔ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے۔ ان شاء اللہ بچہ سیدھا ہوجائے گا۔ درد زہ کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔ (کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑپور)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 803 reviews.