Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گرمی ہے تو کیا ہواشربت بادام کا لاجواب ترین نسخہ حاضر ہے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

طبی نقطہ نظر سے موسم گرما کہ ملبوسات کا رنگ بہت ہلکا یا پھر سفید ہونا چاہیے سفید رنگ بہت ہی مفید ہے۔ رنگین ملبوسات سورج کی شعاعوں کوجذب کرکے جسم کو گرما کرنے کا باعث ہوتے ہیں جبکہ سفید سوتی ملبوسات شعاعوں کو جذب نہیں کرتے۔

پاکستان میں ماہ مئی سے اگست تک موسم گرما اپنی تمام تر رعنائیوں سے باشندگان وطن کے خون کو گرم رکھتا ہے۔ سورج اپنی تمام تر آب و تاب اور چمک دمک کے ساتھ آسمان سے عمودی شعاعیں انسان پر ڈالتا ہے اور ان کے انعکاس کی وجہ سے دھوپ کی شدت و تمازت میں بہت اضافہ ہوجاتا ہے۔ موسم گرما میں چلنے والی گرم ہوائیں (لُو) گرمی اور خشکی میں زیادتی کا باعث ہوتی ہیں۔ ان ہواؤں کے چلنے سے زندگی اجیرن ہوجاتی ہے۔ اس موسم میں لو لگنا‘ ہیضہ‘ پیٹ کے امراض اور گرمی کے بخار‘ صحت و تندرستی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس موسم کی ان اندوہناکیوں سے بچنے کیلئے ہر آدمی بے چین رہتا ہے۔ اس موسم کی خرابیوں کے تحفظ کیلئے چند تقاضے جو حسب ذیل ہیں ان کو پورا کرکے اس موسم کی سختیوں سے بچاجاسکتا ہے۔

لباس: جسم اور ستر کو ڈھانپنے کیلئے لباس کی اہمیت ہے۔ اس میں تزئین و آرائش بھی اپنے اپنے وسائل کے مطابق ہوتی ہے مگر سادہ لباس پروقار شخصیت کی علامت ہوتا ہے موسم کے اعتبار سے گرمیوں میں سوتی ملبوسات بہت بہتر ہوتے ہیں کیونکہ یہ پسینہ کو جذب کرلیتے ہیں اور ان سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔ طبی نقطہ نظر سے موسم گرما کہ ملبوسات کا رنگ بہت ہلکا یا پھر سفید ہونا چاہیے سفید رنگ بہت ہی مفید ہے۔ رنگین ملبوسات سورج کی شعاعوں کوجذب کرکے جسم کو گرما کرنے کا باعث ہوتے ہیں جبکہ سفید سوتی ملبوسات شعاعوں کو جذب نہیں کرتے۔ سوتی ملبوسات شعاعوں کو جذب نہیں کرتے۔ سوتی ملبوسات ململ کے باریک ہونے چاہئیں۔
موسم گرما کے مشروبات
شربت بادام بنانے کا طریقہ: شربت بادام مسکن اور مفرح شربت ہے‘ گرمی اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے‘ دماغ کو توانائی بخشتا ہے۔شربت بادام تیار کرنے کا طریقہ: مغزبادام شیریں 250 گرام رات کو پانی میں بھگودیں‘ صـبح چھیل کر گرینڈر میں پانچ گرام الائچی خورد کے ہمراہ بالکل باریک کرلیں۔ اس میں سوا کلو تک پانی کا استعمال کریں۔ گرینڈ ہونے کے بعد اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ اس میں تین کلو چینی سفید ڈال کر پکائیں‘ قوام درست ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھرلیں۔ شربت بادام تیار ہے۔ صبح وشام ایک ایک چھٹانک شربت میں ٹھنڈا پانی ملا کر استعمال فرمائیں۔شربت برہمی بوٹی‘ موسم گرما کا بہترین مشروب: زندگی کی دوڑ میں کامیابی کیلئے توانا جسم کے ساتھ ساتھ قوی دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اطباء حضرات نے دماغ کی جانب مناسب توجہ نہ دینے کے نتیجے میں ہونے والے جن امراض کی طرف اشارہ فرمایا ہے ان میں سردرد‘ ضعف دماغ‘ سرچکرانا‘ حافظہ کی کمزوری‘ نسیان (بھول جانا) دماغی تکان شامل ہے۔ شربت برہمی بوٹی دماغی کام کرنے والے حضرات بالخصوص طلباء‘ علماء‘ صحافی‘ وکیل حضرات کے لیے بہت ہی مفید ٹانک ہے۔ شربت برہمی بوٹی دماغ کو تروتازہ رکھتا ہے۔ یادداشت کو تیز کرتا ہے۔ گرمیوں میں پیاس بجھانے اور تسکین کیلئے مفید ہے۔ ھوالشافی: برگ برہمی بوٹی خشک پچاس گرام‘ مغزبادام شیریں پچاس گرام‘ مغزخیاربن پچاس گرام‘ فلفل سیاہ دو گرام‘ الائچی خورد شیر2 گرام‘ عرق گلاب خالص ڈیڑھ کلو۔ برگ برہمی بوٹی کو اچھی طرح پانی سے دھولیں۔ مغزبادام کو الگ پانی میں بھگو کر چھیل لیں۔ صبح تمام چیزوں کو بطور سردائی رگڑلیں۔ جب بالکل باریک ہوجائے پانی کی بجائے عرق گلاب میں رگڑائی کریں۔ ململ کے کپڑے سے چھان کر اس میں ڈیڑھ کلو چینی ڈال کر شربت تیار کریں۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھرلیں۔ چار تولہ شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ملا کر صبح و شام نوش فرمائیں۔ دماغی طاقت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ شربت مفرح: خوش ذائقہ مفرح اور مقوی قلب ہے‘ جگر اور معدے کو ترو تازہ اور صحت مندرکھتا ہے‘ فرحت بخش ہے‘ گرمی اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے‘ معدہ کی گرمی کو زائل کرتا ہے۔ ھوالشافی: خس100 گرام‘ گل نیلوفر 50 گرام‘ تخم کاسنی 50 گرام‘ کشنیز خشک 50 گرام‘ آلوبخارا 50 گرام‘ گل گاؤزبان 20 گرام‘ ابریشم مقشر 20 گرام‘ ناگ کسیر 20 گرام‘ صندل سفید اصلی 20 گرام‘ الائچی خورد 10 گرام‘ پھول گلاب تازہ 50 گرام۔ تمام ادویات کو ایک مرتبہ پانی سےدھولیں۔ رات کو دو کلو پانی میں بھگودیں۔ صبح ہلکی آگ پر رکھ کر جوش دیں۔ تقریباً پندرہ منٹ جوش دے کر ایک کپڑے سے چھان لیں۔ چارکلو چینی ڈال کر شربت تیار کریں۔ جب قوام گاڑھا ہوجائے تین ماشہ رنگ سرخ ایک چھٹانک عرق گلاب میں ملا کر ڈال دیں۔ مزید ایک جوش دے کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بیس قطرے ایسنس روح کیوڑہ ڈال دیں اب یہ شربت چھان کر بوتلوں میں بھرلیں۔ خوش ذائقہ فرحت بخش مشروب تیار ہے۔ ایک ایک چھٹانک صبح وشام ٹھنڈے پانی میں ملا کر پئیں۔ احتیاط: موسم گرما میں مختلف امراض مثلاً ہیضہ‘ حمیٰ محرقہ‘ اسہال اور پیچش کے جراثیم بکثرت پائے جاتے ہیں ان سے وباءً بھی امراض پھیل جاتے ہیں اور بعض دفعہ مختلف افراد کو یہ مرض لاحق ہوتے رہتے ہیں۔ اس کےعلاوہ پانی میں مختلف غیرطبعی اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے بدہضمی‘ اسہال‘ سنگ مثانہ وگردہ‘ کدو دانےا ور فیل پاکی شکایات ہوجات ہیں اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ پانی پینے سے پہلے یہ تسلی کرلی جائے کہ وہ صحت کیلئے مضر تو نہیں‘ پانی جن برتنوں میں سٹور کیا جاتا ہے یا برف جس مقام یا برتن میں محفوظ رکھی گئی ہے وہاں جراثیمی آلودگی کا خطرہ تو نہیں ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ جلدی سے تسکین پیاس کیلئے پیا جانے والا پانی باعث مرض بن جائے اور یہی کیفیت دیگر مشروبات پینے کے وقت بھی ہونی چاہیے مثلاً آج کل کولا مشروبات کا دور دورہ ہے مگر ان میں پائی جانے والی کیفین صحت کے لیے بہت ہی مضر ہے جبکہ اس کی نسبت سادہ شربت سستا اور صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔موسم گرما میں دودھ بھی جراثیم سے محفوظ نہیں رہتا‘ اس کو اچھی طرح گرم کرکے محفوظ رکھنا چاہیے۔

درود شریف کی کثرت‘ بلڈکینسر ختم ہوگیا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے نئے ہمسائے آئے ‘ کچھ مہینوں کے بعد میری ان سے اچھی خاصی سلام دعا ہوگئی‘ ایک دن وہ ہماری گھر آئیں تو بتانے لگی کہ اللہ پاک کا بڑا کرم و فضل ہے‘ بچے نیک اور فرمانبردار ہیں‘ نمازی ہیں‘ مزید بتانے لگی کہ میرا بیٹا فرسٹ ایئر میں پڑھتا تھا‘ اس کو بلڈکینسر ہوگیا‘ ہم نے بڑے بڑے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے علاج کروایا‘ کسی نے مجھے بتایا کہ آپ درود ابراہیمی کثرت سے پڑھیں‘ کہنے لگی: ہم نے درودابراہیمی پڑھتے ہوئے دن رات ایک کردیا‘ ہروقت زبان پر درود جاری رہتا اور اللہ پاک سے رو رو کر دعائیں مانگتی‘ اس برکت والے عمل کی وجہ سے آج میرا بیٹا بالکل تندرست ہے‘ اس نے ایم ایس سی کی اور وہ ایک بہت اچھی جاب کررہا ہے‘الحمدللہ! اب بھی میری زبان پر درودشریف رہتا ہے‘ اللہ پاک کا بڑا شکر ہے کہ اب کبھی کوئی پریشانی بھی نہیں ہوئی۔ (ج۔ش‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 801 reviews.