Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہلے ہوشربا فوائد پھر ککڑی کھانے کا ذائقے دار خیال

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

عربی قثاء فارسی خیارزہ سندھی پابی یا ونگی انگریزی Yellow Cucumber اس کا رنگ سبز اور پھول زردی مائل ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ پھیکا اور مزاج سرد تر دوسرے درجے میںہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک بیج ایک تولہ تک اور ویسے آدھ پاﺅ روزانہ ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ ٭ککڑی کے فوائد: (1) یہ حدت خون کو کم کرتی ہے۔ (2) جگر کو تسکین دیتی ہے۔ (3) ککڑی کے بیجوں کو پیشاب آور ہونے کی وجہ سے سوزاک، گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کیلئے استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ (4) اس کے بیجوں کو رگڑ کر چہرے پر لیپ کرنے سے چہرے کا رنگ نکھرتا ہے۔ (5) ککڑی کو کھانے کیلئے بہتر ہے کہ اس پر نمک اور کالی مرچ لگا کر کھایا جائے۔ (6) گرمی اور سوزش کو دور کرتی ہے۔ (7) ککڑی کھا کر پانی نہیں پینا چائیے ورنہ ہیضہ کا خدشہ ہو جاتا ہے۔ (8) یہ اپھار پیدا کرتی ہے۔ (9) دیر ہضم ہوتی ہے۔ (10) کولہوں اور کمر کے درد کیلئے انتہائی مفید ہے۔ (11) پرانے بخاروں کو ختم کرتی ہے۔ (12) ککڑی کے بیج ایک تولہ رگڑ کر روزانہ مسلسل پانچ روز تک پینے سے رگوں کو مواد سے پاک کرتے ہیں۔ (13) سوزاک کو دور کرنے کیلئے تخم خیارین چھ ماشے ،تخم خربوزہ چھ ماشے، تخم کاسنی چھ ماشے رگڑ کر پلانا انتہائی مفید اور مجرب ہے۔ (14) اس کے زیادہ استعمال سے ریاح اور قولنج پیدا ہوتے ہیں۔ (15) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی سے خاص رغبت تھی۔ حضرت عبد اللہ بن جعفررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پکی ہوئی کھجوریں (رطب ) اور ککڑی (قثاء) ایک ساتھ تناول فرماتے تھے۔ (16) پیشاب آور ہونے کے ناطے دل کی جملہ امراض میں ککڑی کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے۔ (17) ککڑی کو خوب چبا کر کھانا چاہیے تاکہ وہ جلدی ہضم ہو جائے۔ (18) ککڑی کے پتے باﺅلے کتے کے کاٹے کو پلانا بے حد مفید ہوتا ہے۔ (19) صفراوی دستوں میں ککڑی کے پتوں کو پانی میں رگڑ کر پلانا مفید ہوتاہے۔ (20) ککڑی بلغم دور کرتی ہے۔ (21) ککڑی بدن کو موٹا کرتی ہے۔ (22) سرد مزاج والوں کو ککڑی کھانے میں احتیاط سے کام لینا چائیے کیونکہ ان کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے۔ انہیں چائیے کہ وہ نمک، اجوائن کالی مرچ اور سونف کے ہمراہ کھائیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 88 reviews.