Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جب قبر کھودنا شروع کی تو قبرستان خوشبو سے مہک اٹھا!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2018ء

جب میت کو قبر میں اتارنے لگے توکیا دیکھا کہ جیسے قبر میں دیا جل رہا ہو‘ ایسی نورانی روشنی تھی سب لوگ حیران رہ گئے۔ بے شک وہ جومحبت اور پیار سے بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی تھیں اور خود پڑھتی تھیں یہ اس کی برکت اللہ پاک نے مخلوق کو دکھادی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کیلئے قرآن پاک کی برکات‘ شان اور برکت کے کچھ آنکھوں دیکھے سچے واقعات لکھ رہی ہوں‘ میری بچپن سے یہ عادت ہے کہ بڑی عمر کی خواتین سے دوستی اچھی لگتی ہے۔ان بڑی بوڑھیوں کے پاس زندگی کا تجربہ ہوتا ہے اس لیے کچھ سیکھنے کو ملتا ہے‘ میری ایک ایسی ہی دوست تھیں‘ بڑی عمر کی‘ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی بیٹی قرآن پاک پڑھنے ایک عورت کے پاس جایا کرتی تھی‘ پھر بڑی ہوئی تو اتفاق سے اس کی شادی اسی استاد کے پڑوس میں ہوئی‘ اب میری بیٹی اس استانی کا بہت خیال رکھتی جو بھی پکاتی اس کو بھی بھجواتی‘ ان کے اپنے بچے ملازمت پیشہ‘ شہروں میں بمعہ فیملی رہتے تھے ایک دن جب میری بیٹی بڑی اماں (استانی) کے گھرگئی تو وہ کیا دیکھتی ہے کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہے‘ اس نے آس پڑوس کی خواتین کو بلایا کہ آؤ ان کو ڈاکٹر کے پاس لے کر چلیں‘ بس اتنی دیر میں ہی وہ وفات پاگئیں‘ صبح کا وقت تھا‘ ان کا جنازہ مغرب کی نماز کے بعد ہوا‘ اندھیرا ہوچکا تھا‘ جب میت کو قبر میں اتارنے لگے توکیا دیکھا کہ جیسے قبر میں دیا جل رہا ہو‘ ایسی نورانی روشنی تھی سب لوگ حیران رہ گئے۔ بے شک وہ جومحبت اور پیار سے بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی تھیں اور خود پڑھتی تھیں یہ اس کی برکت اللہ پاک نےمخلوق کو دکھائی۔ اسی طرح گزشتہ رمضان المبارک کی ستائیس ویں رات تھی‘ ہمارے گاؤں کے ایک شخص نے ساری رات مسجد میں گزاری‘ نوافل‘ نماز‘ تسبیح اور قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہے‘ جب سحری کا وقت ہوا گھر گئے‘ سحری کی اور واپس مسجد آگئے‘ مسجد میں پھر نماز فجر کے بعد تلاوت قرآن پاک میں مشغول ہوگئے‘ جب ہلکی ہلکی روشنی ہوئی تو سائیکل نکالی‘ کھیتوں میں جانے لگے جیسے ہی روڈ پر گئے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے اور بالکل معمولی چوٹ آئی مگر ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی وفات پاگئے‘ میت گھر آئی‘ علاقہ کے چند لوگ جب قبر کھودنے کیلئے گئے تو جیسے ہی انہوں نے قبر کھودنا شروع کی تو عجیب خوشبو سے سارا قبرستان مہک اٹھا‘ جوں جوں قبر کھودتے جاتے خوشبو بڑھتی جاتی‘ جب لوگوں نے ان کے چہرے کا دیدار کیا تو اللہ کی شان لوگ اکثر دھوکہ کھاجاتے کہ وہ شخص نہیں ہیں‘ ایسا نور‘ ایسی خوبصورتی کہ ہر دیکھنے والا حیران رہ جاتا۔ قارئین! یہ میرے رب کی طرف سے ہمیں پیغام ہے جو میرے کلام سے سچی محبت رکھتا ہے اس کیلئے میرے پاس کیا کچھ ہے۔ بھٹکے ہوئے‘ غفلت میں ڈوبے ہوئے دیکھیں‘ میری طرف آئیں اور اپنی آخرت جہاں ہمیشہ رہنا ہے اس کے بارے میں سوچیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو روزانہ قرآن پاک سے سچی محبت‘ اس کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کرنے توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے نور کی برکت سے ہماری قبریں بھی روشن کردے۔

اب میرا اپنا کاروبار ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آٹا چکی کی دکان کرتا ہوں‘ پہلے میں کسی کی چکی آٹا پر ملازم تھا میں نے چھ سال کسی کی چکی پر ملازمت کی‘ ظہر کی نماز پڑھنے مسجد میں گیا‘ وہاں پر ایک نمازی نے کہا تہجد کے وقت اکتالیس مرتبہ سورۂ مزمل پڑھا کرو‘ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا کاروبار عطا فرمائیں گے۔ میں نے دو سال تک سورۂ مزمل پڑھی‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں نے اپنی چکی لگالی‘ میرے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں۔(محمد یٰسین‘ فیصل آباد)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 798 reviews.