Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک ٹوٹکہ ایک حقیقت یا افسانہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

قارئین! زندگی میں بعض تجربات ایسے ہوتے ہیں جو بیان تو کیے جاتے ہیں اور اس کے فوائد بھی نظر آتے ہیں لیکن اس کی کوئی دلیل نہیں ہوتی‘ ویسے بھی تجربہ دلیل کا محتاج نہیں ہوتا‘ تجربہ تجربہ ہے‘وہ دلیل نہیں مانگتا بس وہ صرف یہی مانگتا ہے کہ کرتے چلے جاؤ اور اس سے نفع اور فائدہ پاتے چلے جاؤ۔ کچھ اس طرح کے ایسے ٹوٹکے آپ کی زندگی میں بھی آئے‘ میں نے سنے بھی‘ آزمائے بھی اور حقیقتاً وہ کامیاب ہوتے ہیں اور ایسے کامیاب ہوتےہیں کہ بڑے بڑےتجربات‘ بڑے بڑے کمالات دے جاتے ہیں۔ انسان جب ناکام ہوجاتا ہے وہیں سے یہ تجربات اور فوائد شروع ہوتے ہیں۔ بے شمار لوگوں نے مجھے ایسے ٹوٹکے بتائے بظاہر ان کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن جب وہی ٹوٹکے آزمائے تو حقیقت واضح نظر آئی کہ واقعی باکمال تحفہ تھا۔ آئیے! ایک ٹوٹکہ آپ کو ایسا بتاتے ہیں جو ہم سالہا سال سے تسبیح خانہ کے افطار میں پوری دنیا سے آئے ہوئے اپنے مہمانوں کو دیتے ہیں اور اسی سے ان کی تواضع اور افطاری کرواتے ہیں۔
بس آپ ایسا کیجئے املی‘ آلو بخارا اور تخم بالنگو خرید لیجئے‘ بہت سستی چیزیں ہیں‘ مہنگی نہیں۔ ایک پاؤ املی‘ ایک پاؤ آلو بخارا اور ایک چھٹانک تخم بالنگو (جسے تخم ملنگا) بھی کہتے ہیں۔ ان کو صاف کرلیجئے صبح رمضان المبارک کے بعد اگر رمضان نہیں ہے تو آپ یہ مشروب تمام گرمیوں میں بہترین پینا چاہتے ہیں تو رات کو املی آلو بخارہ پانی میں تھوڑا تھوڑا بھگو دیں اور پھر صبح اٹھ کر اس کو اچھی طرح ملیں‘ ملنے میں بہت زیادہ مبالغہ کریں ہلکے ہاتھوں سے بہت دیر تک ملتے رہیں‘ لیکن ملنے والا فرد ایسا ہو جس کے ناخن بڑھے ہوئے نہ ہوں کیونکہ ناخن کے نیچے بہت زہراور بیماریاں ہوتی ہیں جو سائنس مسلسل متوجہ کیے جارہی اور اسلام نے تو پہلے ہی متوجہ کردیا ہے اور بہترین صابن کے ساتھ ہاتھوں کو خوب پہلے کہنیوں تک اچھی طرح دھولیا جائے‘ اب ان صاف ہاتھوں سے املی اور آلوبخارا کو خوب ملیں‘ اچھی خاصی دیر اتنا کہ یہ تمام اجزاء خود مشروب میں حل ہو جائیں‘ مناسب یہی ہے کہ آپ چھانیں نہیں بس اس میں سے گٹھلیاں نکال لیں اور گٹھلیاں نکال کر اس میں چاہیں تو شکر دیسی جو بہت گہرا رنگ رکھتی ہو کیونکہ شکر جتنی سفید ہوگی اتنا زیادہ اس میں کیمیکل ہو گا اور جتنا گہرا رنگ ہوگا اتنا وہ صحت اور تندرستی کی علامت ہوگی۔ حسب ضرورت شکر ملائیں‘ آپ چاہیں تو اس میں میٹھے کی جگہ شہد ملائیں تو اورحیرت انگیز کمال ہوگا اس کو جتنا پتلا کرنا چاہیں یا جتنا گاڑھا رکھنا چاہیں آپ کی مرضی ہے پھر اس میں ایک چمچ یا دو چمچ بڑے تخم بالنگو ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور کچھ دیر رکھ لیں۔ بس یہ اعلیٰ درجہ کا ایسا مشروب تیار ہے جو گرمی اور کمزوری میں نے دو لفظ لکھے ہیں ’گرمی اور کمزوری‘ موسم کی گرمی اور روزے کی بھوک‘ لو کی شدت‘ اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمزوری کا بہترین علاج ہے‘ عام دنوں میں جب آپ روزے سے نہیں اس مشروب کی مہمانوں اور آنے جانے والوں کی تواضع کریں۔ گھر میں استعمال کریں اپنی نئی نسلوں کو ان دیسی مشروبات سے شناسائی دیں‘ کیونکہ یہ وہ چیزیں ہیں جن کے کوئی مابعد اثرات نہیں یعنی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور یہ وہ چیزیں ہیں جو معدہ کی تیزابیت کا بہترین علاج ہیں۔ موجودہ کیمیکل والی غذائیں‘ گوشت برائیلر کا بکثرت استعمال اور اس کی وجہ سے انسانی زندگی میں جو افسوسناک زوال صحت کے نام پر آیا ہے‘ وہ فاسٹ فوڈز کا ہی کمال ہے فاسٹ فوڈز کیمیکل ملے مشروب یا غذا جن کا نقصان آپ کی صحت میں شروع ہوچکا ہے یا اچانک دل کا دورہ‘ ہیپاٹائٹس یا کسی بھی شکل میںہوسکتا ہے ان تمام کا حل اسی مشروب میں ہے جو لوگ گرمیوں کا روزہ رکھتے ہوئے گھبراتے ہیں وہ اسی مشروب کو بنا لیں‘ چاہیں تو سحری میں بھی پی سکتے ہیں‘ افطاری میں بنائیں‘ ساری رات صبح سحری تک پیتے رہیں۔ جسم تروتازہ‘ صحت مند چہرہ‘ نظرمیں تیزی‘ یادداشت میں بہت زیادہ بڑھوتری‘ ویسے بھی یہ مشروب ایسے مریض کو پلا سکتے ہیں جو ہیپاٹائٹس‘ جگر کے امراض‘ معدہ کا کوئی بھی مرض ہو‘ گیس‘ تبخیر‘ بادی‘ تیزابیت‘ قبض‘ بواسیر اس کیلئے نہایت لاجواب چیز ہے۔ ایسے لوگ جو دل کی گھبراہٹ کو بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں یا گرمی کا موسم جن کیلئے مصیبت اور وبال جان ہے اور وہ گرمی کے موسم سے بہت زیادہ گھبراتے ہیں بلکہ گرمی کے آنے سے پہلے ہی انہیں وحشت شروع ہوجاتی ہے‘ ایسے لوگوں کیلئے یہ مشروب انتہائی مفید اور صحت مند ہے اور اس کا استعمال بہت لاجواب ہے۔ آپ بھی یہ مشروب بنائیے روزانہ کی بنیاد پر بنائیں اور تازہ بنائیں تازہ چیز اور مشروب کی صحت اور توانائی الگ ہوتی ہے۔ کتنے لوگ ایسے تھے جو مجھے ملے میں نے انہیں یہی مشروب بتایا اور ہزاروں لاکھوں کے تجربات نے سب کو صحت مند اور مطمئن پایا۔ رمضان کے دنوں میں ہمارے ہاں بڑا مجمع ہوتا ہے جو تسبیح خانہ میں قیام کیلئے دور پرے سے ایک سچے جذبے اور شوق کے ساتھ آتا ہے ہم اس مجمع کو تندرست اور صحت مند رکھنے کی تدبیریں مختلف انداز سے کرتے رہتےہیں، اس میں یہ چیز بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے املی آلو بخارا اور تخم بالنگو کا مشروب۔ اگر کبھی مجبوراً تخم بالنگو نہ بھی ملے تو صرف املی‘ آلوبخارا اس میں شہد شکر یا چینی آپ استعمال کرسکتے ہیں اور صحت کے دروازے پر دستک دیں۔ یقیناً آپ کو صحت ملے گی اور صحت سے آپ کو حیرت انگیز تندرستی اور توانائی ملےگی۔ قارئین! یہ مشروب میرا نہیں بلکہ صدیوں سے نسل در نسل چلا آرہا ہے اور جس دور میں یہ مشروب استعمال ہوتا ہے اس دور میں بیماریاں اورہسپتالوں میں رش نہیں ہوتا تھا اور اسی مشروب کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں‘ رش اور پھر رنگارنگ گولیاں اور پھر اس کے بعد نت نئی تکالیف۔ آئیے! فطرت کی طرف لوٹ کر صحت اور تندرستی کے ہر پہلو پر نظر رکھیں کہ صحت اور تندرستی کے ہر پہلو سے ہی ہمیں زندگی کا سچا اور نیا انداز ملے گا ورنہ تو اسی میں ڈوب جائیں گے اور گھوم جائیں گے۔ کیا خیال ہے؟ یہ مشروب کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ بنا ہی نہ سکیں یقیناً ایسا نہیں آپ اس کو خود بنا سکتے ہیں اور استعمال کرسکتے ہیں اور میں تاکیداً پھر لکھوں گا کہ یہ مشروب نئی نسلوں کو ضرور استعمال کرائیں اور انہیں اس کے فوائد بتا بتا کر انہیں ضرور پلائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 685 reviews.