Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیرون ملک جارہی ہوں یہ نسخے نوٹ فرمالیں! پیچش اور میری آزمودہ ہومیوپیتھک ادویات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

بیرون ملک جارہی ہوں یہ نسخے نوٹ فرمالیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ کیلئے ملک سے باہر جارہی ہوں تو سوچا کیوں نہ کچھ وقت نکال کر عبقری قارئین کیلئے اپنے آزمودہ نسخہ جات لکھ دوں‘ لہٰذا درج ذیل نسخہ جات عبقری قارئین کی نذر ہیں۔خناق: حلق کے ورم میں مریض روٹی کا ٹکڑا چبا کر بھی نگل نہیں سکتا‘ حتیٰ کہ پانی کے گھونٹ کوحلق سے اتارنا مشکل ہوجاتا ہے‘ ایسی صورت میں مغز املتاس کے ٹکڑے دو عدد نکال کر پانی میں جوش دے کر غرغرے کرنے سے حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔ یہ معمولی سی دوا وہ اثر دکھاتی ہے جو قیمتی دوا کے استعمال سے بھی ناممکن ہے۔بچوں کے پیٹ میں کیڑے‘ اب نہیں!: آج کل بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی بہت شکایت ہے‘ اس کیلئے انار کے درخت کی چھال لے کر دو تولہ رات کو آدھ سیر پانی میں بھگودیں‘ صبح جوش دے کر آدھ پاؤ پانی رہ جائے تو چھان لیں اور مصری چار تولہ ڈال کر نیم گرم پلائیں‘ ہر قسم کے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ متلی‘ قے ختم: کٹھے میٹھے انار کا پانی ذرا سا مریض کو پلائیں‘ بے حد مفید ہے۔ منجن: اگر مسوڑھوں سے خون آتا ہو تو انار کے خشک پھول باریک پیس کر بطور منجن استعمال کریں‘ دانتوں کی کوئی بیماری پاس نہ آئے گی۔رنگت سرخ‘ خون صالح: چھوٹے بچے جن کی عمر نو دس سال ہو صبح و شام انار کا پانی دو تولہ متواتر چالیس روز پلاتے رہیں تو ان کے جسم کی رنگت سرخ نکل آتی ہے‘ خون صالح پیدا ہوتا ہے۔ کثرت حیض: انار کے پھل کی چھال دو تولہ‘ نیم کوب کرکے دو گھنٹہ ایک پاؤ پانی میں بھگو رکھیں پھر چھان کر دن میں تین بار ایک چھٹانک دو دن پلائیں‘ آرام آجائے گا۔ نکسیر: جس کو نکسیر آتی ہو انار کےپتے جوش دے کر اس پانی سے سر دھلائیں آرام آجائے گا۔ زخموں کا مرہم: اجوائن کو اپنی میں ڈال کر ابالیں جو شاندہ سے زخموں کو دھونےسے بہت فائدہ ہوتا ہے‘ زخموں میں زہریلا مادہ پیدا نہیں ہوتا اگر میٹھے تیل میں اجوائن ملا کر زخم پر لگائیں تو وہ جلد بھر جاتے ہیں اور صاف رہتا ہے۔ بینائی کی قوت کیلئے: بہیڑے پنسار کی دکان سے سستے مل جاتے ہیں‘ اس کے چھلکے کو سرمہ کی مانند باریک پیس لیں کھرل کرکے صبح آنکھ میں سلائی سے لگائیں‘ بینائی کوقوت ملے گی۔ منہ کی رال: عام طور پر چھوٹے بچوں کے منہ سے بہت زیادہ رال بہنے سے مائیں بے حد پریشان رہتی ہیں۔ ہر وقت شرٹ گیلی ہوتی ہے‘ اس کیلئے بہیڑہ کو چھان لیں‘ پھر اتنی ہی چینی مکس کرکے پانچ، پانچ ماشہ کھلانے سے آرام آتا ہے‘ بڑے آدمی بہیڑہ کا چھلکا منہ میں رکھیں تو منہ سے رال آنا بند ہوجاتی ہے۔بادی بواسیر: پیپل درخت سے جو پھل نیچے خودبخود گرتا ہے سایہ میں خشک کرکے سفوف بنائیں‘ ایک کف دست پانی چالیس دن کھائیں آرام آئیگا۔ بواسیر کے مسے: پیپل درخت کا چھلکا خشک لیکر مسوں کو دھونی دیں‘ ایک ہفتہ دھونی دینے سے مسے نیست و نابود ہوجائینگے۔ (مسز سید اعجاز شبیر بخاری‘ تلہ گنگ)
پیچش اور میری آزمودہ ہومیوپیتھک ادویات
موسم گرما اپنے عروج کی طرف رواں دواں ہے‘ بچہ ہو یا بڑا اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اگر اچانک اجابت کے راستہ خون آنا شروع ہوجائے تو کیا حالت ہوتی ہے‘ ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوگیا؟ مرض ہلکی نوعیت کا ہو تا دوچار بار پیٹ میں مروڑ ہوکر حاجت ہوتی ہے پھر مریض ٹھیک ہوجاتا ہے‘ مگر شدید کیس میں اجابت مروڑ کے ساتھ ساتھ بلڈ اور آؤں بخار بھی ساتھ ہوتا ہے۔ متلی قے کی کیفیت بھی‘ اس صورت میں آنتوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے‘ کمزوری بڑھتی چلی جاتی ہے‘ جب یہ مرض شدید نوعیت کا ہو تو پیٹ میں شدید درد‘ بار بار حاجت‘ خوب زور لگانا پڑتا ہے‘ محسوس ہوتا ہے کہ آنتوں میں کوئی سدہ پھنسا ہوا ہے‘ مگر صرف خون اور آؤں ہی کا اخراج ہوتا ہے‘ اس مرض کے باعث ایک چھوٹا کیڑا ہوتا ہے‘ جس کو ڈاکٹری اصلاح میں کرم پیچش کہتے ہیں۔ یہ کیڑا پینےکے پانی یا بذریعہ غذا تندرست اشخاص کی آنتوں میں پہنچ کر اس مرض کو پیدا کردیتا ہے‘ مکھیاں بھی اس مرض کو پھیلاتی ہیں‘ موسم کی تبدیلی ‘ گندا پانی یا کچا دودھ پینا‘ کچی ثقیلی غذا کھانا‘ باسی کھانا کھانا‘ انڈے کا زیادہ استعال وغیرہ اس مرض کے بنیادی اسباب ہیں۔ پینے کا پانی اگر صاف ہو تو بہت سے امراض سے بچا جاسکتا ہے مگر ہر جگہ ہی صاف پانی تو نہیں ہوتا۔پیٹ‘ جگر اور گردے امراض ان علاقوں میں زیادہ ہیں جہاں کا پانی صاف نہیں ہے۔ اس مرض میں سب سے اہم چیز پرہیز ہے‘ اگر ہلکی نوعیت کا بھی کیس ہو تب بھی دو چار دن مناسب ہلکی غذا استعمال کی جائے‘ مرچ‘ مصالحہ گرم‘ روٹی استعمال نہ کی جائے۔ بدپرہیزی کی وجہ سے ہی یہ مرض شدید نوعیت میں بدل سکتا ہے‘ اگر بچوں میں ہو تو آپ بھی جانتے ہیں کہ بچوں کو پرہیز کرانا کس قدر مشکل ہوتا ہے‘ بہتر یہی ہوتا ہے کہ والدین ہی قربانی دیں‘ یعنی جو آپ بچے کو کھلائیں وہی آپ بھی استعمال کریں تو بچہ ضد نہیں کرتا۔اب آئیے علاج کی طرف‘ الحمدللہ! ہومیو پیتھی علاج میں بہترین ادویہ موجود ہیں کہ باآسانی صحت حاصل ہوجاتی ہے‘ مگر شرط وہی ہے کہ سنگل دواکا استعمال تیربہدف نتیجہ دیتا ہے۔ بلڈ آنا تو فوری رک جاتا ہے‘ آؤں آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل ادویات بہترین اثرات کی حامل ہیں۔
مرک سال (MER, SOL)۔ مرک کار(MER, COR)۔ اپی کاک(IPECOK)۔ کیپسیکم(CAPSICOM) کالوسینتھ (COLOSINTH) ایلو(ALOE)۔ (محمد زبیر‘ پشاور)
حقوق زوجیت کیلئے کھائی انگریزی دوائی کا نقصان
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک کی ذات‘ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے‘ آمین۔ میری عمر37 سال ہے اور وزن 58 کلوہے۔ میں اپنی غلط کاریوں سے اپنی صحت تباہ کر بیٹھا‘ کمزوری دور کرنے اور صحت کی بحالی کیلئے ایلوپیتھک‘ ہومیو پیتھک اور فٹ پاتھوں پر بیٹھے حکماء حضرات کی ادویات استعمال کرتا رہا‘ پہلے ایک فٹ پاتھ پر بیٹھے حکیم سے بہت مہنگی دوائی منگوائی جس نے مجھے آرام تو کیا دینا تھا الٹا پیٹ بائیں سائیڈ پر شدید درد رہنے لگا‘ وہ چھوڑ کر محلہ میں موجود ایک ڈاکٹر صاحب کو جاکر حال دل سنایا تو انہوں نے ایک گولی لکھ دی‘ میں وہ گولی کھالیتا اور حقوق زوجیت بہترین طریقے سے ادا کرتا‘ تقریباً ایک سال تک ایسے ہی چلتا رہا‘ ایک سال کے بعد میرے معدہ میں بہت زیادہ گرمی ہوگئی اور الٹی بھی آنے لگی‘ پھر ساتھ ہی میرے منہ کے اندر سفید چھالے(زخم) بہت زیادہ نکل آئے۔ ان سفید چھالوں میں بہت درد ہوتا‘ کوئی بھی چیز کھائی نہیں جاتی یا پانی بھی پیتا تو شدید درد ہوتا پیٹ کے اندر ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے آگ لگی ہوتی ہو‘ بہت ٹھنڈک کے نسخہ جات‘ ٹھنڈی پھکیاں‘ ٹھنڈے شربت پی کر اور کھا کر دیکھ لیا مگر شفاء نہ ملی۔ بڑے ڈاکٹرز کے پاس گیا‘ ہومیوپیتھک علاج کروائے مگر آرام نہ آیا۔ معدے کے اندر آگ اور منہ کے چھالے کسی طرح بھی کم نہیں ہورہے تھے پھر میں نے طب نبویؐ پر لکھی ایک کتاب پڑھی اس میں شہد اور زیتون کے تیل ذکر ہے۔ اب میں دو چمچ شہد صبح نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی اچھی طرح گھول کر پیتا ہوں‘ ناشتے میں جَو کا دلیہ شہد ڈال کر کھاتا ہوں اور زیتون کا تیل دن گیارہ بجے اور رات سوتے وقت آدھ چمچ چائے والا زیتون کا تیل ٹھنڈے دودھ میں ڈال کر پیتا ہوں۔ شہد اور زیتون کے تیل سے بہت زیادہ فرق پڑا‘ معدے اور پیٹ کی آگ کم ہوگئی‘ منہ کے چھالے ختم ہوگئے۔ اب مجھے امید کی کرن نظر آنا شروع ہوگئی ہے‘ مجھے یقین ہے کہ یہی نسخہ میں نے چند ماہ استعمال کیا تو جس وجہ سے میں گھٹ گھٹ کر مررہا ہوں وہ مرض بھی میرا دور ہوجائے گا اور میں حقوق زوجیت کے قابل ہوجاؤں گا۔ میری قارئین عبقری سے گزارش ہے کہ یہ بہت نازک مرض ہے اس کیلئے غیرمستند اور بازاری حکماء و ڈاکٹرز سے اپنا علاج ہرگز نہ کروائیے ورنہ میری طرح آپ بھی سب کچھ برباد کرکے مایوس زندگی گزار رہے ہوں گے۔ (ہ۔ع، راولپنڈی)
میرے آزمودہ روحانی تجربات و مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ سے چند اعمال کے فوائد شیئر کرنا چاہتا ہوں‘ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔
سورۂ کوثر:جب سے حکیم صاحب نےسورۂ کوثر 129 مرتبہ صبح و شام پڑھ کر برکت والی تھیلی پر دم کرنے کا بتایا۔ میں ادھار کی چکی میں پس رہاتھا اور قرض کی ذلت نے میری نیندیں حرام کردی تھیں‘ مگر جب سے یہ عمل ملا اللہ نے ادھار اور قرض کی ذلت سے بچالیا بلکہ اللہ پاک نے اتنی برکت‘ اتنی برکت دی کہ شکرالحمدللہ!کیا لکھوں الفاظ ختم: قارئین! کیا لکھوں الفاظ ختم مگر دعائیں ختم نہیں‘ ٹریفک جام ہے‘ اشارہ بند ہے‘ رش بے انتہا‘ وقت بہت کم اور فاصلہ بہت زیادہ‘ بس سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کردی‘ نہ رش‘ اشارہ بند‘ ٹریفک جام لیکن رستہ کہاں سے ملا‘ کیسے ملا‘ کس طرح ملا‘ اللہ ہی جانے شکرالحمدللہ! سب سے خلاصی بلکہ وقت کم فاصلہ زیادہ مگر وقت سے پہلے ہی منزل پر شکرالحمدللہ ‘اللہ تعالیٰ نے پہنچا دیا۔حفاظت کا انوکھا حصار: قارئین جب سے یاحفیظ یاسلام پڑھنا شروع کیا ہے‘ شکرالحمدللہ! اللہ پاک ہر طرح
کے حادثات سے حصار میں رکھتا ہے‘ کسی بھی طرح کی کبھی خراش تک نہ لگی‘ بیماری‘ پریشانی‘ تکالیف سے حفاظت رہتی ہے۔گم شدہ بچہ مل گیا: میرا بچہ کچھ عرصہ پہلے گم ہوگیا‘میں نے ماہنامہ عبقری سے ایک وظیفہ یارب موسیٰ یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دیکھ کر پڑھنا شروع کردیا‘تھوڑی دیر ہی پڑھا تھا کہ میرا گمشدہ بچہ ایسے ملا جیسے گم ہی نہیں ہوا تھا‘ہوا یوں کہ نامعلوم شخص خود ہی گھر کے سامنے چھوڑ کر چلا گیا۔پیسے گرگئے: میں دہلی دروازے میں خریداری کررہا تھا کہ دکاندار کو پیسے دیتے ہوئے میری برکت والی تھیلی سے پیسے گرگئے‘ دکان پر بہت سے گاہک تھے مگر کسی کی نظر نہ پڑی‘اور کافی دیر بعد مجھے پتہ چلا‘ جاکر دیکھا تو پیسے وہاں ہی پڑے ہوئے تھے۔ میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں تو گھر سے نکلنے کی دعا کے ساتھ بسم اللہ علی دینی و نفسی و مالی و اہلی پڑھتا ہوں‘ ہر چیز کی حفاظت رہتی ہے۔ (حماد حسن‘ لاہور)
الحمدللہ! اب میری دو ماہ کی بیٹی ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی سال 2012ء سے قاری ہوں‘ بلاشبہ یہ ایک بے مثال رسالہ ہے‘ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ رسالے میں موجود وظائف اور ٹوٹکوں سے میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا مگر آج میں جس وظیفے کا ذکر قارئین عبقری سے کرنے جارہی ہوں وہ میرا آزمایا ہوا ہے جو کہ نومبر 2015ء کے ماہنامہ عبقری میں بھی شائع ہوچکا ہے اور نومبر میں ہی میں نے وہ وظیفہ کرنا شروع کردیا تھا۔ نومبر 2015ء میں ’’من کی مراد پائیں‘‘ کے نام سے وظیفہ شائع ہوا تھا جو کہ حصول اولاد کیلئے تھا جس میں ایک عورت نے اپنا وظیفہ بتایا کہ اس عمل کو کرنے سے شادی کے اٹھارہ سال بعد اس کو اولاد کی نعمت ملی۔ میری شادی کے فوراً بعد ہی مجھے اولاد کی امید لگ گئی لیکن تین ماہ بعد ہی میرا ’’مس کیرج‘‘ ہوگیا‘ جس کے بعد میں کافی پریشان رہنے لگی‘ پھر کچھ ہی مہینے بعد درج ذیل عمل کیا تو پھر سے امید لگی اور اب الحمدللہ میری دوماہ کی بیٹی بھی ہے۔ وظیفہ کچھ یوں ہے:۔ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو فجر کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے اور چالیس دن جاری رکھنا ہے‘ ان چالیس دنوں میں جتنی بار بھی پانی پینا ہے ہر بار گلاس میں پانی ڈال کر سات بار درود ابراہیمی پڑھ کر پھونک ماریں اور پھر پانی پی لیں‘ چالیس دنوں میں پانی کا ایک گھونٹ بھی درود ابراہیمی کے بغیر نہیں پینا۔ اگر ایک گھونٹ بھی اندر گیا تو وظیفہ ٹوٹ جائے گا۔ پھر نئے چاند کی پہلی جمعرات سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔ اور پھر نئے چاند کی پہلی جمعرات سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔ نوٹ: ایک ہی بار بوتل پر دم کرکے نہیں رکھنا بلکہ ہر بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ خلوص نیت اور یقین سے کریں تو ضرور من کی مراد ملے گی۔ (مسز عرفان‘ لاہور کینٹ)
15 شعبان المبارک دعائے مشائخ در شب برأت
مشائخ سے اس سلسلہ میں ایک دعا بھی منقول ہے جو پندرھویں شب کو کی جاتی ہے۔ مولانا سید عبدالحیؒ سابق ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ (والد بزرگوار حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ) نے اس پر کچھ روشنی ڈالی ہے۔ وہ لکھتے ہیں: ’’شعبان کی پندرھویں شب کو نماز پڑھنا اور دن کو روزہ رکھنا مسنون ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک شب میں آسمان دنیا سے غروب آفتاب سے صبح صادق تک تجلی فرماتا ہے اور ارشاد ہوتا ہے کہ جو شخص اپنے گناہوں کو بخشوانا چاہتا ہے وہ آئے ، میں اس کے گناہوں کو بخش دوں گا۔ جو شخص رزق حاصل کرنا چاہے میں اس کو روزی دوں گا۔ جو کسی مصیبت میں مبتلا ہو اس کو تندرست کروں گا۔بزرگوں سے ثابت ہے کہ وہ شب برأت کو نماز مغرب کے بعد سورہ یٰسین تین بار پڑھتے ہیں، اول بار عمر درازی کی نیت سے۔ دوسری بار بلائوں کے دفع کرنے کے واسطے ۔ تیسری بار خدا کے سوا کسی اور کا محتاج نہ ہونے کے لئے اور ہر بار سورہ یٰسین کے بعد درج ذیل دعا ایک بار پڑھتے ہیں۔ اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ ان کی حاجت روائی فرماتا ہے اور سال بھر تک تمام مصیبتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ مجھ کو مشائخ سے دعا پہنچی ہے۔ میں تمام مسلمانوں کو جو اس کے پڑھنے کے خواہشمند ہوں۔ اجازت دیتا ہوں۔دعا یہ ہے

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 644 reviews.