شیخ الوظائف کی ‘ شہرہ آفاق کتاب‘ ہر گھر‘ ہر فرد کی ضرورت
ایک صاحب نے اپنا تجربہ کچھ یوں بیان کیا کہنے لگے محکمہ سوئی گیس میں ملازم ہوں مجھے کوئی حکمت کا یا جڑی بوٹیوں کا کوئی شوق نہیں لیکن ایک مشاہدہ ایسا ہے جسے میں فراموش نہیں کرسکتا وہ یہ ہے کہ میرے ایک دوست کو یرقان ہوگیا۔ ہم ایک ہی محکمہ میں ملازم تھے۔ ڈراپس‘ انجکشن ادھر ادھر کی ادویات بہت استعمال کرائیں مرض کم ہوجاتا لیکن پھر غالب آجاتا ختم نہیں ہو رہا تھا۔ بڑے علاج کو چھوڑ کر چھوٹی چھوٹی ادویات استعمال کرنا شروع کر دی اسی اثناء میں معلوم ہوا کہ چیمبر لین روڈ پر ایک موچی یرقان کی دوائی مفت دیتا ہے بے شمار مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے پاس گئے‘ دوائی میں بھیگا ہوا ایک پانی تھا وہ ناک میں ڈالا اور تھوڑی ہی دیر میں ناک میںسے پیلا پانی نکلنا شروع ہوگیا اور ڈھیر سارا نکلا مزید ساتھ کچھ پانی دے دیا کہ یہ تھوڑا تھوڑا ناک میں چند بار ڈالتے رہیں بالکل تندرست ہو جائیں گے ہم نے اس موچی کی سو روپے کی خدمت کی اور ہمارا مریض تندرست ہوگیا۔ بخیل موچی سے نسخہ کیسے ملا؟:میرے ایک جاننے والے ایبٹ آباد کے حکیم‘ جب انہوں نے سنا کہ ایک موچی کے علاج سے اتنا فائدہ ہوگیا‘ حیران ہوئے اسی وقت اس موچی کے پاس گئے۔ اس نے نسخہ دینے سے صاف انکار کر دیا۔ کہنے لگا دوا جتنی چاہو لے جائو لیکن نسخہ نہیں دونگا حکیم صاحب خاموش واپس آگئے اور ایک انوکھی ترکیب حصول نسخہ کیلئے استعمال کی۔ ان کا سالا ہیروئن کی وجہ سے اس کے گھر والے اس سے تنگ تھے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر اس موچی کا کھوکھا دکھا کر لائے کہ وہ دوائی موچی اپنے ساتھ پرانی پیٹی میں رکھتا تھا اس نے ہیروئنی کو کہا کہ تجھے روز پوڑی دونگا لیکن اس موچی کی وہ پوٹلی کسی طرح چرا کے لے آ۔ ہیروئنی کو ہیروئن ہی چاہیے اور کیا چاہے چند دنوں مستقل منڈلانے کے بعد وہ پوٹلی حاضر کردی جب اس کو کھولا تو اس میں سے ایک ہی دوائی نکلی جو کہ پنساریوں کی دکان سے’’ بندال ڈو ڈا‘‘ کے نام سے عام مل جاتی ہے۔ تھوڑی سی دوائی لیکر رات کو گرم پانی میں بھگو دیں صبح وہی پانی ڈراپس میں بھرکر یا ویسے ہی ناک میں چند قطرے ڈالیں دونوں طرف ناک سے تھوڑی ہی دیر میں پانی بہنا شروع ہو جائے گا۔ یہ عمل دن میں کم از کم تین بار کریں‘ یہی پانی دن میں صبح شام ایک گلاس پئیں‘ حیرت انگیز طور پر یرقان حتی کہ کالا یرقان بھی ختم ہوجاتا ہے۔
مزید طبی راز جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں