Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گاہک کی راہیں تکنے والے پریشان دکاندار حضرات کیلئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2018ء

اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

گھر بیٹھ کر درود پڑھا‘ ابو کو دس لاکھ کا آرڈر مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا کہ کاروبار کیلئے درودشریف کا دم والا پانی کاروبار کی جگہ ڈالنے سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے‘ میں نے

پڑھنا شروع کردیا اور اپنے ابو کو پانی پر دم کرکے دیا۔اس کے چند ہی دنوں میں میرے ابو کو دس لاکھ کا آرڈر ملا‘ ابو نے گھر آکر مجھے بتایا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ یہ سب درود شریف کی برکات ہیں۔ (ق،ش‘ لاہور)
دو سال پرانا مال جھٹ پٹ بک گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ‘ آپ کی نسلوں‘ تسبیح خانہ اور اس سے منسلک تمام افراد کو صحت‘ تندرستی‘ ترقی‘ کامیابی‘ خوشحالی اور جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں ایک دکان دار ہوں اور میری دکان پر گاہک نہ ہونے کے برابر آتے‘ سارا سارا دن گاہک کے انتظار میں گزر جاتا‘پھر مجھے کسی نے درج ذیل وظیفہ بتایا‘ میرا گمان ہے کہ شاید انہوں نے یہ عمل آپ کے کسی درس یا رسالہ عبقری میں ہی پڑھا ہوگا۔سورۂ یوسف آیت نمبر80 سات مرتبہ‘ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر آپ جو مال فروخت کرنا چاہتے ہیں اس پر پھونک مار دیں۔ میں نے سنا تو صبح ہی دکان پر گیا اور وہ مال جو عرصہ دو سال سے میری دکان پر پڑا تھا اور اس پر گردو غبار جمی ہوئی تھی میں نے اس مال پر عمل پڑھ کر پھونک مار دی‘ میں حیران رہ گیا کہ جو بھی گاہک آرہا وہی مال مانگ رہا‘ اسی دن میرا 40 فیصد وہی مال بکا اور دوسرے مال کی بھی خوب بکری ہوئی۔اب بھی وہی مال تھوڑا تھوڑا کرکے فروخت ہورہا ہے اور دکان پر گاہک بھی خوب آرہے ہیں اور مال بھی فروخت ہورہا۔ آپ تصور کرکے بھی پھونک مار سکتے ہیں‘ اگر مال سامنے ہو تو فوری اثر کرتا ہے‘ میرا تو آزمودہ ہے ایسے دکاندار حضرات جو مال کی فروخت نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں وہ بھی آزمالیں‘ ان شاء اللہ یہ خوشحالی کا راز ہے۔ یہ آیت پارہ نمبر 13 میں ہے۔ (ریحان الطاف‘ لاہور)
تنخواہ ڈبل کروانے کا راز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالی ٰ آپ کو اور آپ کے بچوں کو اپنی شایان شان نوازےاور اللہ تعالیٰ مجھے اور میری نسلوں کو ہمیشہ تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے۔ آمین!
میں پرائیویٹ ادارہ میں نوکری کرتا ہوں‘ میں شادی اور دو بچوں کا باپ ہوں‘ تنخواہ کی کمی کی وجہ سے بہت پریشان تھا‘ تنخواہ مہینے کے پہلے دس دنوں میں ہی ختم ہوجاتی‘ پھرپورا مہینہ ادھار پر چلتا‘ اکثر ایک دفعہ سالن پکا کر پانچ پانچ وقت کھانا پڑتا۔ پھر میں نے ایک اللہ والے سے سنا کہ جتنی بھی آپ کی تنخواہ ہے اس میں سے اڑھائی فیصد نکال کر صدقہ کردیں۔ یعنی اگر کسی کی تنخواہ ایک ہزار ہے تو اس میں سے صرف پچیس روپے اللہ کی راہ میں دے دیں تو رزق میں برکت ہوگی‘ میں نے جب سنا تو میں نے بھی اسی روحانی ٹوٹکے پرعمل کرنا شروع کردیا‘ اُس وقت میری تنخواہ صرف 20 ہزار تھی اور میری تنخواہ چالیس ہزار ہوچکی ہے‘ یہ صرف اس عمل کی برکات ہیں‘ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے راستہ میں مزید دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ تسبیح خانہ اور حضرت حکیم صاحب کیلئے ہر پل دعا گو رہتے ہیں۔(نیاز محمد‘ رائے ونڈ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 636 reviews.