محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کچھ عرصہ قبل سخت بیمار ہوگئی‘ میں اس کو لے کر ڈاکٹر ہسپتال لاہور گیا لیکن وہاں کےعلاج سے کچھ فرق نہ پڑا‘ پھر اس کو لیکر لطیف ہسپتال اور پھر سی ایم ایچ لاہورگیا لیکن تکلیف میں رتی بھر فرق نہ پڑا۔ اس کے بعد میں نے اس کو شیخ زید ہسپتال لاہور داخل کروا دیا وہاں تقریباً وہ پندرہ دن زیر علاج رہی‘ شیخ زید ہسپتال والوں نے میری اہلیہ کے تمام ٹیسٹ پاکستان کے مشہور لیبارٹری سے کروائے‘ تمام ٹیسٹ بالکل ٹھیک تھے مگر مریضہ کورتی بھر فرق نہیں پڑرہا تھا۔ ان ہی دنوں مجھے حضرت حکیم صاحب سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا‘ جب میں نے اپنی اہلیہ سے اس بات کاذکر کیا تو وہ فوراً بولی ہم حضرت حکیم صاحب کےپاس چلتے ہیں ان شاء اللہ مجھے شفاء وہیں سے ہی ملے گی۔ جمعرات کے دن شام چار بجے ہماری حضرت حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی۔ آپ نے میری اہلیہ کو دیکھتے ہی کہا میں انہیں دم کروں گا‘ انہوں نے میری اہلیہ کو دم کیا اور ساتھ ہی کہا کہ کم از کم پانچ دم لگاتار جو مہینے میں ایک بار تسبیح خانہ لاہور میں ہوتا ہے اس میں آکر دم کروائیں۔ ایک دم ہم نے اس دن شیخ الوظائف سے ملاقات کے دوران کروایا اور پانچ دم ہر ماہ تسبیح خانہ آکر بتائی گئی تاریخ کو کروائے اور حضرت حکیم صاحب کے حکم پر صدقات دئیے۔ الحمدللہ پہلے دم سے ہی میری بیوی کا بہت زیادہ فرق پڑا تھا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی بالکل صحت یاب ہے۔ یہ تمام حضرت حکیم صاحب کے اسم اعظم کے روحانی دم کا صدقہ ہے۔(منور حسین جعفری‘ لاہور)
آپ نے دم کرایا‘ فائدہ ہوا ضرور لکھیں!
عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں