محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ ہر ماہ بہت شوق سے پڑھتے اور آپ کا ہر جمعرات کو ہونے والے درس روحانیت و امن بذریعہ انٹرنیٹ لائیو سنتے ہیں۔میرے روحانی مشاہدات قارئین عبقری کی نذر: دو دفعہ میرا ہاتھ خوب ابلتے صابن والے پانی سے جل گیا، میں رونے لگی اور آنسو اور تیل نمک لگایا ، کلمہ پڑھتی رہتی، پھونک مارتی رہی کچھ ہی عرصہ بعد جھلسا ہوا ہاتھ ایسا ہوگیا جیسے اس کو کچھ ہوا ہی نہیں۔ایک اور بات اکثر ایک دم معلوم نہیں کیا ہوتا ہے؟ جسم میں بالکل جان ختم ‘جیسے نروس بریک ڈائون ہوگیاہو‘ بالکل بے بس‘ کچھ نہیں کرسکتی۔ حتیٰ کہ کچھ پڑھنے کی طاقت بھی نہیں رہتی۔ موت کا خوف چھا جاتا ہے۔ پھر کوشش کرکے افحسبتم اور اذان کا عمل(یعنی سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرتی ہوں) کرتی ہوں۔ افحسبتم اور اذان کے عمل ایسا ہو جاتا ہے جیسے میں نے کوئی بہانہ کیا تھا مگر دوسرے ہی پل بھاگ بھاگ کر سب کچھ کررہی ہوتی ہوں۔(نجمہ عامر‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں