محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری میں موجود روحانی محفل نے ہماری سب سے بڑی مشکل حل کردی‘ ہمارا ایک دس مرلہ کا پلاٹ تھا‘ ہم نے اپنا گھر لینا تھا اور پیسے کم تھے‘ اس کیلئے پلاٹ بیچنا ناگزیر تھا‘ گزشتہ تین سال سے کوشش کررہے تھے مگر پلاٹ نہ بک رہا تھا‘ جو بھی آتا اتنا کم ریٹ لگاتا کہ ہم پریشان ہوجاتے‘ میں نے ماہنامہ عبقری میں موجود ماہانہ روحانی محفل کرنا شروع کردی‘ روحانی محفل دی گئی تاریخوں کو کرتے ہوئے ابھی تین ماہ ہی گزرے تھے کہ ایک پارٹی آئی اس نے پلاٹ دیکھا‘ فائنل کیا اور صرف ایک ماہ میں ہماری ڈیمانڈ کے مطابق تمام رقم دے کر پلاٹ خرید لیا۔ اب تو جو پریشانی ہو روحانی محفل ہی کرتے ہیں‘ الحمدللہ! دنوں میں پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔ (شکیل قریشی‘ کنگن پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں