محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری کافی عرصہ سے مطالعہ میں ہے‘ خلق خدا کو آپ کی اس کاوش سے بڑا فائدہ پہنچ رہاہے‘ خدائے بزرگ و برتر آپ کو اس کی جزا دےگا۔ قارئین عبقری کیلئے کالے یرقان کا ایک نسخہ پیش خدمت ہے‘ یہ ہر قسم کے یرقان کیلئے ہے۔ ھوالشافی: پیپل کے درخت کی چھال دو کلو لیں‘ اس کو دو کلو پانی میں ڈال کر ابال لیں‘ جب پانی آدھا رہ جائے تو پیس کر چھان کر اس میں ایک کلو چینی ڈالیں اور ہلکی آگ پر پکائیں‘ جب ذرا گاڑھا ہوجائے توا تار کر رکھ لیں‘ پھر ہر روز صبح خالی پیٹ دو چمچ استعمال کریں۔ پندرہ دن تک مسلسل استعمال کریں۔ (نادر خان‘ سدھن زئی آزادکشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں